Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعاؤں کی قبولیت! میرا آزمودہ عمل اب آپ کیلئے -- (عائشہ‘ اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت عرصہ سے پڑھ رہی ہوں ہر مرتبہ زیادہ شدت سے عبقری کا انتظار ہوتا ہے۔ میں عبقری قارئین سے آج اپنا ایک تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔شیخ الوظائف نے ایک مرتبہ دوران درس بتایا تھا کہ دوران عبادت یا اعمال کے دوران دعا کی قبولیت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ میں نے اعمال کے دوران مختلف دعائیں پڑھنا شروع کردیں۔خاص طور پر دوران نماز جب التحیات پر بیٹھتی اور رب جعلنی والی دعا کے بعد مختلف قرآنی دعائیں پڑھ کر پھر سلام پھیرتی۔ میںایک طالب علم ہوں‘مجھے اپناسبق صحیح طریقہ سے یاد نہیں ہوتاتھا مگر جب سے میں نے نماز میں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ oوَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ o وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْo یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ ﴿سورۂ طٰہٰ﴾والی دعا پڑھنا شروع کی میں حیران رہ گئی کہ مجھے میرا سبق بہت جلد یاد ہونا
شروع ہوگیا حتیٰ کہ میں نے ایک دن 12 صفحات پر مشتمل مضمون یاد کرلیا اور بہترین طریقے سے لکھ بھی لیا۔ اب تو صفحات سے بات آگے نکل گئی ہے میں ایک نشست میں پورا چیپٹر ازبر یاد کرلیتی ہوں ۔ میرے نمبر بہت ہی اچھے آرہے ہیں‘ کلاس ٹیچرز حیران ہیں کہ اس لڑکی نے خود اتنا امپروکیسےکرلیا؟۔ میری قارئین سے بھی درخواست ہے کہ اعمال کے دوران دعائیں مانگیں‘ پھر کمال دیکھیں آپ کا کوئی بھی مقصد ‘ مشکل ہے بس پورے یقین‘ توجہ اور دھیان سے دعا مانگیں اور چند دنوں کے اندر اندرزندگی کے اندر کمال خود دیکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 020 reviews.