Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غیبی طاقت کی رہنمائی (ایک بہن‘ پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

الحمدللہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ہم بھی خیریت سے ہیں۔ تین ماہ پہلے آپ نے سورہ لہب اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون والا وظیفہ دیا تھا‘ اس کو اللہ کے حکم سے میں نے ختم کرلیا ہے اور چار سوا لاکھ اللہ کے فضل سے پورے کرلیے ہیں اور اس اللہ کے کلام نے ہمیں بہت بہت روحانی فیض دیا ہے اس وظیفہ کی برکت سے اللہ نے مجھے اپنی پناہ میں لے لیا ہے اور میں نے خواب میں کئی بار اپنے آپ کو اڑتے ہوئے دیکھا اور کئی بار بہت سے روحانی بزرگوں کو دیکھا ان کا فیض حاصل کیا۔ بعض دفعہ اللہ کے حکم سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی غیبی طاقت میری رہنمائی کررہی ہے‘ پہلے میں اکثر اوقات عشاءکی نماز دیر سے پڑھتی تھی‘ اب دو تین دن سے میرا سر بہت بھاری ہوجاتا ہے۔ پھر میں نے خیال کیا کہ نماز جلد پڑھی جائے تو یہ معاملہ صحیح ہوجائےگا‘ اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میرے اللہ نے اس معاملے میں بھی میری مدد کی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا قرب نصیب کیا ہے تو میں کیوں نہ اس کے گن گاوں۔ میرا اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے آپ یقین کریں کہ مجھ ناچیز کے منہ سے بعض دفعہ ایسی بات نکل جاتی ہے‘ اگلے لمحے وہ پوری ہوجاتی ہے۔ یہ اس داتا کا کرم ہے اور فضل ہے جس نے ہم جیسے گنہگار بندوں کو چنا اس کی مہربانی ہے اور فضل ہے‘ زندگی میں کبھی کسی چیز کا لالچ نہیں کیا خودبخود ہر شے مل جاتی ہے۔ اللہ کی کرم نوازی ہے۔ میںنے دل کے ساتھ اس کو حاضر ناظر جان کر میں نے کافی عرصہ اللہ والا مراقبہ بھی کیا ہے اس سے بھی مجھے بہت سکون ملا ہے۔ میرے اللہ نے ایسے ایسے انوارات سے نوازا ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ تمام عالم کے لوگوں کو اپنی اور اپنے حبیب سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نصیب کرے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 781 reviews.