Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ننگے سر، ننگے پیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

محمد بن دینوری کہتے ہیں کہ میں بشر بن حارث کو یہ کہتے ہوئے سنا (ان سے پوچھا گیا تھا کہ تمہا ری توبہ کا واقعہ کیا ہے) تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب اللہ کے فضل وکرم سے ہوا میں تمہیں کیا بتاﺅں ۔ میں ایک بہت چالاک اور جتھے والا انسا ن تھا ایک دن میں کہیں جارہا تھا کہ مجھے ایک کاغذ راستے میں پڑا ملا اسے میں نے اٹھا یا تو اس میں بسم اللہ لکھی ہوئی تھی میں نے اسے صاف کر کے جیب میں ڈال لیا میرے پاس ایک درھم کے سوا اور پیسے بھی نہیں تھے میںنے ایک مہنگی خوشبو لے کر اس کو اس کاغذ میں مسل دیا ۔ رات کو جب میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے۔ ”اے بشر بن حارث تو نے ہمارا نام راستے سے اٹھاکر اسے خوشبو میں بسایا ہے ہم بھی تیرا نام دنیا وآخرت میں مہکا د یںگے “ پھر ایسا ہی ہوا۔ مروی ہے کہ ایک مرتبہ بشر اپنے غفلت کے زمانے میں گھر میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے شراب کے مشغلے میں مصروف تھے کہ وہاں سے ایک نیک شخص گذ را اس نے دروازہ بجایا باندی باہر نکلی تو اس نے پوچھا کہ ”اس گھر کا مالک آزاد ہے یا غلام ۔ اس نے کہا کہ آزاد انسان ہے“ تو صالح شخص نے کہا ہاں تو سچ کہتی ہے کیو نکہ اگر یہ غلا م ہوتا تو اللہ کی عبدیت اختیار کرتا اور لہوو طرب کو چھوڑدیتا ۔ بشر نے ان کی یہ باتیں سن لیں اور ننگے سر ننگے پیر دروازے پر دوڑے آئے تو وہ شخص جا چکا تھا ۔ انہوں نے باندی کو کہا “ تیر ا ستیاناس ! یہ کون شخص تھا جو دروازے پر تجھ سے باتیں کر رہا تھا اس نے ساری بات انہیں بتا دی۔ بشر نے پوچھا ”وہ کس طرف گیا ہے۔ اس نے سمت بتائی تو بشر اس کے پیچھے دوڑے اور اسے جالیا اور کہا کہ میرے آقا “کیا آپ ہی میرے دروازے پر میری باندی سے بات کررہے تھے ۔ یہ سن کر بشر مٹی میں اپنے گال رگڑنے لگے اور کہتے جاتے”نہیں تو غلا م ہے، غلام ہے“ پھر یہ ننگے سر اور ننگے پیر گھومتے رہتے حتیٰ کہ اسی سے معروف ہوگئے ، کسی نے پوچھا کہ آپ پاﺅں میں چپل کیوں نہیں پہنتے ؟انہوں نے جواب دیا ، میرا آقا مجھے ا صلاح نہیں عطا کرے گا مگر صرف جب ننگے پیر ہوں گا ۔ میں اب مرتے دم تک ننگے پیر ہی رہوں کا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 164 reviews.