Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان میںبھوک پیاس کا احساس ختم (ملک اصغر سراج)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

افطاری میں فروٹ ضرور ہوں چاہے تھوڑے ہوں، دودھ کی لسی بنالیں پتلی زیادہ اور ذائقہ کیلئے روح افزا، جام شیریں وغیرہ ڈال لیں۔ روزہ کھجور سے افطار کریں کم سے کم 5 دانہ کھجور ضرور کھائیں۔ اس دوران ایک گلاس دودھ کی لسی کا پی لیں تھوڑا سا فروٹ لے لیں ہمارے ہاں موسم برسات عام طور پر جولائی میں شروع ہوتا ہے اور ستمبر کے شروع میں ختم ہوجاتا ہے‘ شدید بارشوں کے پانی اور سیلابی پانی سے تعفن پھیلتا اور وبائی امراض پیدا ہوتے ہیں۔ ٭ بارشوں اور سیلابی پانی کے بعد کیچڑ کو اچھی طرح صاف کریں۔٭کمروں کو کھلا رکھیں تاکہ وہ تازہ ہوا اور دھوپ سے خشک ہوں۔ ٭موسم برسات میں کمروں کو حرمل کی دھونی ہر ہفتے دیں اور گھر میں جراثیم کش ادویہ کا سپرے کریں۔ ٭ جسمانی صفائی کیلئے روزانہ ایک غسل ضرور کریں اور لباس روزانہ تبدیل کریں۔ سوتی اور ہلکا لباس پہنیں۔٭ گھروں کے قریب پانی کھڑا نہ ہونے دیں‘ گندگی کے بڑے ڈھیر جن کو اٹھانا مشکل ہو ان پر خشک مٹی ڈال دیں یا دافع عفونت ادویہ کا چھڑکاوکریں۔ مثلاً مٹی کا تیل۔٭ گھروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ مکھی‘ مچھر‘ کھٹمل‘ لال بیگ اور دیگر کیڑوں سے محفوظ رہے۔٭ گلے سڑے پھل استعمال نہ کریں بعض پھل مثلاً امرود‘ تربوز‘ خربوزہ‘ کھیرا کھانے میں احتیاط کریں۔٭ باسی اشیاءہرگز نہ کھائیں۔ زیادہ عرصہ فریز کیا ہوا گوشت نہ کھائیں۔٭ تلی ہوئی اشیاءسے احتیاط کریں۔٭ پھل سبزیاں دھو کر اور تازہ استعمال کریں۔٭ کھانا زود ہضم اور کم کھائیں٭ چھوٹے بچوں کو برف کی قلفیاں اور گولے اور برف کا استعمال نہ کرائیں۔ نمکین لسی بغیر برف کے مفید ہے۔٭کھانے پینے کی اشیاءڈھانپ کر رکھیں۔٭ بازاری کھانے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار نہ کیے گئے ہوں استعمال نہ کریں۔٭ اس موسم میں روم کولر کا استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی کھلے آسمان تلے سویا جائے۔ کیونکہ نمی والی ہوا جسم میں بخار کی سی کیفیت پیدا کردیتی ہے جسم میں تناواور درد محسوس ہوتا ہے٭موسمی امراض سے بچنے کے لیے اور ان کے خلاف مدافعتی انتظام کو مضبوط بنانے کیلئے پیاز‘ لہسن‘ ادرک کا استعمال مفید ہے۔ چونکہ رمضان اسی موسم میں آرہا ہے تو اس مناسبت سے ہم برسات کی غذائی احتیاطوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے آزمودہ کچھ تجربات قلم بند کر رہے ہیں جن سے رمضان میں پیاس اور بھوک کا احساس بھی نہ ہو گا۔ پیاس‘ بھوک کی شدت کم کرنے کے ٹوٹکے ستو کا شربت: صبح سحری کے وقت نہار منہ کھانے سے پہلے یا بعد گندم یا جو سے بنا ہوا ستو شکر کے شربت میں ملا کر پی لیں۔پیاس کم لگے گی اور بھوک کا احساس بھی کم ہوگا۔ ستو صرف صبح سحری کے وقت پئیں‘افطاری کے وقت یا رات کے وقت استعمال نہ کریں۔ آلو بخاراکا شربت: رات کو آلو بخارا کے 11 دانے ایک چھٹانک املی‘ ایک تولہ گل سرخ ‘ایک تولہ کاسنی، ایک تولہ گل نیلوفر اور 3 ماشہ الائچی خورد رات کو بھگو دیں کسی مٹی کے پیالے میں صبح مل چھان کرلیں‘ حسب طبیعت میٹھا ملا کر استعمال کریں اس سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے‘ جگر ٹھنڈا رہتا ہے اور پیاس کم لگتی ہے‘ نیا خون پیدا ہوتا ہے۔ طاقت اور صحت کا خزانہ: رات کو مٹی کے پیالے میں 3 عدد انجیر کے دانے 7 عدد کھجور کے دانے گٹھلی نکال‘ 11 عدد منقہ پانی میں یا دودھ میں بھگو کر کھلے آسمان تلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں‘کھانا کھانے کے دوران کھالیں‘ معدہ کوتقویت ہوتی ہے‘ بھوک کم لگتی ہے اور سب سے بڑھ کراس سے نقاہت اور کمزوری نہیں ہوتی۔ اعصاب کوتقویت ملتی ہے‘ جسم میں فولاد بنتا ہے۔ معدہ کی آنتوں کی خشکی ختم ہوتی ہے۔ 11 دانے بادام مغز اور 11 دانے کشمش کے رات کو بھگو ُرکھیں‘ صبح اٹھتے ہی نہار منہ کھالیں‘ معدہ اور دل ودماغ کیلئے بہترین نعمت ہے۔ شربت ٹھنڈک :تخم بالنگو 1 چھٹانک‘ گوند کتیرا1چھٹانک پسا ہوا‘ دونوں کو رات پانی میں بھگو دیں‘ صبح شربت بنا کرنہار منہ نوش فرمائیں‘ آدھا گھنٹہ بعد کھانا کھالیں یا کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد بنا ہواشربت پی لیں‘ چاہے سارا دن دھوپ میں کام بھی کرتے رہیںپیاس نہیں لگے گی ۔ بارہا کا تجربہ ہے۔ صبح سحری میں دہی یا دہی کی لسی استعمال کریں، کوشش کریں چائے نہ پئیں‘ چائے کے عادی حضرات چائے کا استعمال کم کریں کیونکہ چائے آنتوں کو خشک کرتی ہے اس سے خون کی رگیں بھی خشک ہوجاتی ہیں جس سے صحت خراب ہوجاتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے گزارش ہے کہ شہد ایک گلاس پانی میں ایک چمچ چاول والا گھول کر پئیں‘ یہ تمام مشروبات سے بڑھ کر مشروب ہے اور اس میں شفاءہے اس سے گرمی کی حدت کم ہو گی۔ بہترین سحری: بہترین سحری یہ ہے کہ روزانہ صبح سحری کا وقت ختم ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے اٹھے، اٹھتے ہی وضو کرے اور لکھا ہوا کوئی مشروب پی لے۔ تہجد کے نوافل پڑھے‘ تقریباً 5 منٹ چہل قدمی کرکے کھانا کھائے، کھانے میں کوشش ہو کہ سالن کم سے کم کھائے، دودھ دہی کی بنی ہوئی نمکین پتلی لسی استعمال کریں کیونکہ میٹھی لسی سے پیاس اور بھوک لگتی ہے اور نمکین سے پیاس کم لگتی ہے۔ دودھ اور مکھن زیادہ سے زیادہ استعمال کریں مکھن تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہے اور جسم کو تر رکھتا ہے ۔ افطاری میں فروٹ ضرور ہوں چاہے تھوڑے ہوں، دودھ کی پتلی لسی بنالیں اور ذائقہ کیلئے روح افزا، جام شیریں وغیرہ ڈال لیں۔ روزہ کھجور سے افطار کریں کم سے کم 5 دانہ کھجور ضرور کھائیں۔ اس دوران ایک گلاس دودھ کی لسی کا پی لیں تھوڑا سا فروٹ لے لیں اور تقریباً دو یا تین گلاس دودھ نوش فرمائیں۔ بعض روزہ دار سارا دن صبر کرتے ہیں اور اس وقت ان سے صبر نہیں ہوتا اور جو کچھ دستر خوان پر ہوتا ہے سب کچھ کھاجاتے ہیں جس سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ بعض حضرات کو دودھ بدہضمی کرجاتا ہے ان سے گزارش ہے کہ دودھ ابالتے وقت دودھ میں دارچینی یاسونف ڈالنے سے دودھ بدہضمی نہیں کرتا یا پھر دودھ میں سوڈا واٹر ملا کر پئیں اور کچھ دیر چہل قدمی کریں اور سو جائیں۔ ایک گزارش یہ ہے کہ دودھ سوڈا ہویا دودھ کی سادہ لسی یا کوئی مشروب ہویا سادہ پانی ہو نارمل ٹھنڈا رکھیں حد سے زیادہ ٹھنڈا نہ ہو زیادہ ٹھنڈا پینے سے خون کی جو بال کی طرح باریک رگیں ہوتی ہیں بند ہوجاتی ہیں جس سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور جسم کے ہر حصے میں خون کی سپلائی نہیں ہوپاتی اور جسم کے مختلف حصوں میں درد شروع ہوجاتا ہے اور انسان طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ رمضان میں افطاری کے وقت حسب منشا لیموں کی سکنجبین ضرور پئیں جس میں نمک ڈالا ہوا ہو کیونکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے جس وجہ سے ہڈیوں میں کیلشیم بھی کم ہونے لگتا ہے لیموں اور نمک کی سکنجبین، کیلشیم اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتی ہے اور وافر مقدار میں مہیا کرتی ہے اور جسم کو چست رکھتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 637 reviews.