Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

ہدایت کی دعا (مدیحہ شاہ، لاہور) میرے والد کو دوبار فالج اور ایک بار دل کا دورہ پڑ چکا ہے ۔ لو گ انہیں سمجھاتے ہیں کہ نماز شروع کر و، کلمے کاوورد کیا کرو لیکن وہ نہیں مانتے ۔ صرف عید کی نما ز اداکرتے ہیں۔ ہمارے سمجھا نے پر وہ کہتے ہیں کہ کل سے ان باتوں پر عمل شروع کروں گا ۔ لیکن ان کی کل نہیں آتی ۔ ان وجو ہا ت کی بنا پر امی ابو میں اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے والد صاحب کے مزاج میں تبدیلی نہ جانے کب آئیگی ۔ میں جس لڑکے سے شادی کی خواہش مند ہوں وہ برسرروزگار ہے ۔ میرے گھر والے بھی انکار نہیں کریں گے لیکن نہ جا نے کیوں لڑکے کے گھر والے ہمارے گھر نہیں آتے ۔ جواب: قانو ن قدرت کے مطابق کسی پر جبر کرنا منع ہے ۔ اس قانو ن کی روشنی میں آپ اپنی والدہ سے کہیں کہ وہ والد سے الجھنا چھوڑ دیں ۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی ہدایت کے لیے دعاکیا کریں۔ پانی پر بسم اللہ شریف گیارہ بار دم کر کے کسی بھی وقت پلا دیا کریں ۔شادی کے لیے نما زعشاءکے بعد سورئہ اخلاص گیارہ بار پڑھ کر کم از کم نو ے دنوں تک دعا کریں۔ خیالات میں ڈوبا رہتا ہوں (حامد قریشی ) میرے خیا لات میں کثافت اور الجھا ﺅ بہت بڑھ گیا ہے۔ زیادہ تر خیا لا ت میں ڈوبا رہتا ہوں ۔ کوئی کا م کرنے کو جی نہیں چاہتا ۔ جی چاہتا ہے کہ لیٹا یا بیٹھا رہوں ۔اس لئے ضروری کاموں کو بھی ٹال دیتا ہوں اور جہاں تک ممکن ہوتاہے گریز کرتا ہوں کہ انہیں پورا کروں گا ۔ لو گ کہتے ہیں کہ باہر نکلوں ، ٹہلوں ، ملوں جلوں لیکن میں ان باتوں میں کوئی کشش محسوس نہیں کرتا ۔ جواب: رات کو اندھیرے میں بیٹھ کر سورئہ فاتحہ کو ایک نقطے پر نگا ہیں جما کر دس منٹ تک پڑھیں ۔ انتہائی آزمودہ اور موثر عمل ہے ۔ خیالات میں یکسوئی پیدا ہو گی اور قوت عمل میں اضافہ ہو گا ۔ غذا میں نمک اور گو شت کے زیا دہ استعمال سے پرہیز کریں اور پھل اور سبزیاں اور دالیں زیادہ استعمال کریں ۔ نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آہستگی سے سانس اندر لیں اور باہر نکا لیں اور اپنی توجہ دس منٹ تک اس پر مرکوز رکھیں ۔ انشاءاللہ مزید فوائد حاصل ہوں گے ۔ اندیشے اور وسوسے زیادہ آتے ہیں (سلمان شاہ، گوجرانوالہ ) میر ے دل کی حالت عجیب ہے ۔ ذرا سی تیز آواز یا فون کی گھنٹی بج جائے تو دل تیز دھڑکنے لگتا ہے ، گھبراہٹ ہو نے لگتی ہے ۔ اندیشے اور وسوسے زیادہ آتے ہیں ۔ بہت جلد پریشان ہو جا تا ہوں ۔ ہا تھوں پیروں میں پسینہ بھی زیا دہ آتا ہے ۔ اکثر گھر میں پڑا رہتا ہوں باہر نکلنے سے پرہیز کرتا ہوں ۔ جواب: آپ غذا میں نمک کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ قدرتی مٹھا س شہد، کھجو راور پھل وغیرہ اعتدال اور پابندی سے استعمال کریں ۔ ہر نماز کے بعد اسم ذات اللہ ایک بار پڑھ کر انگشت شہادت پر دم کر کے دل کے مقام پر یہی اسم لکھ دیا کریں ۔ انشا ءاللہ فائدہ حاصل ہو گا ۔ ہر کام میں رکاوٹ اور مشکل ہے (یاسر علی، حافظ آباد) ایک عرصہ سے پریشانیوں میں مبتلا ہوں ۔ کرائے کے مکان میں گزارا رکر رہا ہوں اور کئی بار تبدیل کر چکا ہوں ۔ بیٹے تعلیم کے بعد مناسب روزگار کی تلا ش میں ہیں لیکن کام نہیں بن رہا ہے۔ ہر کام میں رکا وٹوں اور مشکلا ت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ جواب: نماز عشاءکے بعد آیت کریمہ گیارہ بار اور آیت الکرسی تین بار پڑھ کر حالات بہتر ہونے کی دعا اور مشکلات کے خاتمے کی درخواست بارگاہ ایزدی میں پیش کیا کریں ۔ آپ کے صاحبزادے محنت سے کام لیں ۔ نما ز کی پابندی کریں اور نماز عشاءاور نماز فجر کے بعد آیت الکر سی سات سات بار پڑھ کر دعا کیا کریں ۔ عمل یا نظر کا خیال محض وسوسہ ہے (ظفر احتشام، لا ہو ر ) میری صحت اکثر خرا ب رہتی ہے۔ آج کل ایک دکان چلا رہا ہوں ۔ پہلے گاہک کثیر تعداد میں آتے تھے ۔ لیکن اب حالات برعکس ہو گئے ہیں ۔ گھر کے حالا ت خرا ب ہیں ۔ ضعیف والدہ بھی ساتھ ہیں ۔ ان کی خدمت کر رہا ہوں ۔ بھائی علیحدہ رہتے ہیں ۔ اکثریہ خیال ذہن میں آتاہے ۔ کہ کسی نے کوئی عمل وغیرہ کر ادیا ہے ۔ یا نظر و حسد کا شکار ہو گیا ہوں ۔ جواب: صحت کی بہتری کے لیے روزانہ اکیس بار سورئہ حشر کی آیت 23 پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ دکان کھو لنے کے بعد ایک بار سورئہ فلق اور ایک بار سورئہ کو ثر پڑھ لیا کریں۔ عمل یا نظر کا خیال محض وسوسہ ہے ۔ مذکو رہ بالا اور اد سے انشاءاللہ ہر قسم کے اثرا ت سے محفو ظ رہیں گے ۔ رات سونے سے پہلے اور کھا نے کے تین گھنٹے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور ذہن کو تمام خیالات سے خالی کر کے اپنے دل کے مقام پر توجہ قائم رکھیں ۔ اندازاً دس منٹ یہ عمل کریں اور پھر سو جائیں ۔ انشاءاللہ ذہنی اور جسمانی صحت حاصل ہو جائیگی ۔ گھریلو معاملات میں دلچسپی نہیں ہے (یا سمین، جھنگ) شادی کو دس سال ہو چکے ہیں ۔ شرو ع ہی سے شو ہر کی توجہ بیوی اور گھر پر کم ہے صر ف اپنے کا م سے کا م رکھتے ہیں۔ اگر کچھ کہو تو سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔ گھریلو معاملا ت میں جتنی دلچسپی ہو نی چاہیے وہ نہیں ہے ۔ ان حالا ت کیوجہ سے میں محرومی اور احساس کمتری میں مبتلا ہو چکی ہوں ہر وقت ایک اداسی سی دل و دما غ پر مسلط رہتی ہے ۔ کئی بار انہیں سمجھا یا لیکن وہ اس بات کو حقیقت تسلیم کرنے سے انکا ر کر دیتے ہیں ۔ جواب: شوہر را ت کو سو جائیں تو سورئہ فاتحہ ایک با ر پڑ ھ کر گر د ن پر جہاں سے ریڑھ کی ہڈی شروع ہوتی ہے دم کر دیا کریں ۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو سر پر دم کر دیا کریں ۔ ازدواجی زندگی میں اعتدال و توا زن کو مدنظر رکھیں ۔ کچھ با تیں شوہر کی تسلیم کر لیں تاکہ ان کے اندر بھی لچک پیدا ہو اور وہ آپ کی باتیں سنیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت سی نعمتیں بھی عطا کی ہیں ، ان پر غور کر یں اور شکر ادا کر یں ۔ اس طر ح آپ کے اندر سکون پیدا ہو گا جس سے گھریلو حالات پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ انشاءاللہ ۔ بری صحبت کا برا نتیجہ (محمد یونس، لیہ ) برے دوستوں کی صحبت میں رہ کر مجھ میں چند بری عادات پیدا ہو گئی ہیں جن میں جواءکھیلنا بھی شامل ہے ۔ میں اس بری عاد ت کی وجہ سے اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ گنوا چکا ہوں ، اس وجہ سے میرے مالی حالات بھی اچھے نہیں ہیں ۔ میرے ذہن میں بار بار خیال آتاہے کہ میں یہ بری عا دت ترک کر دوں لیکن وقت آنے پر ایک انجانی قوت مجھے کھینچ کر لے جاتی ہے ۔ اور میں نہایت بے بس اور مجبو ر ہو جا تا ہوں ۔ پھر ارادہ کر تا ہوں لیکن میرا ارا دہ نہا یت کمزورثابت ہو تا ہے ۔ جواب: آپ نماز کی پابندی کریں اور ساتھ ہی روزانہ قرآن پاک کی تلا وت کر کے اس کے معنی و مطلب پر غور کیا کریں اور ان دنوں اپنے معمولا ت کی سخت پابندی کریں ۔ را ت کو سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر ایک نقطے پر نگاہیں جمائیں اور پوری بسم اللہ شریف ایک سوبار پڑھیں ۔ انشاءاللہ کچھ عرصہ بعد آپ کے ارا دے کی قوت میں اتنا اضافہ ہو جائے گا کہ آپ کا ارا دہ وقت آنے پر کمزور ثابت نہیں ہو گا۔ آمنا سامنا ( راشدہ تبسم، سیا لکوٹ ) میں جب بھی کسی کو مخاطب کرکے با ت کر تی ہوں تو اس شخص کا ایک نامعلوم رعب میرے اوپر طاری ہو جا تاہے اور آہستہ آہستہ میرے اعصاب جوا ب دینے لگتے ہیں ۔ حواس منتشر ہو جاتے ہیں ۔ نگاہیں نیچے ہو جاتی ہیں اور سانس اکھڑنے لگتا ہے ۔ اس کمزوری کی وجہ سے میں بہت سے معاملات میں پیچھے رہ گئی ہوں اور کسی کا سامنا نہیں کر پا تی ۔ جواب: اسم ذات اللہ خوشخط کا غذ پر لکھو ا کر صبح اور رات کو دس منٹ تک چا ر پانچ فٹ کے فاصلے سے دیکھیں ۔ ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ پوری توجہ سے پڑھا کریں ۔ کم از کم نو ے دنوں تک اس معمول پر کا ر بند رہیں اور جن دنوں میں مجبوراً نہ کر سکیں وہ بعد میں پو رے کر لیں ۔ انشاءاللہ ذہن سے خوف و اعصابی انتشار دور ہو جا ئیگا ۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں (نورالعین، حیدرآباد ) میرے والدین میری طر ف سے بہت فکر مند ہیں۔ کہ جلد کوئی رشتہ آجائے ۔ والدین اکثر اوقات بیمار رہتے ہیں ۔ میں کا لج کی طالبہ ہوں او رمیرے والدین کی یہ پریشانی میرے لیے ذہنی دباﺅ کا باعث بن چکی ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ جلد یہ معاملہ طے ہو جائے تاکہ والدین کے تفکرات ختم ہوں ۔ جواب: اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور نتائج اسی پر چھوڑ دیں ۔ وقت آنے پر سب کچھ بہتر ہو جائیگا ۔ روزانہ نماز عشاءکے بعد اول آخر گیارہ گیا رہ بار درود شریف کے ساتھ تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر دعا کیا کریں ۔ یہ عمل نوے دنوں تک جاری رکھا جائے اور جن دنوں میں مجبوراً نہ پڑھ سکیں شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں ۔ انشا ءاللہ جلد نتا ئج سامنے آ ئیں گے ۔ اتنا محنت طلب کام نہیں کروں گا ( رخشندہ، واہ کینٹ ) شو ہر سال بھر سے بیروز گار ہیں ۔ سال بھر پہلے کسی جگہ نو کر ی کے لئے بات ہوئی تھی لیکن شوہر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں اتنا محنت طلب کام نہیں کر وں گا اور تنخواہ بھی کام کے مقابلے میں کم ہے ۔ میں سو چتی ہوں کہ شاید اسی نا شکری نے ہم پر تنگی کے دروازے کھو ل دےئے ہیں ۔ آج کل شوہر بیرون ملک جانے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ جواب: آپ کے شوہر نماز فجر کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ تین بار آیت الکرسی اور نماز عشاءکے بعد سورئہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 پانچ بار پڑ ھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کریں ۔ جو بھی کا م یا ملا زمت ملے اسے شروع کر دیں۔ اللہ کی طر ف سے بر کت ہو گی اور دوسرے راستے بھی کھلیں گے ۔ عمل اور محنت پر بھی پوری توجہ دی جائے ۔ تلاش معاش (اسد علی، علی پور سیداں ) میں نے ماسٹر کیا ہو اہے ۔ کا فی عرصہ سے ملا زمت کی تلا ش میں ہوں ۔ کئی جگہوں پر درخواستیں بھی دی ہوئی ہیں لیکن کام نہیں بنتا ۔ معا شی پریشانی اور دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے ۔ روز برو ز ذہنی طور پر الجھتا جا رہا ہوں ۔ جواب: نماز فجر کے بعد سورئہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 اور نماز عشاءکے بعد سورئہ آل عمران کی آیت نمبر 37 اول آخر درود شریف کے ساتھ گیا رہ بار پڑھ کر خشو ع و خصوع سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیا کریں ۔ مایوس و ناامید نہ ہوں، انشاءاللہ ، رحمت الٰہی جلد شامل حال ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 168 reviews.