Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ اور عینک توڑپھل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

اپنے آپ کو متحرک اور اسمارٹ بنائیں
کوشش کریں کہ کسی امتحان یا پریزینٹیشن پہ جانے سے پہلے کیلا کھا کر جائیں، کیلے میں موجود پوٹاشیم لیول آپ کو الرٹ ، تیز، متحرک اور اسمارٹ رکھتا ہے آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔ اور آپ اپنا بہترین کام پیش کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
آپ کے پیٹ کا بہترین محافظ
کیلے میں موجود پیکٹن اور ہضم کرنے والے انزائمز آپ کے جسم سے تیزابیت اور بھاری غذا جو کہ ہضم ہونے میں پریشان کن ہو، ایسی تمام چیزوں کو کیلے میں موجود اجزاء جسم سے نکال باہر کردیتے ہیں۔ قبض یا دست کی صورت میں یہ جب آپ کے جسم کو پریشان کرتے ہیں تو کیلا ان دونوں صورتوں میں اس کو ٹھیک کر دیتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے ہاضمے کو درست کرتا ہے بلکہ آپ کے الیکٹرولائٹس کو بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ ایک قدرتی پری بایوٹک اور اینٹیسڈ کے طور پر بھی کیلا دوست بیکٹیریا کی حفاظت کرتا ہے اور معدے کے السر، سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچاتا ہے۔
وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو۔۔
اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنا چاہ رہی ہوں لیکن آپ اپنے میٹھے کی طالب پر قابو نہ پاسکیں تو آپ کیلے کی مٹھاس پر آجائیں یعنی کیلے سے اپنی یہ طلب پوری کریں، یہ کم کیلوری پھل ہے لیکن اس میں پانی کم اور فائبر زیادہ ہے جس کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ کچھ سست ہو جاتا ہے۔ اور اسی بناء پر آپ کو بار بار بھوک نہیں لگتی اور کھانے کی طلب کم ہوتی ہے۔
نظر کی تیزی
وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا بنیادی ذریعہ ہونے کی وجہ سے کیلا آپ کی آنکھ کے قرنیہ کی روشنی کو درست رکھتا ہے اور آپ کی نظر کو بھی صحیح رکھتا ہے۔ اس کو کھانے سے آپ کی نظر تیز ہوتی ہے۔ان سب خصوصیات کو پڑھ کر پتہ چلتا ہے کہ کیلے میں قدرت نے کتنی ساری غذائیت پوشیدہ رکھی ہے، یہ ایک سستا پھل ہے جو کہ ہر ایک کی پہنچ میں ہے یہ ہماری پوری جسمانی صحت کے لیے ایک اہم پھل ہے جس کے اہم غذائی اجزاء کینسر کی بھی روک تھام کرتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی بڑی مقدار بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں موجود آئرن جسم سے ہمیوگلوبن کی کمی کو پورا کرتا ہے، اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، اس کے علاوہ بخار ہونے کی صورت میں بھی یہ جسمانی حرارت کو کم کرتا ہے۔ کیلے کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ قدرت کی طرف سے ہمارے لیے ایک انعام ہے،اس کی بھرپور غذائیت جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرکے اسے صحت اور تندرستی عطا کرتی ہے۔ یہ غریب اور امیر دونوں میں یکساں مقبول پھل ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ کیلا صرف بندروں کی غذا نہیں ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 026 reviews.