Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مزدور سے فیکٹری منیجر کا سفر!نسلوں کو رئیس بنانے کا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(پوشیدہ، لاہور)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پانچ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں بہت ہی کمال اور لاجواب رسالہ ہے۔ میرے نانا کا تجربہ حاضر خدمت ہے۔ میرے نانا کہتے تھے کہ میں فیکٹری میں بطور ورکر کام کرتا تھا۔ میری تنخواہ پندرہ سو روپے تھی جس میں سے کچھ پیسے میں الگ رکھ لیا کرتا تھا اور وہ غریبوں میں تقسیم کردیا کرتا۔ ہر ماہ میری یہی ترتیب تھی جس کی بدولت میں ورکر سے فورمین اور فورمین سے منیجر کی سیٹ تک پہنچ گیا۔ فیکٹری میں باقی جو میرے ساتھ ورکر کام کرتے تھے حیران ہوتے کہ اس نے اتنی جلدی ترقی کیسے کرلی؟ اس کی وجہ یہی تھی کہ تنخواہ سے تھوڑی رقم غرباء میں تقسیم کردینا۔ یہ میرے نانا کا ہر ماہ کا عمل تھا۔ اس عمل کے کرنے سے یہ ہوگا کہ برکت‘ رحمت‘ کرم آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر برسے گا‘ جائز کام خودبخود بنیں گے‘ ناگہانی آفات سے بچیں گے‘ شیطان کا غلبہ نہ ہوگا۔ کبھی کوئی رکاوٹ بندش نہیں ہوگی‘ کوئی جادو کرے اثر نہ ہوگا۔ رزق میں اضافہ ہوگا‘ صحت ٹھیک رہے گی‘ بیماریاں نہیں لگیں گی۔ اس کے علاوہ خاص بات یہ ہوگی کہ دعائیں قبول ہوں گی اور اللہ کی رضا دائمی عطا ہوگی جب تک یہ عمل کرتے رہیں گے اللہ راضی رہے گا‘ اللہ راضی ہوگا تو اپنی محبت قرب عطا کرے گا۔ یہ عمل میں نے تقریباً 500 ملنے والوں کو دیا ہے تو یقین جانیں جس کو دیا ہے وہ خوشی خوشی زندگی گزار رہا ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ ہم پہلے نمازیں پڑھتے تھے‘ وظائف کرتے تھے‘ عبادات کرتے تھے مگر اتنا فائدہ نہیں ہوتا تھا اب جبکہ اپنی تنخواہ سے پیسے بچا کر غریبوں میں دیتے ہیں تو حیران کن طور پر اللہ کا خاص کرم ہوا ہے اور یہ عمل میرا بھی آزمودہ ہے۔ اگر آپ عبادت کرتے ہیں عملیات کرتے ہیں تو ساتھ ساتھ یہ عمل جو بتایا ہے کر لیں تو فائدہ خود دیکھ لیں گے‘ یہ بھی بہت بڑا عمل ہے کسی کی مدد کرنا اس سے اللہ بہت خوش ہوتا ہے زمانے میں جو بگاڑ آیا ہے اور ہمارے کاموں میں جو رکاوٹیں آئی ہیں یا مصیبتیں بیماریاں اور جملہ قسم کی جو دین و دنیا کی پریشانیاں آئی ہیں اور جو دعائیں قبول نہیں ہوتی اس کی یہی وجہ ہے کہ عبادت تو ہم کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ غریبوں محتاجوں کی مدد کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 669 reviews.