Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جھوٹے جعلی عاملین سے پریشان! نجات پالیں! -- (فوزیہ مغل، بہاولپور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

عامل بننے کا راز میں بتاؤں گی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں عبقری کے قارئین کیلئے کچھ تحفہ دینا چاہتی ہوں ایسی مشکلات کا حل جس میں آج کے دور کا ہر انسان گرفتار ہے چاہے وہ امیر ہے یا غریب۔ جھوٹے اور جعلی عامل لوگوں نے ایسی مشکلات میں زیادہ اضافہ کردیا ہے‘ یہ لوگ شیطانی جال کا حصہ بن گئے ہیں آپ کسی بھی عامل کے پاس جائیں تو وہ آپ کو آپ ہی کے خاندان والوں سے بدظن کردیتے ہیں۔ عزت اور مال اور آخرت سب کچھ دائو پر لگا دیتے ہیں۔ آج میں آپ کو خود عامل بننے کے راز بتا دیتی ہوں جو قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔ آپ کو نا تو زعفران چاہیے ہوگا اور نہ ہی کالا بکرا صدقہ کیلئے، نہ تعویذ جلانے ہوں گے اور نہ شرک و بدعت کے کام کرنے ہوں گے اور نا ہی آپ کے پیسے خرچ ہوں گے یہ وہ اعمال ہیں جو میرے پیارے نبی کریمﷺ نے ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی ہمیں بتا دیئے تھے۔ آج سے آپ اپنے عامل خود بن جائیں اور جادو، جنات، سحر، آسیب اور نظربد سے اپنی حفاظت خود کرینگے۔
شیطانی چیزیں خود آپ سے دور رہیں گی
(۱)سب سے پہلا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ ہر وقت باوضو رہنا ہے بظاہر آپ کو اس کا فائدہ نظر نہیں آئے گا لیکن اس طہارت سے آپ کے اندر ایسی نورانیت اور روحانیت پیدا ہوگی جو آپ کے گرد موجود شر کا خاتمہ کردے گی ا‘باوضو انسان سے شیطانی چیزیں خود دور ہوکر بھاگ جاتی ہیں۔ باوضو سونے والے انسان کے لیے فرشتے بھی دعا کرتے ہیں۔
ایسا عمل کہ شیطان کا دم گھٹ جائے
(۲)نماز کی پابندی کرنے سے آپ کے گرد رہنے والے شیطان کا دم گھٹ جاتا ہے اس لیے کوشش کریں ہر فرض نماز اپنے وقت پر ادا کریں۔
بے شک میرے گناہوں کی وجہ سے ہے
(۳)نماز توبہ ادا کرنے سے آپ بہت ساری مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔ نماز توبہ اس نیت سے پڑھے کہ ’’اے اللہ یہ جو جادو، آسیب، شیطان مجھ پر مسلط ہے بے شک میرے ہی گناہوں کی وجہ سے ہے میرے ہی اعمال کے باعث مجھ پر عافیت اور حفاظت کے دروازے بند ہوگئے ہیں بس مجھے معاف کردے اور اس شیطانی جال سے مجھ کو نجات دےدے۔
یہ عمل بہت سی مشکلات سے آپ کو نکال دے گا
(۴)روزانہ کچھ وقت نکال کر اپنے گناہوں کو یاد کرکے توبہ استغفار کریں۔ استغفار کی کثرت آپ کو بہت سی مشکلوں سے بچا لیں گی۔
یہ دو آیات جادو کا بہترین علاج ہے
(۵)سورئہ بقرہ کی آخری آیات جادو کے توڑ کا بہترین علاج ہے یہ اللہ کے عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے رات کو سوتے وقت اس کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں ہر فرض نماز کے بعد اس کو ضرور پڑھے۔
یہ آیت آپ کی بہترین محافظ ہے!
(۶)رات کو سوتے وقت آیت الکرسی کا ورد ضرور کریں۔ یہ آپ کے لیے بہترین محافظ ہے۔
جادو توڑنا ہے تو آیات قطب پڑھیے!
(۷)ہر نماز کے بعد آیات قطب جو سورئہ آل عمران میں ہیں وہ ضرور پڑھے۔کسی بھی بک سٹور سے مل جاتی ہیں۔
جادو جنات کیلئے ایٹم بم !صرف سات بار پڑھیے!
