(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خودکشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
مقدمہ جیتنے کے لئے
ا گر کہیں مسلمانوں کا کسی غیر دین و مذہب والے سے جھگڑا یا مقدمہ ہو یا کہیں کوئی وبائے عام اہل اسلام اور کفار میں پھیلی ہوئی ہو اور مسلمان چا ہیں کہ ہم اس وبا سے محفوظ رہیں یا یہ مقدمہ ہم جیت جائیں۔ تین ہزار تین سو مرتبہ( سورہ بقرہ کی آخری آیت نمبر 286 ) رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلنَا مَالَا طَاقَةَ لَنَا بِہ ج وَاعفُ عَنَّا وقف وَاغفِر لَنَا وقف وَار حَمنَاوقفاَنتَ مَولٰنَا وقف فَانصُرنَا وقف عَلَی القَومِ الکَافِرِینَ )اور سورہ یونس کی آیت نمبر(2 وَبَشِّرِ الَّذِینَ اٰمَنُو اَنَّ لَھُم قَدَمَ صِدقٍ عِندَرَبِّھِم
گیارہ دن تک متواتر پڑھنا نہا یت مجر ب اور مفیدہے۔
ہر قسم کی بیماری سے شفایابی کے لیے
کسی برتن میں ان آیتوں کا لکھ کر پانی سے دھو کر پلانا ہر قسم کے بیمار کو حکم الہی سے سات دن میں شفا دیتا ہے آیتیں یہ ہیں : یٰٓا َ یُّھَا النَّاسُ قَد جَآئَ تکُم مَّو عِظَة مِّن رَّبِّکُم وَشِفَآئ لِّمَافِی الصُّدُورِ وَھُدًی وَّرَحمَة لِّلمُو مِنِینَ 0 قُل بِفَضلِ اللّٰہِ وَ بِرَحمَتِہ فَبِذٰلِک فَلیفرَحُو ا ھُوَ خَیر مِّمَّا یجمَعُونَ 0( سورة یونس آیت نمبر57-58 )نہایت مجرب ہے۔
کشتی یا جہاز میں سوار ہونے سے پہلے پڑھیئے
جو شخص کشتی ، جہا ز یا ریل وغیرہ کسی قسم کی سواری میںسوار ہونے سے پہلے تین مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ مَجرھَا وَ مُرسٰھَاط اِنَّ رَبِّی لَغَفُوررَّحِیم 0
( سورہ ہو دآیت نمبر 41 ) پڑھ لے گا انشاءاللہ تعالیٰ اُس کو کبھی کسی سواری سے تکلیف اور اذیت نہ ہوگی اور اُس سواری سے زندہ سلامت اُتر ے گا، عمل مجرب ہے۔
جھوٹے الزام سے بری ہونے کے لئے
اگر کوئی شخص کسی چوری یا کسی جھو ٹے الزام میں مطعون ہوا ہواور اصل مجرم کی تلاش ہو رہی ہو اور یہ شخص چاہے کہ جھوٹا الزام مجھ پر سے اتر جائے۔ رات کو آدھی رات کے بعد کھڑے ہو کرشہادت کی انگلی آسمان کی طر ف اٹھا کر سو مرتبہ اس آیت کو پڑھے ۔ ذٰلِکَ لِیعلَمَ اَنِّی لَم اَخُنہُ بِالغِیبِ وَاَنَّ اللّٰہَ لَا یَھدِی کَیدَ الخَآئِنِینَ
(سورہ یونس آیت نمبر 52 ) ا نشاءاللہ تین روز میں الزام سے بری ہو جائے گا۔
نفس امارہ سے نجات کا مجرب عمل
اگر کوئی شخص نفسِ امارہ سے رہا ئی چاہے، سات مرتبہ صبح اور سات مرتبہ شام کو پہلے تین مرتبہ لَا حَولَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ 0 پڑھے پھر وَمَآ اُبَرِّیُ نَفسِی اِنَّ النَّفسَ لَاَ مَّارَةم بِالسُّوٓ ئِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیط اِنَّ رَبِّی غَفُور رَّحِیم
( سورہ یو نس آیت نمبر53 ) پڑھے ا نشاءاللہ کبھی نفس کے جال میں گرفتار نہ ہو گا اور تھوڑے سے عر صہ میں نفس اُس کا مطیع ہو جائے گا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 171
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں