Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اِدھر وظیفہ پڑھا اُدھر کام ہوگیا (ثمینہ ‘ گوجرانوالہ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

میں نے وظیفہ کا سہارا لیا اور پڑھنا شروع کردیا ابھی سورہ فاتحہ پڑھنی شروع ہی کی تھی کہ جن غائب اور میری سانس نارمل ہوجاتی ہے۔ پھر میں وظیفہ مکمل کرتی ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اس وظیفہ کی برکت سے مجھے ایسی مخلوق سے بچایا السلام علیکم قابل احترام حکیم صاحب! اللہ آپ کو لمبی زندگی سے نوازیں‘ آپ کی کاوشیں ضرور کامیاب ہوں۔ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی ملے۔ عبقری آپ سے ہے اللہ آپ کو اور اس ادارہ کو قائم‘ دائم رکھے‘ دین‘ سنت‘ روحانیت‘ حکمت کو بے حدو حساب فروغ ملے (آمین) جو رہنمائی اور کامیابی مجھے اس رسالے” عبقری“ سے ملی ہے اس میں ایک بہت ہی پیارا وظیفہ پڑھا ہے وہ”انمول وظیفہ“یہ ہے۔ اول و آخر تین بار درود شریف ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص۔ اس وظیفے کو میں نے جب بھی جس مشکل میں بھی پڑھا‘ مجھے کامیابی ہوئی۔ چند واقعات پیش خدمت ہیں۔ ناممکن ممکن ہو گیا ہمارا گھر جس گلی میں ہے وہاں ایک بجلی کا کھمبا ہے جو مجھے بہت خطرناک لگتا ہے۔ بڑی گاڑیاں اور خاص طور پرٹرالیاںجب گلی سے گزرتی ہیں تو ان کی آواز سے میری سانس رکنے لگتی ہے کیونکہ ہمارا گھر ساتھ ہے‘ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ‘کیا بنے گا ہمارے گھر کا؟ ایک دفعہ ایک بہت بڑی ٹرالی گلی میں آئی۔ اس کا گزرنا مشکل تھا بلکہ ناممکن تھا۔ ابو گھر سے باہر جاکر ڈرائیور کو کہتے ہیں بھائی صاحب ذرا دھیان سے ساتھ کھمبا ہے ۔ ڈرائیور کے ساتھ آدمی تھے وہ ڈرائیور کو کہنے لگے ذرا کوشش کرو تو گزر جائے گی۔ ڈرائیور جب کوشش کرتا تو ٹرالی کھمبے سے ٹکراتی اور تاریں آپس میں ٹچ ہوتیں‘ جس سے آگ کی چنگاریاں باہر نکلتیں۔ میں وہ منظراپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی ۔ فوراً اللہ کا نام لیکر اس مشکل گھڑی میں میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور مسلسل پڑھتی گئی اور آخر کار وظیفہ کی برکت سے ٹرالی بڑے آرام سے گزر گئی جو کہ ناممکن تھا۔ اللہ کی نقد غیبی مدد ہم شادی سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں اچانک بس کالج کے لڑکوں نے روک لی‘ کالج کے لڑکے کہنے لگے کہ ہمیں بس میں سوار کرو‘ نہیں تو ہم بس آگے نہیں جانے دیں گے۔لڑکے بس کی چالی لیکر چلے گئے۔ ڈرائیور لڑکوں کی منت سماجت کرتا رہا کہ بس میں جگہ نہیں ہے۔ میں نے اس صورتحال میں مذکورہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ ابھی ایک دفعہ پڑھا تھا کہ اچانک موٹروے پولیس کی گاڑی آگئی‘ ڈرائیور نے ان کو سارا مسئلہ بیان کیا۔ لڑکے خوفزدہ ہوگئے اور پولیس والوں نے ان سے چابی لے کر ڈرائیور کو دی اور یوں بس اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ یہ صرف اس وظیفہ کی برکت سے ہوا تھا۔ خطرناک جن سے حفاظت میرا روزانہ کا معمول ہے کہ میں عشاءکی نماز اور وظیفے سے فارغ ہونے کے بعد سوجاتی ہوں۔ کسی سے کوئی بات نہیں کرتی‘ طبیعت اس وقت بہت پرسکون ہوجاتی ہے۔ میں اور میری چھوٹی بہن دونوں کمرے میں ایک ساتھ سوتی ہیں۔ ایک دن اچانک رات کو دو بجے کے قریب خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ ایک جن جس کو میں دیکھ رہی ہوں‘ خوفزدہ بالکل نہیں حالانکہ میں نے زندگی میں پہلی دفعہ جن دیکھا تھا۔ میں ایک جگہ ساکت رہتی ہوں ہاتھ‘ پاوں حرکت نہیں کرسکتے‘ سانس جیسے رک رہی ہو ۔میں بہت کچھ چاہنے کے باوجود کچھ نہیں کر پارہی تھی۔وہ اپنا منترپڑھ پڑھ کر میری طرف پھونکیں مارتا ہے۔ میں نے اسی وظیفہ کا سہارا لیا اور پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی سورہ فاتحہ پڑھنی شروع ہی کی تھی کہ جن غائب اور میری سانس نارمل ہوجاتی ہے۔ پھر میں وظیفہ مکمل کرتی ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس وظیفہ کی برکت سے ایسی مخلوق سے بچایا۔ بھائی راہ راست پرآگیا میرا بھائی ایک لڑکی سے موبائل پر باتیں کرتا تھا اور ایک دن ابو سے کہنے لگا میں اس لڑکی سے شادی کروں گا۔ اس وجہ سے ہم کافی پریشان ہوئے میرے ابو اور امی نہیں مانے۔ امی نے کہا بیٹا یہ وقتی باتیں ہیں ایسی شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں جس میں بڑوں کی مرضی نہ ہو‘بڑوں کی دعائیں نہ ہوں لیکن میرا بھائی ماننے کو تیار نہیں تھا۔بھائی کہتا تھا میں نے جو کہناتھا سو کہہ دیا‘ اب مجھے کچھ سننا نہیں۔ میرے امی ابو بہت پریشان ہوئے۔ میں نے اللہ کا نام لے کر دل کی گہرائیوں سے اس وظیفہ کو پڑھنا شروع کیا‘میں نے یہ وظیفہ اس وقت تک جاری رکھا جب تک بھائی کا کوئی حوصلہ افزاءجواب نہ سن لیا۔ مجھے اللہ پر پورا بھروسہ تھا کہ کوئی جواب ضرور آئے گا۔ آخر کار ایک گھنٹہ کے بعد میرے بھائی کا فون آیا۔ باجی! ابو کو بتادیں جو امی ابو کہیں گے وہی ہوگا۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ یہ جواب سنتے ہی خوشی سے میرے آنسو نکل آئے۔ وظیفہ کی برکت سے لڑائی ختم ہوگئی عرصہ سات سال سے ہمارے آباو اجداد کی جگہ جو کہ وراثت میں ابو اور ان کے بھائیوں کے حصہ میں آئی ہے اس کا مقدمہ ابھی چل رہا ہے۔ کیس والے پریشان کیے رکھتے ہیں۔ مخالف پارٹی نے بغیر اجازت کے ہماری جگہ پر سوئی گیس کا میٹر لگوانا شروع کیا۔اتفاق سے میرے چچا جان نے دیکھ لیا‘ موقع پر میرے ابو بھی پہنچ گئے اور محلے دار بھی جمع ہوگئے۔ پہلے تو زبانی بات چیت ہوئی پھر بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ ہم گھر کی تمام خواتین بہت پریشان ہوئیں۔ پورے علاقے میں ہمارے گھر کی بڑی عزت ہے لڑائی میں تو عزت پاوں میں آجاتی ہے۔ میں نے اللہ کا نام لے کر یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا کہ ہماری جگہ پر مخالف پارٹی کا میٹر نہ لگے اور لڑائی بھی ختم ہو اور جو بات چیت ہو وہ عدالت میں ہو۔ اللہ نے ایسا ہی کیا۔ جیسے ہی میں نے وظیفہ پڑھا۔ لڑائی ختم ہوگئی اور طے پایا کے جو بھی بات ہوگی وہ عدالت میں ہوگی۔ رزق اور برکت کی غیبی آمد بعض اوقات ایسا ہوتا ہے جو بات دل میں ہو کہ یہ مل جائے تواللہ کے کرم سے فوراً وہ چیز مل جاتی ہے۔ یاد رکھیے! اس وظیفہ سے صرف اور صرف نیک مقصد اور نیک خیالات ہی پورے ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ گھر میں کوئی مہمان آجائے اور گھر میں پیسے نہ ہوں تو صرف اس عمل کی برکت سے فوراً انتظام ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ کریم نے خود فرمایا ہے میرے بندے میری طرف ایک دفعہ بڑھ‘ میں تیری طرف دس دفعہ بڑھوں گا۔ہمارے اندر ایما ن کی کمزوری ہے۔ جس سے ہمیں اللہ کی ذات نظر نہیں آتی جو ہر جگہ ہمہ وقت ہمارے ساتھ ہے۔ بس ہمیں چاہیے کہ اسی سے مدد اور رہنمائی مانگیں تو وہ ہمیں رسوا نہیں کرےگا۔ وہ ہماری فریاد کو ضرور پہنچے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 804 reviews.