Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر دن پرسکون اور پرلطف گزارنے کا فن

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

میں نے عبقری کے چند وظائف کیے‘ ان سے مجھے بے حد نفع اور اتنی تاثیر ملی ہےکہ مجھے بھی روحانی وظائف کی طاقت پر پختہ یقین آگیا ہے۔
ہر دن پر سکون اور پر لطف گزارنے کا فن
ہر نماز کے بعد 35 مرتبہ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللہپڑھنے کا عمل بہت بہترین اور عجیب تاثیر رکھتا ہے۔ میں جس دن یہ وظیفہ پڑھتی ہوں اس دن میرا ہر کام ٹھیک ہوتا ہے کسی کام میں کوئی غلطی یا رکاوٹ نہیں ہوتی اور ہر کام میں میری غیبی مدد ہوتی ہے۔ سارا دن پر سکون اور پر لطف گزرتا ہے ۔ جس دن میں یہ عمل کرنا بھول جائوں اس دن میرے کام میں غلطیاں ہونے لگتی ہیں اور میں بہت پریشان ہو جاتی ہوں۔ پھر جب مجھے یاد آتا ہے میں تب ہی یہ عمل کرتی ہوں اور پھر سے ہر کام سلجھنے لگ جاتا ہے۔
جتنے چاہوں‘ پیسے مل جاتے ہیں
میں جب گھر میں داخل ہوتی ہوں تو سلام کرنے کے بعد ایک بار درود پاک اور سورہ اخلاص پڑھ لیتی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ گھر میں اتنا سکون اس عمل سے پہلے کبھی دیکھا ہو‘ رزق میں اتنی برکت ہوتی ہے جس چیز کی ضرورت ہو تو پیسوں کا بندو بست ہو جاتا ہے۔یقین اور توجہ سے یہ عمل کرنے سے رزق کی تنگی ختم ہو جاتی ہے۔
غصہ ‘ چڑ چڑا پن ‘بے چینی اور وساوس کا علاج
میں نے محسوس کیا ہے کہ اگر کولڈرنک سافٹ ڈرنک صرف ایک یا دو ہفتوں کے لئے پینا چھوڑ دیں تو احساسات اور جذبات میں بہت پاکیزگی محسوس ہوتی ہے اور ذہن مختلف سوچوں میں الجھا نہیں رہتا۔ کولڈرنک کا ہمارے جذبات پر بہت گہرا اثر ہے۔ میں نے خود کے ساتھ یہ کئی دفعہ محسوس کیا ہے۔ کیونکہ میں خود باہر کے کھانے فاسٹ فوڈ‘برائلر اورکولڈرنک کی بہت عادی تھی۔یہ چیزیں میں بہت زیادہ کھاتی تھی۔ عبقری سےاس کے نقصانات کا پتہ چلا تو پرہیز شروع کیا جس سے میری زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آئی۔ میرا غصہ،چڑچڑا پن اور ہر وقت بے چین اور سوچوں کا منتشر رہنا سب ختم ہو گیا اور میں پر سکون ہو گئی۔ کام کرتے ہوئے پہلے چیزیں بھول جاتی اور غلطیاں کرتی تھی لیکن اب اطمینان سے کام کرتی ہوں اور کسی چیز کو خود پر بوجھ نہیں بناتی۔ مجھے ان کھانوں کی اتنی عادت تھی کہ مجھ سے کھائے بغیر رہا نہیں جاتا ‘ میں نے ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کیا انہوں نے مجھے ایک دوا دی جس سے ان چیزوں کی طلب ہی نہیں ہوتی ‘ اس طرح پرہیز کرنے میں کافی مدد مل جاتی ہے۔ پہلے میں دن میں دو بار ضرور سافٹ ڈرنک کا استعمال کرتی تھی‘ اب میں دعا کرتی ہوں مجھے برائلر، فاسٹ فوڈ اور بوتلوں سے نجات مل جائے۔(ندا نوازش علی، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 985 reviews.