Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دیسی ابٹن سے چہرے کے بالوں اور جھریوں کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

سردی میں آپ کی نازک جلد کو آپ کی توجہ کی خاص ضرورت ہے۔کیونکہ سرداور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سےفوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ان کی جلد بے رونق‘ خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔ بازار میں ملنے والےنت نئے لوشن استعمال کرنے کے باوجود فائدے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ حُسن کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ کوئی بھی شے جلد پر استعمال کرنے سے قبل یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلجئے کہ محض چار دن کسی بھی شے کو استعمال کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ اس کیلئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ صبر آزما وقت کے بعد ہی آ پ خود فرق محسوس کریں گے۔ کچھ باتوں کا خیال رکھ کر آپ سردیوں میں درپیش جلد کے بہت سے مسائل سے بچ سکتی ہیں۔
دودھ سے جلد کی خشکی کا علاج
خشک ہوا کے باعث جلد پھٹ جائے تو ٹھنڈا دودھ چہرے پر ملیں۔اس کے علاوہ قدرتی اجزاء سے گھر بیٹھے ماسک تیار کرکے چہرے پر لگائیں۔یہ پٹھوں کو قوت دیتے ہیں اور جلد کی لچک برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خشک جلد کے لیے عام طور پر ماہرین یہ ماسک تجویز کرتے ہیں۔ایک چمچ زیتون کاتیل اور دو چمچ تازہ کریم ملا کردس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور گرم پانی میں بھیگے ہوئے روئی کے پیڈ کے ساتھ صاف کریں۔
شہد اورعرق گلاب کا استعمال
جلد کی خشکی کو دور کرنے کے لئےایک کھانے کا چمچ شہد، پندرہ قطرے سنگترے کا رس، ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ عرق گلاب کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لیپ کریں۔ دس پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ماسک اسی مقصد کےلئےاستعمال کر سکتے ہیں۔ ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ، ایک بادام پسا ہوا،ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ تازہ کریم ‘ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔
نرم و ملائم چہرہ
شہد اور خوبانی کا ماسک چہرے کے بالوں کو جڑوں سے کمزور کرتا ہے اور بالآخر چند مرتبہ کے استعمال سے یہ بال اترجاتے ہیں۔ یہ ماسک جلد کو غذائیت مہیا کرتا ہے، جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتا اور نرم و ملائم بناتا ہے۔اس کے لئے چند خوبانی کے دانےلیں‘ان میں سے گھٹلیاں نکال لیں اور گرینڈ کر لیں‘اس گودے میں دو چمچ شہد اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگالیںکم ازکم آدھے گھنٹے کےبعد چہرہ دھو لیں۔ خوبانی اور شہد سے بنی یہ کریم اور ماسک غذائیت بخش ہے۔ جھریوں کو روکتی ہے‘ جلد کو سڈول بناتی ہے‘کھردری اور خراب جلد کو کم وقت میں ٹھیک کرنے کیلئے وافرمقدار میں یہ ماسک لگائیں۔ یہ تمام ماسک چہرے کی جلد کےعلاوہ ہاتھوں اور پیروں کے لئے بھی مفید ہیں۔
خشک ہاتھوں اور ایڑھی کے لئے
سردیوں میں جلد خشک ہوجاتی ہے اور اگر بروقت اس کی حفاظت نہ کی جائے تو سردیاں ختم ہونے کے باوجود چہرے اور ہاتھوں خصوصاً پیروں کی ایڑیاں خراب رہتی ہیں۔ ایڑی اور تلوئوں کی جلد چونکہ موٹی ہوتی ہے۔ اس لیے جسم میں قدرتی طور پر بننے والا تیل اس جلد کو ملائم رکھنے میں ناکام رہتا ہے۔ اس لیے جلد کو باہر سے نرم رکھنے کے لیے چکنائی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیٹر اور تیز گرم پانی سے جلد مزید خشک اور ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔سخت سردی کے اس موسم میں اپنے پائوں کو نہ بھولیں، نرمی سے اپنے پائوںکو نہانے کے دوران جھانوے کی مدد سے رگڑئیے۔ شاور لینے کے بعد اپنی ٹانگوں کو تھوڑا گیلا ہی رہنے دیں اور ان پر موئسچرائزر یا کوئی بھی تیل لگائیے‘اس سے خشکی نہیں ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 977 reviews.