Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں مل کر دعا کریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی علاج) جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔ شوہر مجھے طلاق نہ دے (صائمہ عدنان) قبلہ جنا ب حکیم صا حب ! میں بہت سے مسائل کا شکار ہوں میرا وٹہ سٹہ ہوا تھا ۔ میرا بھائی باہر گیا تھا وہاں نشہ میں پڑ گیا بھابھی نے کسی اور سے معاشقہ کر لیا ہے ۔ اور طلا ق لینے کی تیا ر یوں میں ہے ۔ دوسر ی طرف میرے خاوند نے دوسری شادی کی ہوئی ہے ۔ وہ اور میری سوکن اورمیرے سسرال والے تو میری جان کو آگئے ہیں ۔ ان کا منصوبہ یہ ہے کہ مجھے بھی طلا ق دے کر میرے تینوں بچے چھین لیں ۔ خدارا میرے لیے ہفتہ وا ر درس کی محفل میں دعا کیجئے اور عبقری کے قارئین سے بھی دعا کے لیے کہیں ۔ والسلام بچیوں کی شادی کے لیے (عقیل احمد صدیقی، راولپندی ) السلام علیکم ! میری تین جوان بچیاں ہیں ۔ انکی شادی کے سلسلہ میں انتہائی پریشان ہوں ۔ خاص طورسے بڑی بیٹی کے لیے جو کہ بچوں میں چو تھے نمبر پر ہے ۔ اس کے لیے بہت پریشان ہوں کہ کہیں اس کی عمر ہی زیادہ نہ ہو جائے ۔ اورپھر مسائل اور پریشانیوں میں اضافہ نہ ہو جائے ۔رشتے آتے نہیں ہیں ۔ اگر آتے ہیں تو دوبارہ واپس کوئی نہیں آتا ۔ لہذا عرض ہے میرے لیے ہر منگل کو خصوصی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔ اس کے علا وہ بھی جب بھی کسی کے لیے دعا کریں تو میری پریشانی دور ہو نے کی بھی دعا کریں ۔ اللہ میرا اور آپ کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ تعالیٰ مجھے بیٹا عطا کر دے (نصرت پروین، مراد ¿ خور) السلام علیکم ! میرا مسئلہ بڑا گھمبیر ہے ۔ میری عمر 48 سال اور ماہانہ نظام درست ہے ۔ میری صرف دو بیٹیاں ہیں اور چھوٹی بیٹی 20 جون کو 12 سال کی ہو گئی ہے ۔بیٹے کی انتہائی شدید خواہش ہے عرصہ درا ز سے علا ج اور دم کروا رہی ہوں ۔ ڈاکٹر کے مطابق پہلے تو اندرونی نظام صحیح تھا ۔ لیکن اب انڈوں کا مسئلہ بتاتے ہیں کہ صحت مند انڈے نہیں بنتے ۔ جبکہ دم والے بتاتے ہیں کہ بندش ہے کہ وارث پیدا نہ ہو ۔ آپ میرے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازے ۔ میرے لیے کوئی دعا مانگنے والا بھی نہیں ہے ۔ اور آپ مجھے بھی اپنی دعا ﺅں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے تا کہ آپ اسی طر ح مخلو ق خدا کی خدمت کرتے رہیں ۔ آمین ۔ والسلام عجیب و غریب خیالات (عبداللہ، سکھروی ) السلام علیکم ! حکیم صاحب میں نے اپنی جوانی کے شروع ایام میں غلط سوسائٹی کو اپنا لیا تھا جس کی وجہ سے میں نے اپنا بہت زیادہ نقصان کیا اور اب دما غی کمزوری بہت ہے اور ہر وقت عجیب و غریب خیالات آتے ہیں ۔ مہر بانی فرما کرمیرے لیے دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ میری پریشانیاں دور کردیںاور راہ حق پر چلنے کی تو فیق دے ۔ آمین ثم آمین ۔ اجڑے گھر بس گئے (ایک خط، منڈی بہا ﺅ الدین) آداب محترم محمد طا رق محمود صاحب ! سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے شروع کرو۔ کیو نکہ میں اتنی زیا د ہ دکھی ہوں کہ اپنی کہا نی کو ٹھیک طر ح سے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفا ظ نہیں اور کچھ میں اپنی درد بھری کہا نی ہر کسی کو سنا سنا کر دوسروں کو بھی دکھی نہیں کر سکتی ۔ آپکی بہت زیادہ تعر یف سنی ہے ۔ کہ آپکے بتائے ہوئے وظائف سے اجڑے ہوئے گھر بس گئے ۔ اور یہ کہ آپ پر خدا کی خاص رحمت ہے کہ آپ جس کے لیے دعا کرتے ہیں ۔ اس کے اجڑے بگڑے کا م ٹھیک ہو جا تے ہیں ۔ میں آپ کا شائع کر دہ رسالہ عبقری بھی باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور جب اس میں لو گوں کے مسائل آپ کے بتائے ہوئے وظائف سے حال ہو تے پڑھے تو سوچا کہ آپ ہیں۔ جومیری مدد کر سکتے ہیں ۔ برائے مہر بانی کر کے میرے لیے ہفتہ وار درس میں دعا کیجئے اللہ تعالیٰ میرے گھریلو مسائل کو حل کرے اور میں ہنسی خو شی اپنی زندگی بسر کر سکوں ۔ حج پر جا رہے ہیں (ملک محمد نوید، لا ہور ) محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! حکیم صاحب میری والدہ فالج کی مریض ہیں انکے لیے کلونجی کے تیل سے مالش کے بارے اور اندر کتنی مقدار میں دیں ۔ ذرا وضاحت کردیں اور منگل والے دن دعا بھی ضرور کریں تا کہ وہ چلنے کے قابل ہو جائیں ۔ دائیں سائیڈ متا ثر ہے ۔ ہم لو گ حج پر جا رہے ہیں خصوصی دعافرمائیں کہ منظوری آجائے ۔ اور بلا وہ ہو ۔ اللہ آپ کی عمر درا ز فرمائے اور ہر نظر بد سے محفوظ فرمائے۔ آمین ۔ والسلام۔ اولاد کے لیے (ایک خط، راولپنڈی ) محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی اولا د کے مسائل کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔ حکیم صاحب جو سب سے مین مسئلہ ہے وہ یہ کہ میرے بیٹا باپ سے بہت اکھڑا رہتا ہے۔ نہ باپ صحیح بات کرتا ہے اور نہ بیٹے کی بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کیجئے ۔ اور مراقبے میںخاص طور پر دعا کریں ۔ بے حد شکر گزار ہوں گی۔ میں عبقری کی سالانہ خریدار ہوں براہ کرم میرا خط یا کوئی بات شائع نہ کی جائے۔ بس میرے لیے دعا کرنا کہ اللہ مجھے صحت دے اور ذہنی سکون دے اور گھر میں سکون ہو جائے ۔ آپس میں محبت اور اخلاص ہو آمین ثم آمین۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 177 reviews.