السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کے بعد عرض ہے کہ بندہ آپ کی دعاﺅں سے خیریت سے ہے اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے امید ہے کے آپ سب بمعہ اہل و عیال، بخیروعافیت ہونگے۔ دیگر احوالہ آنکہ رسالہ ”عبقری“ اللہ تعالیٰ اسے تاقیامت باقی رکھے (آمین) یہ رسالہ ہزاروں بندگان الٰہی کی ہدایت کا ذریعہ بن رہا ہے۔ چند دن پہلے میرے پاس ایک صاحب تشریف لائے ۔ بیٹھتے ہی آپ کو دعائیں دینے لگے۔ ڈھیروں دعائیں دینے کے بعد کہنے لگے کہ بندہ تصوف کا بڑا مخالف تھا۔ میں اسے بے کار چیز سمجھتا تھا لیکن ”عبقری“کے مطالعہ نے میری اس تصوف دشمنی کو دوستی میں بدل دیا اور میں تصوف کا قائل ہوگیا ہوں۔ اسی طرح بندہ نے ایک ”عبقری“ کے قاری سے پوچھا کہ ”عبقری“ نے آپ کو کیا دیا کہنے لگے! ”عبقری“ نے مجھے حرام کمائی سے بچا کر حلال پر ڈال دیا۔ ”عبقری“ کے مطالعہ سے پہلے بندہ جس ادارے میں کام کرتا تھا وہاں پر مجھے سگریٹ کی ڈبیوں میں ڈال کر رشوت دی جاتی تھی میرا کام بس اتنا ہوتا تھا کہ میں صرف ایک دستخط کردیتا تھا۔ ”عبقری“ میں چھپنے والے حضرت حکیم صاحب کے حال دل کے کالموں نے میری دل کی دنیا بدل دی اور میں نے وہ نوکری ہی چھوڑ دی اور اب کسی دوسری شاپ پر اپنی قسمت کی حلال کی روزی کماکر کھارہا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں