Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قدرت کے تین شاہی معالج! یورپی سائنسدان حیران

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(محمد شہیر‘ لاہور)

معدے کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے
تازہ لہسن، ادرک اور پیاز خشک پیسٹ سے زیادہ موثر اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ان تینوں کا اکٹھا استعمال انہیں علیحدہ استعمال کرنے سے کہیں زیادہ بہتر اور کارآمد ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’مغرب میں کسی بیماری کا علاج بعض اوقات پیچیدہ صورتحال اختیار کرلیتا ہےتو ہم چائنیز فلاسفی کو سراہتے ہیں جس کے مطابق خوراک علاج کا بہترین ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔‘‘ لہسن اور پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات جسمانی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔ پیاز اور لہسن کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ معدے کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ دور جدید کے ماہرین کےمطابق ادرک، لہسن اور پیاز قوت مدافعت بڑھانے کا موجب بنتے ہیں روز مرہ خوراک میں ان کا استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
لہسن کی اینٹی وائرل اوربیکٹیریل خصوصیات
یورپ کے ماہرین کے مطابق اگر تمام عمر کسی ایک جڑی بوٹی پر گزارہ کرنا پڑے تو لہسن کو ترجیح دی جائے۔ لہسن استعمال کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی ایک دو پھانکیں باریک پیس کر ایک چمچ کھالیں۔ ایسے افراد جنہیں منہ سے بدبو آنے کی شکایت ہوں اس ٹوٹکے کو آزما سکتے ہیں۔ لہسن کو سوپ کی بہت سی مختلف ڈشز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن کی اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کولیسٹرول اور بلڈپریشر کا لیول کم کرتی ہیں۔بواسیر کا علاج ہے۔ گوشت کی بدبو دور کرنے کے لیے لہسن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں قدرتی اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا ہے اور لوگ مصنوعی اور کیمیائی اشیاء کا استعمال ترک کرتے جارہے ہیں۔ ایسا اس لئے ہے کہ موجودہ دور میں ان قدرتی نباتات کی اہمیت اور افادیت تسلیم کی جارہی ہے‘ ایسی نباتات جو سبزیوں کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں ان کی افادیت کا اندازہ ان کے روز مرہ استعمال سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ موجودہ دور میں یہ سبزیاں ہر ڈش میں بطورِ خاص اجزاء شامل کی جاتی ہیں۔
ادرک کااستعمال:مختلف اقسام کے سوپ، چائے قہوئوں میں بھی ادرک استعمال کیا جاتا ہے۔ قوت مدافعت کی کارکردگی بہتر بنانے اور معدے کا انفیکشن دور کرنے میں ادرک بہترین تصور کیا جاتا ہے جن لوگوں کو ذیابیطس کی شکایت ہے یا قے اور متلی کی کیفیت طاری رہتی ہے اور جنہیںگلے کی نالیوں کی سوزش ہو‘یورپی ماہرین انہیں ادرک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بعض لوگ ادرک کو سوکھا کر اس کا سفوف بھی استعمال کرتے ہیں۔ فلو کی صورت میں بھی ادرک کا استعمال موثر رہتا ہے۔

پیاز کے ساتھ روٹی کھائیے! لاجواب طاقت پائیے

نئی سائنسی تحقیق نے واضح کیا ہے کہ ادرک کا استعمال سفر کے دوران‘ حمل کے دوران اور کیموگرافی اور سرجری کے بعد متلی کی کیفیات کے لئے موثر ثابت ہوتا ہے۔تھائی لینڈ کی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین مختلف ادویات کا استعمال کرتی ہیں تاکہ متلی کی کیفیات سے نجات پاسکیں۔مگر ان کی تحقیق کے مطابق اگر دوران حمل خواتین کو ادرک کا استعمال کروایا جائے تو ان میں قے اور متلی کی کیفیات نہیں ہوتیں۔اگر خواتین کو باریک کش کیے ہوئے تازہ ادرک پر کالی مرچ ‘ نمک چھڑک کر دن میں دو سے چار مرتبہ آدھا چائے والا چمچ کھلایا جائے تو ان کی صحت بہترین رہتی ہے۔ بعض اوقات جڑی بوٹیوں کا اثر تین یا دو دن بعد ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے۔ پیاز کی افادیت:پیاز جیسی قدرتی سبزی یا جڑی بوٹی کو کھانوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے اور تقریباً ہر ڈش میں پیاز شامل کیا جاتا ہے۔ پیاز کے چھوٹے ٹکڑے شہد کے ساتھ ملا کر ایک مرتبان میں ڈال کر رکھ دیں۔ جب یہ نرم ہو جائیں ہر چار گھنٹے بعد ایک چمچ کھالیں۔ اس طرح کھانسی کو آرام ملے گا۔ سینے کی جکڑن میں بھی پیاز استعمال کرنے سے فائدہ حاصل ہوگا۔ پیاز سے نہ صرف بلڈپریشر اور کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ناک اور گلے کی سوزش اور بلغم آنے کا عمل بھی کم ہو جاتا ہے۔ پیاز کاپودا اور ہری پیاز کی پھوکیں سوپ اور سلاد وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں۔اگر گرمیوں کی دوپہر میں(علاوہ رمضان) پیاز سلاد کے طور پر کھایا جائے یا صرف پیاز کے ساتھ ہی سادہ روٹی کھائی جائے تو یہ کھانا انتہائی طاقتور سادہ اور معدہ کیلئے شفاء بخش ہے‘ خاص طور پر کمزوری اور بے اولادی کے امراض میں مبتلا مرد حضرات کیلئے طاقت و شفاء کا خزانہ ہے۔ چند دن‘ چندہفتے کیجئے۔ لاجواب چیز ہے۔ تجربات سے ثابت ہے کہ پیاز کھانے والا کبھی بھی جلد بوڑھا نہیں ہوتا‘ جلد پر جھڑیاں نہیں پڑتیں‘خواتین اگر جلد تھک جاتی ہوں‘ اعصاب پٹھوں کے مسائل ہوں تو دوپہر کو پیاز کھانے کے ساتھ ضرور استعمال کریں۔ اگر کسی کو بالچھڑ ہوجائے تو تازہ پیاز کا پانی نکال کر بالچھڑ کی جگہ پر لگایا جائے تو بہت جلد ایسی جگہ سے بال اُگ آتے ہیں۔آنکھوں کی صفائی کیلئے لاجواب ڈراپر:اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پیاز کی وجہ سے بہنے والا آنکھوں کا پانی ہماری آنکھوں کی صفائی کے لیے موثر رہتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 511 reviews.