Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

وظیفہ دیجئے! نیک سیرت خوبصورت شوہر ملے

خواہش ہے کہ مجھے تسبیح خانے کی نسبت رکھنے والا شوہر ملے اور میرا نکاح بھی تسبیح خانے میں ہو۔ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں‘ ایسا رشتہ خود آجائے دھوکہ نہ ملے ۔ نیک شوہر اور اچھے سسرال والے ملیں‘ میں وظیفہ توجہ دھیان سے پڑھوں گی۔ امی تین سال سے رشتہ ڈھونڈ رہی ہیں پریشان بھی ہوتی ہے۔(پوشیدہ‘ فیصل آباد)
مشورہ: نیک سعادت مند اور جلد رشتے کیلئے یہ تین عمل آزمائے ہوئے ہیں‘ آپ یہ تینوں یقین ‘ توجہ سے کیجئے۔ ان شاء اللہ ‘ کرم ہوگا۔ 1۔152 مرتبہ سورۂ الم نشرح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ کسی بھی وقت پڑھ لیں‘اکثر ایک مرتبہ کرنے سے رشتہ طے ہوجاتا ہے۔2۔ ہر روزنماز عشاء کے بعد 121 مرتبہ یَا اَللہُ یَا لَطِیْفُ پڑھیں‘ شادی تک مستقل پڑھیں۔3۔ سورۂ طہٰ 21 مرتبہ، تین‘ سات یا گیارہ دن تک ایک وقت اور ایک جگہ بیٹھ کر پڑھنی ہے‘ ان شاء اللہ جلد ہی اللہ پاک نیک اسباب بنائیں گے۔

پلازہ کے تین فلور مگر خالی! گاہک نہیں

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آپ کی مدد فرمائے۔ آمین!میرے پلازہ کے تین فلور ہیں‘ لیکن گاہک بہت کم ہیں‘ کاروبار کا نظام ٹھیک کرنے کی ہمت نہیں ہورہی‘ غصہ بہت آتا ہے‘ گاہک پر بھی اور گھر میں بھی۔مزید کچھ معاملات پیسوں اور جگہ کے ہیں جو حل نہیں ہورہے‘ براہ کرم وظیفہ عنایت فرمائیے!
جواب:زق میں اضافہ حصول غناء‘ کیلئےسورہ فاتحہ ایک بار‘ سورہ الم نشرح تین بار اور سورہ قدر 11بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف 11,11 بار روزانہ پڑھیں ان شاءاللہ رزق میں بے تحاشہ برکت ہوگی۔ کسی کا دل نہ دکھائیں۔ اپنے رزق سے چرند پرند‘ جانوروں اور انسانوں کو پالتے جائیں اللہ آپ کا رزق وسیع کردیگا۔ استغفار اور درود پاک کی کثرت کیجئے۔

بیٹی کے امتحانات میں کامیابی اور شادی کیلئے وظیفہ

میری بیٹی کے امتحانات ہونے والے ہیں‘ مزید میں بیٹی کا کہیں رشتہ کرنا چاہتی ہوں اور جلدازجلدیہ فرض ادا کرنا چاہتی ہوں۔ لہٰذاامتحان میں کامیابی اور اچھے رشتے‘کیلئے مجھے وظیفہ عنایت فرمائیے۔ (ج، گجرات)
جواب: بیٹی کو چاہیے کہ وہ امتحانات کے آغاز سے چند دن قبل عصر کی نماز اور مغرب کی نماز کے درمیانی وقفہ میں باوضو حالت میں قبلہ رو ہوکر بیٹھے اور بسم اللہ شریف کے ساتھ 41 مرتبہ یہ درود پاک پڑھے اور 40 یوم تک بلاناغہ پڑھے۔دوران امتحان اور جب امتحان ختم ہوجائیں تب بھی ناغہ نہ کرے ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ م بَعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ مِّائَةَ اَلْفِ اَلْفِ مَرَّةٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ بیٹی کی جلد اور اچھی جگہ شادی کیلئے آپ کی بیٹی سورة یٰسین کی آیت نمبر 36 (سُبحٰنَ الَّذِی الخ) فجر کے بعد 100 بار پڑھیں تو اللہ کے فضل و کرم سے حسب خواہش رشتہ مل جائےگا۔ وظیفہ کے اول و آخر میں درود شریف ضرورپڑھیں۔

160 کنال اراضی پر قبضہ ! قتل کی دھمکیاں

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!ہمارے والد محترم نے جو جائیداد چھوڑی ہے ان پر اکثر لوگ قابض ہیں‘ پچاس سال سے ہماری 160 کنال اراضی پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے‘ کوئی ایک پائی دینے کوتیار نہیں‘والد مرحوم نے قریبی ہمسائے کو ایک کنال عارضی طور پر راستہ دینے کیلئے دیا‘ اب اس نے بھی قبضہ کرلیا ‘ حالانکہ ساتھ ہی ان کی اپنی ٹھیک ٹھاک زمین ہے‘ مگر ہمارا ایک کنال دینے کو تیار نہیں‘ یہ لوگ ہمیں قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں‘ چچا ہیں نہیں‘ ماموں خالو‘ دیگر رشتہ دار ڈرتے ہوئے ساتھ نہیں دیتے۔براہ کرم! مجھے کوئی وظیفہ بتائیے‘ زمینوں کا مسئلہ حل ہوجائے۔ یہ لوگ اعلانیہ کہتے ہیں کہ جاؤ نہیں دیتے زمین جو کرنا ہے کرلو‘ میں وکیل ہوتے ہوئے کچھ نہیں کرپارہا‘ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس کلائنٹ نہیں آتے۔وظیفہ بتادیجئے۔ (م۔ا‘ ڈیرہ غازیخان)
جواب:آپ درج ذیل قرآنی آیت مسلسل مستقل مزاجی سے قابضین کا سخت تصور کرتے ہوئے پڑھیں‘ بے شمار تجربات ہیں کہ اس آیت کے پڑھنے سے ظالم ظلم سے باز آجاتا ہے۔ یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیے‘ چند دن پڑھ کر چھوڑ نہ دیں۔ جتنا زیادہ پڑھیں اتنا جلد اثر نظر آئے گا۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ( ﴿الانعام۴۵﴾)۔ رزق میں برکت کیلئے صبح و شام سورۂ کوثر 129 مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ گھر میں خیروبرکت‘ عزت اور سکون پیدا ہوجائے گا۔

 

ہمارے گھر جنات کی تباہ کاریاں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں بہت عرصہ سے جنات ہے‘ جو ہمارے گھر تباہی مچاتے رہتے ہیں‘ بڑےبڑے عاملین کے پاس گئے لیکن مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا سوائے پیسہ برباد کرنے کے‘ آخر مایوس ہوکر آپ سے پوچھ رہی ہوں ہمارے گھر کا ہر فرد بیمار ہے‘ ہروقت گھر میں لڑائی‘ کوئی کسی کو برداشت نہیں کرتا‘ بہت پریشان ہوں‘ اپنی طرف سے پڑھائی بہت کرتی ہوں جب ایک ہفتہ گزرتا ہے تو گھر میں ایسا طوفان اٹھتا ہے کہ برداشت سے باہر ہے یا تو چوری ہوجاتی ہے یا پھربیماری یا پھر ایسی لڑائی ہوتی ہے جو نقصان کا باعث بنتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی حل بتائیے۔ (ر۔ قصور)
جواب:سورہ جن (پارہ نمبر29) 3 بار اور سورہ مزمل (پارہ نمبر29) 3 بار پڑھ کر 4 اگربتی کے ڈبوں پر دم کریں اور روزانہ بعد نماز مغرب گھر میں اور صبح دکان میں 4 عدد جلائیں اور ان شاء اللہ‘ اللہ تعالیٰ جنات سے حفاظت اور رزق میں اپنی شایان شان اضافہ فرمائینگے۔ ٭ جب بھی گھر میں داخل ہوں توسلام کریں پھر درود شریف اور پھر سورہ اخلاص پڑھیں۔ ٭ مسواک کریں اور گھر کے اندر مختلف کونوں میں رکھیں‘ خصوصاً مریضوں کے پاس رکھیں۔ ٭ گھر کے چاروں کونوں میں اذان دیں۔ ٭ مریضہ کو ڈر سے بچانے کیلئے سورہ قریش کا عمل بتایا۔ ٭ مریض کی صحت یابی کیلئے حسب توفیق صدقہ روزانہ یا جمعرات‘ جمعہ کریں۔ ٭ مریض کے سر کے اوپر والی جگہ پر قرآن پاک رکھ دیں جہاں وہ سوتے ہیں۔ ٭ مریض باوضو رہے اور کثرت سے تلاوت قرآن پاک کرے اور نماز کی پابندی کرے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 209 reviews.