بغیر کسی ڈراپر‘دوا اور ٹوٹکے کے آنکھوں کے امراض کا علاج
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایسے الفا ظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کرنےکرسکوں۔ آپ نے ہمیں کیسی اچھی اور مدینے والے آقاﷺ کی راہوں پر لگا دیا ، اتنے باکمال وظائف آپ ہی کی بدولت ہم تک پہنچے ہیں۔ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اللہ پاک دونوں جہان (دنیا و آخرت) میں کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے، آمین!۔ میرے پاس کچھ تجربات جو عبقری کے ذریعے ہی حاصل ہوئے ہیں ‘ عبقری قارئین کے لیےحاضر ہیں۔
والدہ کی بیماری کا غم
میری والدہ کی نظر کمزور ہوگئی، حتیٰ کہ وہ قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر نہیں پڑھ سکتی تھیں،ان کی نظر کمزور ہوتی جا رہی تھی اور تلاوت کلام پاک میں بھی دشواری بڑھتی چلی جارہی تھی جس وجہ سے والدہ بہت پریشان تھیں۔ان دنوں عبقری رسالہ میںنظر کی کمزوری سےمتعلق ایک وظیفہ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ سورئہ ق کی آیت نمبر 22 لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌoہر نماز کے بعد 7 بار پڑھ کر اول و آخر درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر انگلیاں پھیر لیں‘اس عمل کا معمول بنا لیں تو آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے اور اگر نظر کمزور ہو گئی ہو تو اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ ٹھیک ہو جاتی ہے۔ میری والدہ نےاس عمل کو اپنا معمول بنا لیا جس کی بدولت کچھ ہی عرصہ میں کافی افاقہ ہوا‘اب والدہ کو یہ عمل کرتے ہوئے مسلسل چھ سال ہو چکے ہیں‘عمر بڑھنے کے باوجود آج بھی والدہ کی نظر ٹھیک ہے بلکہ بہتر سے بہترین ہو گئی ہے اور اب وہ آسانی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بلکہ باریک الفاظ میں لکھے ترجمہ ‘ تفسیر اور کتابیں بھی پڑھ لیتی ہیں ۔ الحمد اللہ یہ اللہ کے نام کی برکت سے ہوا۔ جب سے یہ عمل ملا والدہ نے آنکھوں کے لئےنہ کوئی ڈراپ ، نہ عینک، نہ دوائی، ایک دن بھی کوئی دوا استعمال نہیں کی۔ الحمدللہ ایک آیت ہی کافی ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر بھی حیران
میری دادی اکثر بیمار رہتی تھی‘انہوں نے شہر کے ایک معروف ہسپتال سے ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو ان کوڈاکٹر نے کہا آپ کو شوگر ہے۔ میری والدہ نے دادی کو عبقری رسالہ سے دیکھ کر بتایا کہ ’’سورئہ یوسف روزانہ ایک بارفجر کی نماز کے بعد مسلسل چالیس دن پڑھنی ہے‘ ان شاءاللہ شفا ء ہو گی۔ دادی نے 40 دن مسلسل پڑھی،پھر چند ماہ بعد دوبارہ شوگر کا ٹیسٹ کروایا توڈاکٹر نے بتایا’’اماں آپ کو تو شوگر بالکل نہیں ہے۔‘‘ دادی پنجابی میں بولیں(اینوں کھے پتا ہے)یعنی اس کو پتہ ہی نہیں، کبھی کہتی ہے شوگر ہے اورکبھی کہتی ہے شوگر نہیں ہے۔ یہ صرف اللہ کےکلام کی برکت ہے ان کی شوگر بالکل ختم ہوگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں