جنات بھی انسان کی مرضی کے مطابق چلیں گے اور وہ اللہ کی پناہ میں رہے گا اور سفر کے تمام خطرات سے محفوظ رہے گا۔ سورة حج پارہ نمبر 18 آیت 57 تا 64 آٹھ آیتوں کے پڑھنے کا طریقہ پہلے (یَا اَللّٰہُ) گیارہ مرتبہ پڑھے پھر یہ دعا پڑھے سورہ حج میں آٹھ ایسی آیتیں ہیں اور بہشت کے دروازے بھی آٹھ ہیں اور ان آٹھ آیتوں کا ورد کرنے والے کیلئے انشاءاللہ بہشت کے آٹھ دروازے کھل جائیں گے۔ ان آیتوں کے کلمہ کے عدد میں ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبروں کی طرف اشارہ ہے کیونکہ ہر ایک نبی کا ایک کلمہ ہے جیسا کہ قرآن شریف میںحضرت عیسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے کلمہ فرمایا ہے جو کوئی ان آیتوں کو پڑھے گا تو اس کو ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبروں کی ارواح کی طرف سے فیض پہنچے گا۔ ان آیتوں کے اسمائے حسنیٰ چالیس ہیں اور اسم ذات اور اسم صفات ہیں۔ اسی سبب سے ان آیتوں کے پڑھنے والے کیلئے ہر ایک اسم سے اس کیلئے یہ پردہ اور حجاب دور ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ہر آیت اللہ کے متبرک اسم پر ختم ہوتی ہے۔ یعنی ہر ایک آیت کا آخری کلمہاللہ کامتبرک اسم ہے اور آخری آٹھویں آیت اللہ کے دو اسم روف اور رحیم پر ختم ہوتی ہے۔ اس سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ ہر ایک کا انجام اللہ کی مہربانی اور لطف کے ساتھ ہوتا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے ہر طریقے سے سارے قرآن شریف کا مطالعہ کیا لیکن آٹھ آیتوں سے کوئی دوسری آیت بزرگ تر نہیں دیکھی اور میں نے ان آیتوں کی فضیلت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ آٹھ آیتیں اللہ کے خزانوں میں سے آٹھ خزانے ہیں اور اللہ کے بے شمار بھیدوں میں سے آٹھ بھید ہیں اور یہ آیتیں اسم اعظم سے خالی نہیں اس لیے جو کوئی ان آٹھ آیتوں کو پڑھا کرے گا تو جنات کے طوفان سے اور شیطانوں کے شر سے محفوظ رہے گا اور اس کیلئے ظاہر اور باطن کے روزی کے دروازے کھل جائیں گے اور ہرگز ہرگز اس کو دنیا کا کوئی غم اور رنج نہ ہونے پائے گا اور نہ اسے کوئی تکلیف پہنچنے پائے گی اور زمانہ کے بادشاہ اور دین کے بزرگ اس کے مددگار رہیں گے جس کام کی طرف وہ دل لگائے گا اور اس کیلئے کوشش کرے گا وہ کام اس کی مرضی کے مطابق ہوگا۔ دشمنوں اور حسد کرنیوالوں کی بدی سے محفوظ رہے گا۔ جنات بھی انسان کی مرضی کے مطابق چلیں گے اور وہ اللہ کی پناہ میں رہے گا اور سفر کے تمام خطرات سے محفوظ رہے گا۔ سورة حج پارہ نمبر 18 آیت 57 تا 64 آٹھ آیتوں کے پڑھنے کا طریقہ پہلے (یَا اَللّٰہُ) گیارہ مرتبہ پڑھے پھر یہ دعا پڑھے یَاخَیرَالرَّازِقِینَ یَاعَلِیمُ یَاحَلِیمُ یَاعَفُوُّ یَاغَفُورُ‘ یَاسَمِیعُ‘ یَارَحِیمُ‘ یَاعَلِیُّ‘ یَاکَبِیرُ‘ یَالَطِیفُ‘ یَاخَبِیرُ‘ یَاغَنِیُّ‘ یَاحَمِیدُ‘ یَارَوُفُ‘ یَارَحِیمُ‘ اِفتَح لِی بَابَ رَحمَتِکَ وَاجعَل لِی مِن اَمَلِی فَرجًا وَمَخرَجًا بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ وَصَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی خَیرِخَلقِہ وَحَمدِہ وَاٰلِہ اَجمَعِینَ۔ اس کے بعد سورہ حج کی 57 سے 64 تک آیات انتہائی توجہ کے ساتھ پڑھیں۔ پھر پندرہ مرتبہ (یَااَللّٰہُ) کہے ہر قسم کے جسمانی درد سے فوری نجات کیلئے ایک صحابی نے آکر مرض کی شکایت کی تو اس صحابی کے جواب میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی کو یہ ارشاد فرمایا کہ مریض درد کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین بار بسم اللہ کہے پھر سات بار درج ذیل دعا پڑھے اللہ کے فضل سے درد منٹوں میں دور ہوجائے گا۔ دعا انتہائی توجہ اور مرض کا سخت تصور کرتے ہوئے پڑھیں اَعُوذُ بِعِزِّةِ اللّٰہِ وَقُدرَتِہ مِن شَرِّمَآ اَجِدُوَ اُحَاذِرُ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں