Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا جناتی اثرات ختم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری سے ایک دوست نے روشناس کروایا‘ میں بچپن سے ہی بیمار تھا‘ بہت جگہوں سے روحانی علاج کروایا‘ وقتی فائدہ ہوتا تھا بعد میں پھر وہی صورتحال ہوجاتی‘ مجھ پر جناتی اثرات تھے‘ بے شمار درباروں‘ آستانوں پر گیا‘ دم جھاڑے کروائے‘ صرف وقتی چند دن کیلئے فائدہ ہوتا‘ بعض جگہوں پرجانے کے بعد میری طبیعت مزید خراب ہوئی‘ والدین مجھے دیکھ دیکھ کر روتے تھے‘ ایک جاننے والے میرے والد کو تسبیح خانہ کے متعلق بتایا اور انہیں اسم اعظم کے روحانی دم کا تفصیل سے بتایا‘ میرے والد مقررہ دن مجھے اپنے ساتھ تسبیح خانہ لائے‘ صبح فجر سے پہلے ہم تسبیح خانہ پہنچ گئے‘بس وہ دن میرا تھا‘بس حضرت کے آگے سے گزرا‘ دم کروایااو رمیرا کام ہوگیا۔ ایسے لگا جیسے میرے جسم سے کوئی چیز نکل گئی ہو‘ اس کے بعد میں ہر ماہ اسم اعظم کا دم تسبیح خانہ میں کرواتا ہوں‘ الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔(راشد‘ منڈی بہاؤالدین)
نماز اب کرسی پر ادا کررتا ہوں: مجھے جوڑوں کے درد کا مسئلہ بہت پرانا تھا‘ تسبیح خانہ میں درس سننے آتا ہوں‘ یہاں سے اسم اعظم کے روحانی دم کا معلوم ہوا‘ ہرماہ دم کروانا شروع کیا‘ جہاں میرے بہت سے مسائل حل ہوئے وہیں ایک مسئلہ اور حل ہوا کہ میں عرصہ پانچ سال
(بقیہ:اسم اعظم کے روحانی دم کا فیض)
سے نماز کرسی پر ادا کرتا تھا‘ جب دوسروں کو جبیں سجدے میں رکھتے دیکھتا تو تڑپ اٹھتا‘ بہت خواہش پیدا ہوئی کہ اے کاش رب کریم مجھے بھی دوبارہ سجدے کی توفیق عطا فرمادے‘ بس رب نے سن لی اور مجھے دم کروانے بھیج دیا‘ اب ہرماہ دم کرواتا ہوں‘ اسی دم کی برکت سے میرے جوڑوں کا درد اب بالکل معمولی سا رہ گیا ہے‘ اب میں اللہ کے فضل سے نماز بغیر کرسی کے ادا کرتا ہوں اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ (شہروزخان‘ لاہور)

 

تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7یا14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 015 reviews.