اسلام اور رواداری
(بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبی کے پیرو کا ر ہیں ان کا غیر مسلموں سے مندرجہ ذیل سلو ک کیا تھا ہم اپنے گریبان میں جھانکیں ، ہمارا عمل ، سوچ اورجذبہ غیر مسلموں کے بارے میں کیا ہے ؟ فیصلہ آپ خود کریں۔)
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف سے جنگی قیدیوں کے بارے میں ایسا آئین مرتب کیا گیا جودنیا کا سب سے پہلا آئین ہے جوجنگی قیدیوں کے بارے میں وضع ہوا اور جس میں جنگی قیدیوں سے نیک سلوک کرنے اور ان کی ضروریا ت کا خیا ل رکھنے کی تاکید کی گئی تھی ۔ اس سے قبل کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنگی قیدیوں کے بارے میں مذکو رہ دستور نافذ کریں، تو یہ رسم تھی کہ جو شخص دشمن کے کسی سپاہی کو میدان جنگ میں گرفتار کر تا تو اس کے ساتھ من مانا سلوک کر تا حتیٰ کہ اسے قتل بھی کر سکتا تھا خواہ گردن اڑاکر یا زندہ جلا کر۔
صحرائے عرب میں کوئی قیدی درحقیقت اس شخص کی بلا شرکت غیرے ملکیت ہو تا تھا جس نے اسے پکڑا ہو اور اگر قیدی کے اہل خاندان اس کی رہا ئی کے لیے منا سب رقم ادا کر دیتے تو وہ چھوٹ جا تا وگرنہ پکڑنے والے کی طر ف سے یا تو بیچ دیا جا تا یا پھر تہہ تیغ کر دیا جا تا تھا ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کے ساتھ برتا ﺅ کرنے کے آئین میں یہ بھی ذکر کیا کہ جنگی قیدیوں کی آزادی کے لیے جو فدیہ مقرر ہو گا وہ ان کے اہل خاندان کی حیثیت کے پیش نظر تعین کیا جائے گا اور چونکہ لشکر قریش کے زیادہ تر قیدی دولت مند گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے لہذا ہر جنگی قیدی کی آزادی کا فدیہ چار ہزار درہم ہو گا۔لیکن اگر کوئی شخص مقررہ رقم ادا نہیں کر سکتا تو وہ اس کے عوض منا سب تعداد میں تلو اریں اور نیزے دے کر اپنی آزادی کا پروانہ حاصل کر سکتا تھا۔ علا وہ ازیں جو قیدی پڑھنا لکھنا جانتے تھے یا تو وہ نقد یا اسلحے کی شکل میں فدیہ ادا کرنے سے قابلِ معاف ہیں ۔یا پھر ایسے لو گوں کا فدیہ یہ ہے کہ دس مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھائیں جس کے بعد وہ آزاد کر دئیے جا ئیں گے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 172
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں