جادو کی علامات کا مرض کی علامات سے اشتباہ ہوسکتا ہے۔
٭ جس شخص پر جادو کیا گیا ہو اگر اس کے معدے میں دائمی درد رہتا ہو تو اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ اسے جادو پلایا یا کھلایا گیا ہے۔
٭ قرآنی علاج دو شرطوں کے ساتھ فائدہ مند ہوتا ہے۔
1۔ معالج اللہ کی شریعت کا پابند ہو۔ 2۔ قرآنی علاج کی تاثیر پر مریض کو مکمل یقین ہو۔
٭ جادو کی بیشتر قسموں میں درج ذیل علامت موجود ہوتی ہے سینے کی گھٹن خاص کر رات کے وقت۔
٭ جادو کی جگہ کا دو باتوںسے پتہ چل سکتا ہے: ایک تو یہ کہ جن خود بتائے کہ اس نے فلاں جگہ پر جادو رکھا ہوا ہے اور آپ اس کی یہ بات اس وقت تک درست نہ تسلیم کریں جب تک ایک آدمی بھجوا کر اس کی بتائی ہوئی جگہ سے جادو کی موجودگی یا عدم موجودگی کی تصدیق نہ کروالیں‘ کیونکہ جنوں میں جھوٹ بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
٭مریض یا معالج کسی فضیلت والے وقت میں (مثلاً رات کا آخری تیسرا حصہ) پورے اخلاص اور خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعات نفل ادا کرے اور اللہ سے دعا کرے کہ وہ جادو کی جگہ کے متعلق اسے خبردار کردے آپ کو خواب کے ذریعے یا احساس و شعور کے ذریعے یا غالب گمان کے ذریعے معلوم ہوجائے گا کہ جس چیز پر جادو کیا گیا ہے وہ فلاں جگہ پر پڑی ہوئی ہے اگر ایسا ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانا چاہیے۔
٭ جادو کی تمام قسموں کے علاج کیلئے آپ کلونجی کے تیل پر دم کرسکتے ہیں جسے مریض متاثرہ عضو پر صبح و شام مل سکتا ہے۔٭صحیحین میں ایک حدیث موجود ہے جس کے الفاظ یوں ہیں: ”کلونجی میں ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے“ (صحیح بخاری) (صفحہ نمبر451)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 774
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں