Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

متفرقات

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

پیاز طاعون کےخلاف ڈھال ماہرین کا کہنا ہے کہ طاعون کے مرض کی وباءجب پھیلے تو پیاز کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔ بھارت میں زمانہ قدیم سے پیاز کو طاعون کےخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیاز بھی لہسن کی طرح غذا کا بنیادی جزو ہے اور پیاز کا استعمال بطور دوا بھی کیا جاتا ہے۔ پانچ ہزا ر برس سے بھی قدیم اس سبزی کے بارے میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آج تک صحیح طور پر نہیں معلوم ہو سکا کہ پیاز کے فوائد کس قدر ہیں۔ پیاز میں اتنی خوبیاں ہیں کہ دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین صحت و طب کا دعویٰ ہے کہ زمین سے اگر تمام سبزیاں اور پودے غائب ہو جائیں اور صرف پیاز رہ جائے تب بھی انسان نقصان میں نہیں رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً تین ہزار مرض ایسے ہیں جن میں پیاز کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ پیاز کی تاثیر بعض تکلیف دہ امراض میں ایسی سود مند ثابت ہوتی ہے کہ جدید اور قیمتی ادویات کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ (منصور بخاری) سنت کے مطابق سونے کا عمل رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم مخبر صادق ‘ راحت جاں‘ جانِ جہاں محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ مبارک:۔ ” میری امت اپنے سونے کو سونا بنا کر سوتی ہے‘ جب صبح کو اٹھتی ہے تو یہ نور کا پہاڑ ہوتی ہے“۔ سنت کے مطابق سونے کا عمل مندرجہ ذیل ہے۔ عشاءکی نماز کے بعد دو رکعت صلوةِ حاجات پڑھ کر ‘ بستر قبلہ رخ ہو‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں” میری امت سونے کو موت کی بہن سمجھ کر سوتی ہے“۔ سوتے وقت ایک بار اَعُوذُ بِااللّٰہِ ‘ ایک بار بِسمِ اللّٰہِ ‘ ایک بار درود شریف ‘ ایک بار الحمد شریف‘ ایک بار قل شریف یعنی ( سورة فاتحہ اور سورة اخلاص) ایک بار آیت الکرسی اور آخر میں پھر درود شریف پڑھ کر داہنے ہاتھ پر دم کرے۔ داہنے ہاتھ کو داہنے رخسار کے نیچے رکھ کر سو جائے۔سوتے وقت زبان کو تالو کے ساتھ لگا کر زبان کو خاموش کرے‘ سانس کی طرف توجہ کر کے سانس میں اللہ ھُو بسائے‘ سانس سے بائیں طرف دل پر ضرب لگائے‘ انشاءاللہ چند ہی لمحوں میں دنیا سے بے فکر ہو کر چین سے راحت کی گلیوں میں پھرتا جائے‘ چالیس دن وظیفہ بلا ناغہ پورا کرے۔ (مولوی عبدالرشید المجاہد‘ مانسہرہ) روحانی پھکی مفت لیں اسم اعظم کے خصوصی دم اور برکت سے مزین سینکڑوں قیمتی جڑی بوٹیوں کا بہترین پوڈر(پھکی) بالکل مفت حاصل کریں۔ 70 سے زائد لاعلاج اور پیچیدہ بیماریوں کیلئے آزمائی ہوئی ۔ چونکہ مفت ہے اس لئے بے قدری کرنے والے اور کیڑے نکالنے والے رجوع نہ کریں۔ پھکی کے پیکٹ کیساتھ فوائد ‘ ترکیب استعمال اور ہدایات کا پرچہ ہمراہ ہو گا۔ پارسل ممکن نہ ہو گا اور نہ ہی اصرار کریں۔ بواسیر کیلئے نیم کی نمولی کا مغز نکال کر روزانہ 8 ‘ 9 دانہ نہار منہ چبا کر کھائیں اور اوپر سے دو گلاس پانی پی لیں۔ چالیس دن تک مسلسل جاری رکھیں۔ دانہ بالکل خشک ہونا چاہیے۔ بواسیر کے لئے مجرب ہے۔ پرہیز: مسور کی دال ‘ بینگن‘ گوشت بڑا‘ لال مرچ چالیس دن تک استعمال نہ کریں ‘ اللہ تعالیٰ آپ کے رسالے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور آپ کو اس کا جزائے خیر عطا فرمائیں۔ (محمد اشرف ‘ کوئٹہ) مسافران آخرت ہمارے دیرینہ مخلص شےخ محمد لطیف صاحب پاکپتن کا جواں سالہ فرزند حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے عید کے دوسرے دن وفات پا گیا ۔ عبقری کے تمام قارئین سے درخواست ہے کہ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کریں۔ ڈاک خرچ دوگنا ہو گیا پچھلے دو ماہ سے رسالے کی قیمت بڑھ چکی ہے اور محکمہ ڈاک نے بھی ڈاک خرچ بڑھا کر دوگنا کر دیا ہے لہٰذا جن قارئین کی پرانی ممبر شپ ہے وہ موجودہ قیمت یعنی 360/- روپے کے حساب سے بقایا 120 روپے ارسال کریں۔ (ادارہ) دوزخ سے حفاظت کیلئے جو شخص ان ساتوں حٰمٓ کو پڑھا کرے گا اس پر دوزخ کے ساتوں دروازے بند ہو جائینگے۔ حٰمٓ o تَنزِیلُ الکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ العَزِیزِ العَلِیمِo حٰمٓ oتَنزِیل مِّنَ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِِo حٰمٓ oعٓسٓقٓo حٰمٓ oوَالکِتٰبِ المُبِینِo حٰمٓ oوَالکِتٰبِ المُبِینِoاِنَّا اَنزَلنٰہُ فِی لَیلَةٍ مُّبٰرَکَةٍ اِنَّا کُنَّا مُنذِرِینَo حٰمٓ o تَنزِیلُ الکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ العَزِیزِ الحَکِیمِo حٰمٓ o تَنزِیلُ الکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ العَزِیزِ الحَکِیمِo (عمر فاروق بٹ گکھڑ منڈی) سر کے بال اترنے کا مسئلہ میرا پہلا مسئلہ سرکے بال اترنے کا تھا جو آج سے 3 ماہ پہلے کافی زیادہ تھا‘ پھر عبقری میں طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہیئر آئل کے کرشمات کو پڑھا اور اس بابرکت نام کی برکت کو یقینی جانتے ہوئے اس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور رو زانہ اس کا مساج کیا۔ جہاں سر کی جلد بالکل خالی نظر آتی تھی اب الحمد للہ بال آنے لگے ہیں اور گو کہ یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے مگر چند ماہ کے استعمال سے مایوسی دور ہوئی ہے اور امید ہے کہ مزید بہتر ہو جائینگے۔ ڈسٹ الرجی کاآزمودہ علاج میرا دوسرا مسئلہ ڈسٹ الرجی کا ہے جو کہ مجھے کافی سالوں سے ہے۔ میں نے اس رسالہ عبقری میں قارئین کی خصوصی تحریروں میں اس کا علاج پڑھا کہ دیسی گھی کے چند قطرے ناک میں ٹپکائیں چند روز لگاتار صبح و شام کریں تو اس سے ہر طرح کی الرجی‘ فلو‘ دماغی کمزوری دو ر ہو جائے گی اور اب الحمد للہ میں تقریباً بالکل ٹھیک ہوں۔(ط ‘ م۔ گوجرانوالہ) شوگر کنٹرول کرنے کیلئے 1۔دار چینی لیں اور توے پر بریاں کریں‘ ٹھنڈی ہونے پر اسے باریک سفوف کی طرح بنا لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں‘ صبح نہار منہ ¼چمچ (چائے کا) لیکر تازہ پانی سے کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔2۔ دو عدد بھنڈیاں لے کر اچھی طرح دھو لیں اور دونوں طرف سے کنارے تھوڑے تھوڑے کاٹ لیں اور لمبائی کے رخ اس میں چیرا لگائیں اور ایک گلاس پانی میں بھگو کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ فریج میں نہ رکھیں‘ صبح بھنڈیاں نکال کر پھینک دیںمگرپانی ہلائیں نہیں‘ یہ پانی نہار منہ پی لیں(پانی لیس دار ہوگا) ‘ آدھے گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں۔یہ دونوں بظاہر معمولی نظر آنے والے ٹوٹکے بہت مجرب ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے شوگر چیک کروائیں ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ شوگر چیک کروائیں تو حیرت انگیز طور پر شوگر بالکل نارمل ہو گی۔ آپ حیران ہو جائیں گے ‘ آزمائش شرط ہے مگر اس دوران کوئی شوگر کی دوائی استعمال نہ کریں۔ (رفعت خانم‘ فیصل آباد) آسان گھریلو ٹوٹکے ٭جس عورت کا حمل گر جاتا ہو یا گرنے کا خدشہ ہو تو اسے چاہیے کہ صبح اکیس دانے سوکھے دھنیے کے گن کر اور تازہ پانی کیساتھ کھائے۔ رات کو کالا زیرہ دو چٹکی پانی سے کھائے تو انشاءاللہ حمل محفوظ رہے گا۔ یہ عمل شروع سے لے کر وضع حمل تک کرے۔ ٭قبض موذی مرض ہے۔ اس کیلئے بہت ہی آسان اور مفید نسخہ ہے کہ سوتے وقت نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک گھول کر پی لیں۔ چند روز میں ہی افاقہ ہو گا۔ ٭ الرجی کی شکایت ہو تو شربتِ نیلو فر ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پئیں تو آرام آجاتا ہے مگر گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ (آصف، بہاولپور) سچائی اور جنت ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میرا جی چاہتا ہے کہ میں جنت میں جاﺅں بتائیے میں کیاعمل کروں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سچ بولو کیونکہ جب آدمی سچا ہوتا ہے تو نیکی کرتا ہے تو اس کے دل میں ایمان کی روشنی پیدا ہوتی ہے۔ جب اسے ایمان نصیب ہوتا ہے تو وہ جنت میں داخل ہوتا ہے۔ (عاطفہ امجد‘ بدو ملہی) اپنا حافظہ بہتر بنائیے پیاری بہنو ‘ حافظہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے‘ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے‘ حافظہ طاقتور ہو تب ہی علم جلدی حاصل ہوتا ہے‘ درج ذیل چیزیں حافظے کو نقصان پہنچاتی ہیں‘ ان سے بچئے۔ مسجد میں تھوکنا.... کسی پر جھوٹا الزام لگانا.... قبلہ رخ پیشاب کرنا.... حمام میں قرآنی آیات پڑھنا.... ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا.... مال حرام استعمال کرنا.... میوہ دار درخت کے نیچے پیشاب کرنا.... زیادہ ہنسنا.... زیادہ کھٹی اشیاءکا کھانا.... زیادہ سونا.... دوپہر کا قیلولہ نہ کرنا.... نظروں کی حفاظت نہ کرنا.... دو عورتوں کے درمیان چلنا.... پنیر کا کھانا....بسم اللہ پڑھے بغیر کھانا.... ترش سیب کھانا.... سبز دھنیا کھانا۔ (سمعیہ کلثوم‘ چھنی تاجہ ریحان) فیشن ہو تو ایسا ٭قدبغیر ہیل کے لمبا نظر آ سکتا ہے اگر شخصیت بلند ہو ۔ ٭ چہرے کا رنگ بغیر میک اپ کے بھی صاف دکھائی دے سکتا ہے اگر دل کا رنگ صاف ہو ٭ پلکیں بغیر مسکارے کے بھی دل کو بھا سکتی ہیں اگر شرم سے جھکی ہوں۔ ٭ آنکھوں میں چمک بغیر کاجل کے بھی آ سکتی ہے اگر آنکھوں میں حیا ہو۔ (حافظ وسیم اسلم‘ بصیر پور‘ اوکاڑہ) ظالم سے محفوظ رہنے کا عمل یہ عمل اس آدمی کیلئے ہے جو بالکل بے گناہ ہو اور امن و صلح کی ہر کوشش کر چکا ہو اور بھلائی اور اچھائی کی ہر کوشش کے بعد وہ آدمی جس کو ظالم بے جا تنگ کر رہا ہو تو اس کیلئے اس عمل کی اجازت ہے۔ ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ عمل یہ ہے کہ پہلے اس عمل کی زکوٰة اپنے پیر و مرشد یا استاد سے لے کر عمل شروع کریں۔ سب سے پہلے گیارہ مرتبہ آیت الکرسی ‘ چاروں قل شریف پڑھ کر دن کے وقت قبرستان میں کسی قبر کے نزدیک بیٹھ کر اپنے ارد گرد حصا ر کھینچ لیں پھر عمل شروع کریں۔ نوچندی اتوار یا جمعرات کو عمل شروع کریں۔ پرہیز لہسن‘ پیاز‘ دھنیا‘ گوشت سے کرنا ہے۔ ہر روز کوئی بھی وقت مقرر کر لیں پھر ہر روز اسی وقت جا کر عمل شروع کرنا ہے۔ بہتر وقت عصر کے بعد کا ہے۔اگر زکوٰة کے بغیر بھی عمل کریں تو کام آئے گا‘ لیکن زکوٰة کے بعد تو نور علی النور یعنی فوری اثرات کا حامل ہے۔ لیکن سب سے اہم چیز کسی اللہ والے سے اس عمل کی اجازت لینی ہے۔313 مرتبہ اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر دائرہ یعنی حصار کھینچ کر رائی یا سرسوں کا بیج 313 مرتبہ سورة قریش پڑھ کر ہر روز اس بیج پر دم کرنا ہے۔ اس کے بعد یہ بیج ظالم کی طرف پھینکنے کی دیر ہے ۔ ناجائز جگہ ہر گز ہرگز استعمال نہ کریں ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ اگر زکوٰة کے بغیر عمل کریں تو یہ طریقہ ہے کہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورة قریش پڑھا کریں اس عمل سے آپ پر کسی دشمنی کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی دشمن بار بار ناجائزتنگ کر رہا ہو تو دشمنی ختم ہونے تک بعد نماز عشاءدشمن کا تصور کر کے 101 مرتبہ سورة قریش پڑھ کر سو جائیں ۔ (محمد ساجد اللہ سیفی) تیری جرات کو سلام اسلام اور کفر کی جنگ تھی‘ ایک بار ایسا ہوا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دشمنوں میں گھِر گئے۔ مگر ان کی بہادری پر دشمن بھی اش اش کر اٹھا۔ ایک دشمن نے موقع پا کر پیچھے سے اچانک حملہ کر نا چاہا۔ شیر خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ سمجھ گئے اور آپ نے پلٹ کر دفاعی وار کیا۔ یہ ایسا بھرپور وار تھا کہ دشمن کی تلوار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ تلوار دشمن کے ہاتھ سے نکل گئی اور وہ نہتا ہو چکا تھا۔ مگر گھبرا کر بھاگا نہیں بلکہ کہنے لگا علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)مجھے تلوار دو تو میں اب بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہادری پر غور کریں‘ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی نہایت نفیس تلوار دشمن کے حوالے کر دی اور خود نہتے ہو گئے۔ اس پر دشمن ہکا بکا رہ گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ یہ ماجرا کیا ہے۔ میں تو اس تلوار سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر سکتا ہوں۔ یہ سوچ سوچ کر دشمن حیران و پریشان تھا کہ بمشکل اس کی زبان سے نکلا‘ اے علی رضی اللہ عنہ ! تم نے تلوار مجھے دے دی ۔ خود نہتے ہو گئے۔ اب تم کیا کرو گے؟دوستو! حضرت علی کے جواب پر غور کرو ۔ فرمایا” آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ کسی نے مجھ سے کچھ مانگا ہو اور میں نے دینے سے انکار کیا ہو“۔ دوستو اس جواب پر دشمن مغلوب ہو گیا اور کہا مرحبا‘ مرحبا‘ اے علی رضی اللہ عنہ میں تمہاری جرات اور شرافت کے سامنے اپنا سر جھکاتا ہوں۔ (عابد محمود‘ صادق آباد) حکماءکی حکمت آمیز باتیں ٭دل آزاری بڑی مصیبت ہے۔ (بوعلی سینا) زندگی میں تین چیزیں سخت ہیں‘ فاقہ کشی‘ ذلت قرض‘ شدت مرض۔ (بو علی سینا) ٭میری صحت مند زندگی کا راز کم کھانے‘ کم سونے میں ہے۔ (سعید احمد) ٭طب و حکمت در حقیقت علماءکا شعبہ ہے۔ (حکیم الامت اشرف علی تھانوی) ٭حکمت ایک درخت ہے اور زبان اس کا پھل ہے۔ ( حکیم قاسم علی) ٭صبح و سویرے گھڑے سے پانی کا استعمال پیٹ کی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ (حکیم زین العابدین) ٭لیٹ کر پڑھنا اور بلاوجہ چشمے کا استعمال خود کو اندھا کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ (حکیم ملک بشیر احمد) ٭گرمی کے بخار کا علاج ٹھنڈے پانی سے کیا کرو۔ (حکیم محمد الیاس) ٭نہایت خوشحالی اور نہایت بد حالی برائی کی طرف لے جاتی ہے۔ (بو علی سینا) (سمعیہ کلثوم‘ چھنی تاجہ ریحان) بواسیر کا انتہائی سستا علاج میں عرصہ چار سال سے خونی بواسیر کی مریضہ رہی‘ بیماری اتنی بڑھ گئی تھی کہ آپریشن کی نوبت بھی آ گئی۔ یہ سب کچھ میرے منجھلے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہوا‘ لہٰذا آپریشن کرایا لیکن بواسیر ختم نہ ہوئی۔ آپریشن سے پہلے بھی مجھے ایک حکیم صاحب نے یہ نسخہ بتایا تھا لیکن میں نے توجہ نہ دی پھر کئی جگہ پڑھا اور کئی لوگوں نے بتایا اور ایک سال سے استعمال کر رہی ہوں اور ہر وہ چیز جو منع ہوتی ہے بڑا گوشت تک کھا لیتی ہوں۔ میں نے اس کو نہایت موثر پایا اس کے اور بھی کئی فوائد ہیں۔ نسخہ یہ ہے کہ درخت نیم کی نمولیاں یعنی دھرکونے ایک پاﺅ لے لیں ان کے مغز نکال کر ایک شیشی میں بھر لیں ایک مغز روزانہ ایک پاﺅ دودھ کے ساتھ کھائیں ۔ (مسز یوسف ‘منڈی بہاﺅالدین) ہائی بلڈ پریشر کا فوری علاج آدھا گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملا کر 3 سانسوں میں پی جائیں۔ دودھ فریج والا ٹھنڈا ہو ورنہ عام کمرے والے درجہ حرارت کا بھی ہوتو انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔ آزمودہ ہے۔ (م‘ا۔ لاہور) ﴾مختلف حاجتوں کیلئے آسان وظائف﴿ ٭ اگر کوئی شخص 7 دن تک گوشت نہ کھائے اور تنہائی میں بیٹھ کر سورہ نساءکی آیت نمبر 163 اور 164 کو 72 مرتبہ پڑھے تو خواب میں ایک نورانی بزرگ اسکی مشکل کا حل بتائینگے۔ ٭کوئی شخص باوضو قبلہ رخ ہو کر 2500 مرتبہ لفظ اللہ کا ورد کرے تو ہر حاجت پوری ہو گی۔ ٭سورة حج کی آیت نمبر 9 کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے تمام مرادیں پوری ہوں گی۔ ٭ برکت رزق کیلئے برو زجمعتہ المبارک بعد از جمعہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 10 پڑھیں تو رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔(عائشہ علی) حادثات سے بچنے کا وظیفہ حضرت طلق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوالدرداءصحابی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کیا آپ کا مکان جل گیا۔ فرمایا نہیں جلا‘ پھر دوسرے شخص نے یہی اطلاع دی تو فرمایا نہیں جلا‘ پھر تیسرے آدمی نے یہی خبر دی۔ آپ نے فرمایا نہیں جلا ۔ پھر ایک اور شخص نے آخر کہا اے ابوالدرداءآگ کے شرارے بہت بلند ہوئے مگر جب آپ کے مکان تک آگ پہنچی تو بجھ گئی۔ فرمایا مجھے معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا کہ میرا مکان جل جائے۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے‘ شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ (میں نے صبح یہ کلمات پڑھے تھے اس لئے مجھے یقین تھا کہ میرا مکان نہیں جل سکتا)۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ عَلَیکَ تَوَکَّلتُ وَ اَنتَ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِ مَاشَائَ اللّٰہُ کَانَ وَ مَا لَم یَشَا لَم یَکُن وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ اَعلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیر ۔ وَ اَنَّ اللّٰہَ قَد اَحَاطَ بِکُلِّ شَی ئٍ عِلمًاo اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِکَ مِن شَرِّ نَفسِی وَ مِن شَرِّ کُلِّ دَابَّةٍ اَنتَ اٰخِذ بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّی عَلٰی صِرَاطٍ مُّستَقِیمٍo (حیاة الصحابہ عربی ص 69 ج 3بحوالہ کتاب الاسماءوالصفات للبیہقی ص 125) یہ در اصل میرے روزانہ کے معمولات میں سے ہے۔ میں یہ دعا روزانہ پڑھتا ہوں مجھے آج تک کبھی کوئی تکلیف ‘غم ‘پریشانی ‘رکاوٹ ‘بندش اور مشکل نہیں پہنچی ۔ ہر حاسد اور ہر دشمن مجھے سے ہمیشہ دور رہا۔ (پرنسپل غلام قادر ہراج‘جھنگ) ہائی بلڈ پریشر کیلئے چار عدد کڑی پتے لیں اور ایک کپ پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ رات بھر پڑا رہنے دیں صبح نہار منہ دوپتے نکال کر پھینک دیں اور دو پتے چبا کر کھالیں۔ اوپر سے پانی پی لیں۔ صرف ایک ہفتے میں بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا۔ بلکہ ایک ہی دن میں فرق محسوس ہو گا۔ اس ٹوٹکے سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے بلکہ چہرے پر چمک آجاتی ہے۔ آزمودہ ہے۔ (محمد نیامت‘ میاں چنوں) جریان اور اس کا علا ج آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔ اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی ۔ آنکھو ں میں نو ر نہیں اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ پریشان نہ ہو ں ۔ نسخہ نمبر 1 : مو صلی سیا ہ ، مو صلی سفید اور کلونجی ہم وزن لے کر سفوف بنا کر برا بر شکر ملا کر چند رو ز تک ایک تولہ ہمراہ دودھ بوقت صبح کھائیں نہا یت بہتر ہے ۔ نسخہ نمبر 2 : سات عدد چھوارے لے کر اس کو دودھ بر گد میں ایک یا دو یا تین دفعہ تر اور خشک کر کے گٹھلی نکا ل کر اس میں بھو سی اسبغو ل بھر کر کے آدھ سیر دودھ گائے میں ایک چھوا رہ ڈال کر جو ش دیں ۔ جب دودھ نصف رہ جائے تو پہلے چھوارہ کھائیں اور اوپر سے دودھ پئیں مجر ب ہے ۔ (بشیر احمد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 205 reviews.