محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ آپ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ آپ عبقری رسالہ کے ذریعے مخلوق کی اتنی خدمت کررہے ہیں‘ واقعی عبقری جہاں جاتا ہے وہاں مسائل ‘ مشکلات‘ بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ جب سے عبقری رسالہ ہمارے گھر آنا شروع ہوا ہے بہت ہی سکون آگیا ہے‘ میرے تجربات اکثر عبقر ی میں شائع ہوتے ہیں‘ آج بھی میں اپنے آزمودہ اعمال پیش خدمت کرتی ہوں تاکہ قارئین عبقری مستفید ہوں۔
ماسٹر کی
’’ماسٹر کی‘‘کے بارے میں پڑھا تو سوچا کہ کیوں نہ میں بھی اس ’’ماسٹرکی‘‘ سے فائدہ اٹھاؤں۔ میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں‘ میں جب بھی سبق پڑھنے بیٹھتی تو سبق یاد کرنے سے پہلے ’ماسٹرکی‘ پڑھ کر دعا کرلیتی اور میں جو بھی سبق یاد کرتی وہ مجھے آسانی سے یاد ہوجاتا ہے‘ امتحانات کے دنوں میں جب پیپر دینے ہال میں جاتی تو پیپر دینے سے پہلے تین مرتبہ ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھ کر دعا کرلیتی کہ میرا پیپر اچھا ہوجاتا۔ ایک دن گھر میں بجلی نہیں تھی میرے کپڑے استری نہیں تھے اور مجھے کالج کیلئے دیر ہورہی تھی‘ مجھے جلدی میں کچھ سوجھ نہ رہا تھا تو مجھے ’’ماسٹرکی‘‘کی یاد آئی‘ میں نے جلدی سے بجلی آنے کی نیت سے ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھنا شروع کردی‘ ابھی میں نے مکمل بھی نہیں کی تھی کہ بجلی آگئی اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور کپڑے استری کرکے کالج چلی گئی۔ ایک مرتبہ ہمارا لاہور جانا ہوا تو کوچ کے سٹارٹ ہوتے ہی ہمارے ساتھ ایک بیٹھی ہوئی خاتون کسی کے ساتھ موبائل پر اُونچی آواز میں باتیں کرنے لگی کبھی ایک کو فون ملاتی‘ کبھی دوسرے کو جہاںسگنل ڈراپ ہوتے تو گاڑی میں بیٹھی اور خواتین سے گفتگو کرنے میں مصروف ہوجاتی‘ میں اور میرے ساتھ بیٹھی ہوئی اور خواتین اس کی گفتگو سےبہت پریشان تھیں‘مجھے ’’ماسٹرکی‘‘ یاد آئی‘ میں نے تین مرتبہ ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھ کر دعا کی اور اسی خاتون کو ہدیہ بھی کی‘ وہ یوں چپ ہوئی جیسے اسے بولنا ہی نہ آتا ہو اور ہمارا باقی کا سفر انتہائی سکون سے گزرا۔ لاہور پہنچتے ہی ابھی ہم نے سکون کا سانس نہیں لیا تھا کہ مجھ سے میری انگوٹھی گم ہوگئی‘ میں نے اسے بہت ڈھونڈا مگر مجھے نہیں ملی اور پریشانی کی حالت میں‘ میں نے ’’ماسٹرکی‘‘ پڑھنا شروع کردی‘ اس نیت سے کہ میری انگوٹھی مجھے مل جائے ’’ماسٹرکی‘‘پڑھنا شروع کردی‘ اس نیت سے کہ میری انگوٹھی مجھے مل جائے‘ ابھی ’’ماسٹرکی‘‘ پوری بھی نہیں کی کہ میرے چھوٹے کزن نے مجھے وہ انگوٹھی لاکر ہاتھ پر رکھ دی اور میں نے اللہ پاک کا شکریہ ادا کیا۔ محترم حکیم صاحب آپ کا بہت شکریہ کہ آپ عبقری کے ذریعے ہمیں اس نایاب تحفے سے نوازتے ہیں۔ ماسٹر کی کا عمل: تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ، تین مرتبہ درود شریف۔ یہ چند تجربات تھے ’’ماسٹرکی‘‘ کے بارے میں جو مشاہدات میں نے عبقری کیلئے پیش کیے‘ عبقری قارئین! سے درخواست ہے وہ بھی ’’ماسٹرکی‘‘ سے اپنی ہر جائز مقصد پورا کریں‘ بس یقین کامل ہونا چاہیے۔ (لائبہ گل‘ کوہاٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں