Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمر جوڑوں کے درد نے مفلوج کردیا تھا لیکن!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سسر جن کی عمر تقریباً 65 سال ہے گزشتہ دس سال سے کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔ انگریزی ادویات کا بے جا استعمال کیا اس کے علاوہ بہت سے حکماء سے بھی دوائی لے کر کھائی لیکن افاقہ نہ ہوسکا۔ سارا سارا دن ایک کرسی پر بیٹھے رہتے وہاں ہی کھانا پینا اور وہاں ہی نماز ادا کرتے۔ وہ گھر کی دوسری منزل پر رہتے تھے چھ ماہ یا چار ماہ کہیں‘ لازمی جانا ہوتا تب ہی گھر سے باہر نکلتے بہت پریشان تھے کہ میں تو کسی سے ملنے سے بھی گیا ہوں‘ میں نے ان کو حو صلہ دیا اور عبقری رسالے کے بارے میں بتایا کہ بہت ہی اچھا رسالہ ہے جس میں نسخہ جات، ٹوٹکوں کی بھرمار ہے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں عبقری رسالہ میری نظر سے تو گزار ہے لیکن میں نے اس کا کبھی مطالعہ نہیں کیا تو مجھے لا کر دو میں ان کے لیے رسالہ لے کر آیا اور اگلے روزمطالعہ کرنے کے بعد بہت خوش ہوئے اور اس میں دی گئی دوائی ’’ستر شفائیں‘‘ مجھے لانے کو کہا۔ میں مری میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی پر گیا اور ستر شفائیں کی ایک ڈبی لے کر اپنے سسر کو دیدی۔ تقریباً دو ہفتے بعد مجھے ان کی کال آئی تو بہت خوش تھے کہنے لگے کہ کمال کی دوائی ہے۔کمر اور جوڑوں کے درد کے ساتھ ساتھ اس دوائی نے میرے معدے کو بھی ٹھیک کردیا ہے جو رنگ برنگی ادویات کھانے سے خراب رہتا تھا۔اور یہ بھی کہنے لگے کہ بھائی میں تو ستر شفائیں کا دیوانہ ہوگیاہوں ہر وقت چنے کے برابر گولی میں نسوار کے طور پر اپنے منہ میں رکھتا ہوں جس سے میری تمام بیماریاں دور ہوگئی ہے اور میں اب نماز مسجد میں جا کر پڑھتا ہوں۔ (محمد شاہ نواز، مری)

 

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات
قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 045 reviews.