محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں چھٹی کلاس میں پڑھتی ہوں۔ہم سب گھر والے انٹرنیٹ پر ہر جمعرات کو آپ کی روحانی محفل سنتے ہیں اور ہر ماہ عبقری رسالہ بھی پڑھتے ہیں۔میری امی پہلے ہمیں بہت زیادہ ڈانٹتی تھی مگر جب سے آپ نے فرمایا ہےکہ بچوں کو کبھی نہ ماریں تب سے انہوں نے سختی ختم کردی ہے اور میں نے بھی امی کو تنگ کرناچھوڑدیا ہے۔پہلے ہر بات پر ضد کرتی تھی مگر اب امی اور ابو کی باتیں مانتی ہوں۔ سکول کا کام شروع کرنے سے پہلے سات بار سورئہ قریش پڑھتی ہوں جس سے میرا کام جلدی اور اچھا ہوجاتا ہے۔آپ سے جو باتیں سنتی ہوں وہ اپنی سہیلیوں کو بھی بتاتی ہوں‘سب بہت شوق سے سنتے ہیں۔ہم ہر ماہ اسم اعظم کے دم پر تسبیح خانہ لاہور حاضری بھی دیتے ہیں ‘پہلے ابو بہت زیادہ غصہ کرتے تھے اب ان کا غصہ ختم ہو گیا ہے۔(نازیہ راشد‘کراچی)
قارئین!آپ نے پڑھا تسبیح خانہ کیسے نسلوں کی تربیت کر رہا ‘ ہر ماہ ایسے بچوں کی من کی باتیں پڑھنا ہر گز نہ بھولیں!اگر آپ بھی اپنی نسلوں میں نیکی ‘ تربیت‘ مسنون اعمال‘ ذکر مصلیٰ لانا چاہتے ہیں تو انہیں ہر جمعرات کی محفل میں تسبیح خانہ لانا ہر گز نہ بھولیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں