Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھاگیے دوڑئیے اور آگے نکل جائیے (عارف انجم)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

سر کے بالوں سے لے کر پیروں کی انگلیوں تک عورت سراپا حسن ہے لیکن اس کا اصل حسن اس بات میں ہے کہ اس کے اعضاءمتناسب ہوں جو عورت (اور یقینا مرد بھی) جتنی زیادہ متناسب الاعضاءہوتی ہے وہ اتنی ہی زیادہ حسین کہلانے کی حقدار ہوتی ہے کہتے ہیں کہ ”وجودزن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ صنف نازک کی تعریف میں شاعروں نے اتنے شعر کہے ہیں اور اتنے قصیدے لکھے ہیں کہ اگر انہیں یکجا کیا جائے تو یقیناً میلوں لمبی قطار بن جائے گی، سر کے بالوں سے لے کر پیروں کی انگلیوں تک عورت سراپا حسن ہے لیکن اس کا اصل حسن اس بات میں ہے کہ اس کے اعضاءمتناسب ہوں جو عورت (اور یقینا مرد بھی) جتنی زیادہ متناسب الاعضاءہوتی ہے وہ اتنی ہی زیادہ حسین کہلانے کی حقدار ہوتی ہے۔ رنگ و روپ اور شکل و صورت اپنی جگہ! لیکن حقیقت یہ ہے کہ حسین سے حسین عورت بھی اگر متناسب الاعضاءنہیں ہے تو وہ اس عورت سے زیادہ پرکشش اور جاذب نظر نہیں ہوگی جو حسن و خوبصورتی میں اس سے کہیں کم ہے۔ بلاخوف تردد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جو دنیا جہاں کی دولت سے بڑھ کر ہے، آپ بھی اپنے سراپا کو مزید متناسب بنانا چاہتی ہیں تو حاضر ہے آپ کیلئے ایک آسان نسخہ جس پر عمل کرکے آپ محض چند دنوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتی ہیں۔لیکن یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیںہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ اس پروگرام پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گی اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گی، اس پروگرام کے تحت نہ تو آپ کو باڈی بلڈنگ کرنی ہے اور نہ ہی کوئی پہاڑ سر کرنا ہے۔ یہ ایک آسان ورکنگ پروگرام ہے جس پر عمل کرنے سے آپ کے بدن پر موجود فالتو چربی گھلے گی، آپ کا وزن کم ہوگا اور آپ اسمارٹ اور سلم ہوجائیں گی۔ اس مقصد کیلئے ہم نے آپ کیلئے ایک ورکنگ چارٹ ترتیب دیا ہے اس پر مرحلہ وار عمل کرنا ہوگا اور اس کے نتائج آپ کو جلد نظر آنے لگیں گے۔ پہلا اور دوسرا ہفتہ اس دوران آپ درمیانی رفتار سے چلئے۔ درمیانی رفتار سے چلنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی، کوشش کیجئے کہ اس دوران آپ 20 منٹ میں ایک میل کا فاصلہ طے کریں ۔ ورزش کیلئے پانچ سے دس منٹ تک مختصر فاصلے کی واک کے ذریعے خود کو وارم اپ کیجئے۔ گردن، بازو، پشت، کولہے، رانیں، پنڈلیاں وغیرہ پھیلائیں اور پھر اس طرح سمیٹ لیں اس دوران مقررہ وقت میں زیادہ تیز رفتاری سے چلنا شروع کیجئے، آپ کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہ آپ مقصد کے حصول کیلئے واقعتا مشقت کررہی ہیں لیکن ابھی آپ مزید چل سکتی ہیں۔ اس دوران کوئی اور مصروفیت بھی اختیار کیجئے۔ اگر آپ کسی گرائونڈ یا پرفضا جگہ کے قریب رہائش پذیر ہیں تو آپ باپردہ ہوکرواک بھی کرسکتی ہیں۔ اس سے آپ کے بدن کو اضافی مشقت کا سامنا ہوگا اور اس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز ملیں گی۔اپنے آپ کو پرکشش، جاذب نظر، سمارٹ بنانے کیلئے درج ذیل اقدامات کریں۔ .1ڈائری رکھئے خود کو متحرک رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، ایک ماہ میں آپ جتنا وزن گھٹانا چاہتی ہیں اس کا ہدف مقرر کرلیں۔ اس کے ساتھ اپنی خوراک کا چارٹ مرتب کریں جس میں یہ بات طے ہوکہ آپ کیا کھاتی ہیں اور کتنا کھاتی ہیں، یہ نہ کریں کہ کتنی تیز چلنا ہے اور کتنی دور چلنا ہے اور کیامحسوس کیا؟ اس طرح آپ کو مقصد کے حصول میں اپنی کمزوریوں اور استعداد کا اندازہ ہوجائےگا جس کی روشنی میں آپ اپنی خوراک کو متوازن اور ورکنگ کو مطلوبہ درجہ تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ .2دلچسپی اور توجہ قائم رکھئے اپنے گھر کے کام کاج میں میں یکسانیت کا شکار نہ ہوں بلکہ گھر کے کام کاج کی ترتیب کو مناسب انداز میں بدلتی رہیں۔ آج کے دور میں گھر کے کام کاج کیلئے ملازمائیں رکھنا ایک ضرورت سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے اکثر خواتین کا کام نہ کرنے کیوجہ سے جسم بے ڈول ہوجاتاہے گھر کے کاموں کو زیادہ سے زیادہ خود کرنے کی کوشش کریں اگر آپ صفائی ستھرائی کا کام نہیں کرتیںتو آہستہ آہستہ اس کو خود کرنے کی کوشش کریں۔اس کے ساتھ ساتھ نمازاور نوافل پابندی اور انتہائی سکون و طمانیت سے ادا کریں۔صرف ایک ماہ میں آپ اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس کریںگی۔ .3کھانا اچھی طرح کھائیے اپنے بدن کو تبدیل کرنے کیلئے آپ کو صحت بخش غذا اور ورزش کی ضرورت ہے۔ خوب پکی ہوئی اور مرغن غذاﺅں کے استعمال کو آہستہ آہستہ ترک کرکے ان کا متبادل اختیار کیجئے۔ مثلاً سفید چاول کی جگہ بھورے چاول اور پاستا، سبزیوں کی مقدار میں اچھا خاصا اضافہ کردیں، غلہ اور دالیں خوب کھائیں، ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔اگر ضرورت محسوس کریں تو مجموعی کھانے کی مقدار میں تھوڑی بہت کمی کی جاسکتی ہے تاہم ناشتہ ضرور کریں تاکہ آپ کا نظام ہضم غذا کو جزوبدن بنانے کیلئے حرکت میں رہ سکے۔ کھانے کے فوراً بعد پانی پینا موٹاپے کا ایک اہم سبب ہے اس بات کے پیش نظرکھانے کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ تک پانی استعمال نہ کریں۔ .4چال میں تسلسل رکھیں گھر کے کام کاج اور مختصر واک کے ذریعے سے اپنے جسم کی زیادہ سے زیادہ کیلوریز جلائیں،دوران واک اس طرح چلیں گویا آپ ایک سیدھ نشیب میں اتررہی ہیں۔ اپنے قدم ایک دوسرے کے بالکل سامنے رکھیے۔ اس سے وقت بھی بچے گا اور توانائی بھی محفوظ رہے گی اور آپ صحت مند بھی رہیں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 493 reviews.