Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے پاس کالے جادو کی کاٹ عمل ہے! لے لیجئے! -- (سائیں خالد محمود، اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ادنیٰ سا روحانی معالج ہوں۔ عبقری کا تعارف اکتوبر 2014ء میں ہوا تب سے عبقری کا دلدادہ ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت والی زندگی عطا فرمائے (آمین)
حکیم صاحب! آج بیٹھے بیٹھے دل میں خیال آیا کہ میرے پاس کالے جادو، ٹونے کی کاٹ کا عمل ہے کیوںنہ آپ کو ہدیہ تحفۃً پیش کروں تاکہ مخلوق خدا اس سے استفادہ حاصل کرسکے اور یہی میری بخشش کا ذریعہ بن جائے عمل درج ذیل ہے:جس شخص پر جادو، ٹونہ، کاروبار میں رکاوٹ، نظر بد، اولاد کی بندش، یعنی کوئی بھی مخالفت کرتا ہے تو درج ذیل نقش رات کو پانی میں گھول کر پلائے جائیں‘ نقش عین سونے کے وقت پینا ہے۔ نقش یہ ہے:

سو نے سے پہلے اوّل درود ابراہیمی گیارہ بار، تیسرا کلمہ تین بار، آیۃ الکرسی تین بار، ایمان مفصل ایک بار، ایمان مجمل ایک بار، سورئہ فاتحہ تین بار، سورئہ اخلاص تین بار، درود ابراہیمی گیارہ بار پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک ماریں اور سو جائیں۔ ان شاء اللہ جادو کی وجہ سے جو بھی جانی، مالی دشواری، رکاوٹ یا بندش ہے سب دور ہو جائیگی۔ (نوٹ) کم از کم گیارہ دن یہ عمل کریں انشاء اللہ کرم ہو جائے گا۔ دعائوں میں یاد رکھیے گا۔ یہ عمل نہایت پرتاثیر ہے اور ایک عرصہ سے میرے استعمال میں ہے۔ شک کی کوئی گنجائش نہیں شفاء من جانب اللہ ہے۔
مجرب ترین دوسرا نقش: درد زہ عورت کے لیے
اگر عورت کے پیٹ میں بچہ مر بھی گیا ہوتو یہ تعویذ کاغذ پر لکھ کر دھوکر پلائیں فوراً بچہ باہر آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 023 reviews.