Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اُونٹنی کے دودھ سے علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں کو بیماری تھی۔ انہوں نے کہا۔ یا رسول اللہﷺ ! ہمیں قیام کی جگہ عنایت فرمائیے اور ہمارے کھانے کا انتظام فرمائیے۔ پھر جب وہ لوگ صحت مند ہوگئے تو انہوں نے کہا کہ مدینہ کی آب و ہوا خراب ہے۔ چنانچہ آنحضرتﷺ نے (مقام) حرہ میں، اونٹوں کے ساتھ ان کے قیام کا انتظام کردیا اور فرمایا کہ ’’ان کا دودھ پیو، جب انہیں صحت (نصیب) ہوگئی تو انہوں نے حضور علیہ السلام کے چرواہے کو قتل کردیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ آنحضرتﷺ نے ان کے پیچھے آدمی دوڑائے اور (جیسا کہ انہوں نے چرواہے کے ساتھ کیا تھا) آپ(ﷺ) نے بھی ان کے ہاتھ پائوں کاٹ دیئے اور ان کی آنکھوں میں سلائی پھروادی۔ 5780۔ (صحیح بخاری شریف: بابا الدواء بالبان الابل)
مجبوری کی وجہ سے نماز توڑنا:حضرت ازرق بن قیس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے فرماتے ہیں کہ اہواز میں ہم ایک نہر کے کنارے تھے جو خشک پڑی تھی۔ پھر ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ گھوڑے پر تشریف لائے اور نماز پڑھی اور گھوڑا چھوڑ دیا۔ گھوڑا بھاگنے لگا تو انہوں نے نماز توڑ دی اور اس کا پیچھا کیا۔ آخر اس کے قریب پہنچے اور اسے پکڑلیا۔ پھر واپس آکر نماز قضا کی۔ ہمارے ساتھ ایک شخص تھا جو اپنی رائے رکھتا تھا۔ وہ کہنے لگا کہ اس بوڑھے کو دیکھو، اس نے ایک گھوڑے کے لیے نماز توڑ ڈالی۔ حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے نماز سے فارغ ہوکر فرمایا۔ جب سے میں رسول اللہﷺ کی صحبت میں رہا تھا اورمیںنے آنحضرتﷺ کو آسان صورتوں کواختیار کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ 6195 (صحیح بخاری شریف: باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم یسروا ولا تعسروا الخ)
سورۂ ملک کی فضیلت:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ کسی صحابی رسولﷺ نے ایک قبر پر خیمہ لگادیا۔ انہیں علم نہیں تھا کہ یہاں قبر ہے، لیکن وہ قبر تھی جس میں ایک شخص سورئہ ملک پڑھ رہا تھا۔ یہاں تک کہ اسے مکمل کیا۔ وہ شخص آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور واقعہ سنایا تو آپﷺ نے فرمایا ’’یہ (سورت) عذاب قبر کو روکنے اور اس سے نجات دلانے والی ہے اور اپنے پڑھنے والے کو اس سے بچاتی ہے‘‘2687 (جامع ترمذی شریف)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 377 reviews.