فرمان حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ
کاسنی بہترین سبزی ہے ۔کاسنی کھائوتاکہ تمہارا خون زیادہ ہو ‘ جسم خاص طاقت سے سرشار ہوجائےاور تمہاری اولاد خوبصورت ہو۔
طبی ماہرین کے تجربات
کاسنی کی تعریف میں امام کا یہی بیان کافی ہے کہ یہ سبزی خاص طاقت کو بڑھاتی ہےاور بچے میں خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔کیونکہ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق جب تک طبیعت سالم،خون صاف اور جسم قوی اور جسم کا نظام ترو تازہ و کامل نہ ہو۔بچہ ہر گز خوبصورت اور صحت مند نہیں پیدا ہو سکتا ۔اس لئے کاسنی کا استعمال جہاں صحت کو چار چاند لگاتا ہے وہیں پیدا ہونے والی اولاد میں خوبصورتی اور صحت مندی کا باعث بھی بنتا ہے۔
کاسنی کے پتے پالک کی طرح چوڑے اور کٹاؤ دار ہوتے ہیں۔اس کے تازہ پتے سلاد کے طور پر کھائے جاتے ہیں۔کاسنی کے پتے قبض کو رفع کرتے ہیں۔ ان کو چبانے سے منہ سے خون نکلنا بند ہو جاتا ہے۔جدید طب میں بھی کاسنی کی ادویہ سے ورم، یرقان کا علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ دل کی دھڑکن اور دمہ کے لئے انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے،دمہ کے مریض اگر گاجر، اجمود اور کاسنی کے جوس ملا کر نوش کریںتو دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ تاہم دوران علاج بہتر رزلٹ کے لئے نشاستہ دار غذائیں اور دودھ ترک کرنا ہوگا۔ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کاسنی کو اجمود اور اجوائین کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو صحت مند خون پیدا ہوگا۔
گردوں کے امراض میں مفید
کاسنی کا عرق گردوں اور معدہ کی سوزش کیلئے مفید ہے ا س کے پینے سے پیشاب کے ساتھ آنے والاخون بند ہو جاتا ہے۔اگر کاسنی کو پکا کر سرکہ کے ساتھ کھایا جائے تو پیٹ کی بیماریوں کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ اگر پیشاب کی وجہ سے گردوں پر ورم آجائے اور زہریلے مادے صاف نہ کریں اور آنکھوں میں بھی ورم کے آثار ہوں تو ان سب کے لئے کاسنی کے پتوں کا پانی ایک چھٹانک سے تین چھٹانک تک شکر سرخ یا شربت بزوری ملا کر صبح کے وقت پلانے سے ایک دو ہفتوں میں فائدہ ہو گا۔
زائل شدہ طاقتوں کو بحال کرنے میں معاون
کاسنی اعصاب کو مضبوط،جسم کی زائل شدہ قوتوں کو بحال ‘دل و جگر اور گردوں کو ترو تازگی عطا کرتی ہے۔رحم کیلئے بہت مفید ہےاور طبیعت میں اعتدال پیدا کرتی ہے۔جس سے انسانی جسم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
سینےکی بیماریوں میں مفید
اگردل کی دھڑکن تیز ہو تواس وقت کاسینی کو برادہ صندل سفید کے ساتھ دل کے مقام پر لیپ کرنے سے فوراً تسکین ہو جاتی ہے۔ حیض کی بندش کاسنی کے بیجوں کا جوشاندہ پینے سے عورتوں کے خاص ایام میں باقاعدگی پیدا ہوتی ہے۔ کاسنی کی خشک جڑوں کا سفوف نصف چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا کر روزانہ تین بار کھانے سے سانس کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے کاسنی کو اجمود اور اجوائن کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ مرض ختم ہو جاتا ہے اور صحت مند خون پیدا ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں