Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دس سال پرانی‘ گیس اور معدہ کا مسئلہ ختم!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے چند سال ہوگئے ہیں‘ اللہ کا شکر ہے کہ اس رسالہ نے اجڑے گھر بسادئیے اور یہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ مجھے دس سال سے گیس اور معدے کا مسئلہ تھا‘ ہومیو ‘ایلوپیتھی‘ دیسی ادویات سب استعمال کی ہیں‘ سب کا وقتی افاقہ ہوا‘ مکمل آرام نہیں آیا‘ پھر ہمارے ایک جاننے والے نے نسخہ بتایا جو کہ نہایت سستا اور آسان تھا۔ میں نے وہ بنایا اور آج الحمدللہ چوتھا دن ہے استعمال کرتے ہوے کسی قسم کی کوئی تکلیف محسوس نہیں ہو رہی ‘صدقہ جاریہ سمجھ کے شیئر کریں اور تندرستی آنے پرحسب توفیق کچھ پیسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ کریں ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو اپنے پیارے نبی پاک کے صدقے تمام مسلمانوں کو صحت کاملہ عطا فرماے۔ ھوالشافی: ایک کوڑتمہ لے کر اس پر چھوٹا سا کٹ لگا کر اس میں سے جالا نکال دیں لیکن بیج نہ نکالیں‘ اب اس میں دیسی اجوائن احتیاط سے بھر کر اس کا منہ آٹے سے بند کر دیں اور پتلے کپڑے میں باندھ کر دھوپ میں رکھ دیں‘ خشک ہونے پہ ہاون دستہ میں پیس لیں‘ برابر مقدار میں شہد ملا لیں یا ایسے ہی پانچ گرام صبح وشام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ گیس ‘قبض ‘معدے کی جلن‘ سر درد‘ جوڑوں کے درد کے لیے بہترین ہے۔ (شاہ محمد وسیم‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 035 reviews.