Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سر کے بال اگانے کا قدرتی آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سر کے بال کمزور اور گر گئے تھے۔میرے ایک دوست نے ایک نسخہ بتایا جس کو اس کے ابا جان نے خود استعمال کیا تھا اور اس کے بھی بال اگ آئے ہیں۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے اور نہایت سستا بھی ہے۔نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی:رات کوسونے سے چند گھنٹے پہلےایلوویرا کے پتے کو سر پر تقریباپانچ سے سات منٹ تک خوب ملے اور پھر یہ سر پر تقریبا ایک گھنٹہ رہنے دیں۔ پھر سر کو دھو لیں۔اس کے بعد آملہ کے تیل سے مالش کرلیں۔پھرصبح سر کو دھو لیںتو اسکےسبقول ایک مہینے میں سر کے بال اگ جائینگے۔میں نے یہ عمل مارچ 2019 میں سٹارٹ کیا۔ اس میں تھوڑی سی ترمیم کر لی۔آملہ کا تیل استعمال کرنے کے بجائے کلونجی/پیاز/کوکونٹ آئل/کیسٹر آئل کو مکس کیا۔جو ادھر آسانی سے ملتا ہے۔پہلے سر کو منڈھوایا پھرباقی جو دوست نے بتایا تھا وہ عمل کرتا رہا۔ الحمداللہ میرے بال اگ آئے ہیں۔آپ پڑھ کر اندازہ نہیں لگاسکتے میری خوشی کا۔مطلب دوسرے بالوں کی نسبت وہ تھوڑا بعد میں اگ آئےچونکہ عبقری ساری دنیا کے لوگوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔اس لئے میں نے بھی اس صدقہ جاریہ کو قارئین کے ساتھ شیئر کرنا مناسب سمجھا۔ (وقارخان‘لاہور)
امید ہے ادارہ عبقری میری محنت/ازمودہ نسخے کو اپ تک ضرور پہنچائے گی۔
 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 016 reviews.