(۸)سورئہ مومنون کی آخری چار آیات جادو اور جنات کیلئے ایٹم بم ہیں۔ شیطان ان سے بہت ڈرتا ہے صبح و شام سات، سات بار ان کو ضرور پڑھیں۔
جادو اور شیطان کے مکروفریب سے بچنے کیلئے پڑھیے!
(۹)ہر فرض نماز کے بعد انمول خزانہ پڑھنے والا بھی جادو اور شیطان کے مکر و فریب سے بچا رہتا ہے۔
روحانی غسل سے جادو کی نحوست ختم
(۱۰)روحانی غسل ضرور کریں یہ آپ کے اوپر سے جادو اور بیماری کی نحوست کو دور کر دیتا ہے۔
دعائے کعب ؓجادو کا بہترین توڑ
(۱۱)دعائے کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پڑھنا بھی جادو کا بہترین توڑ ہے یہ دعا آپ کو کسی بھی بک سٹور سے مل سکتی ہے۔
66 مرتبہ پڑھیے!طاقتور فرشتوں کی حفاظت
(۱۲)66 باراَعُوذُبِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِصبح و شام ضرور پڑھے۔ طاقتور فرشتے آپ کی ہر وقت حفاظت کرینگے۔
مہینے میں ایک بار عمل!خیروبرکت حیران کردیگی
(۱۳)مہینہ میں ایک بار پوری سورئہ بقرہ ضرور پڑھیں‘ اپنے اوپر دم کرکے گھر کے سب کونوں میں چھڑک دیں آپ کے گھر میں وہ خیر و برکت ہوگی کہ آپ خود حیران ہو جائینگے۔
جادو‘ آسیب ‘ شیطان سب بھاگ جائینگے
(۱۴)منزل ضرور پڑھیں‘ اس کے اندر بہت ساری دعائیں ہیں۔ چالیس دن پڑھیں اور پانی پر دم کرنے کے بعد گھر کے سب کونوں پر چھڑک دیں۔ جادو، آسیب، شیطان سب بھاگ جائینگے انشاء اللہ۔
شیطان دم دبا کر بھاگ جائے گا
(۱۵)ہلکی آواز کے ساتھ اذان دیتے رہیں گھر کا کوئی نا کوئی فرد یہ کام کرتا رہے ۔شیطان دم دبا کر بھاگ جائے گا۔
روحانی و جسمانی بیماریوں کا معالج
(۱۶)تیسرے کلمہ کا ورد آپ کو بہت سی جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بچالے گا۔
کثرت درود شریف! سب کام ٹھیک
(۱۷)درود شریف کثرت سے پڑھیں‘ یہ اللہ کی رحمت کو آپ کی طرف متوجہ کریگا اور جب اللہ کی رحمت ہوگی تو سب کام ٹھیک ہو جائینگے۔
کتا اور تصاویر سے گھر کو بچائیں
(۱۸)کوشش کریں کہ آپ کے گھر میں کتا یاتصاویر نہ ہوں یہ بھی رحمت کے فرشتوں کو آنے سے روکتی ہیں۔
نام نہاد عاملین سے بچیے
(۱۹)اپنے آپ کو گناہوں سے بچائیں غیر محرم عامل لوگوں کے پاس جاکر شرک و بدعت سے بچئے اور وہ جھوٹے جھوٹے نام بتا کر آپ کو لوگوں سے بدگمان کرتے ہیں اور مختلف گناہوں میں مبتلا کرتے ہی۔ (۲۰)صدقہ ضرور دیں اور روزانہ دیں اور اپنی جیب اور حیثیت کے مطابق دیں۔ وہ روپے جو جھوٹے عامل آپ سے ڈنڈے کے زور پر لیتے ہیں وہ آپ خود اپنے ہاتھوں سے دیں اور جادو، جنات اور نظر بد کو بھگائیں۔
جادو‘ حسد‘ آسیب‘ سایہ سمیت تمام بندشوں کا خاتمہ
(۲۱)300 بار صبح و شام اللہ اکبر کی تسبیح کریں یہ آپ کیلئے صدقہ کے قائم مقام ہے اپنی نیت یہ کریں کہ یا اللہ اس صدقے اور پیاری تسبیح کے طفیل ہم سے جادو کی بلائیں دور فرما۔ ان شاء اللہ اس کی برکت سے تمام جادو، شیطان، حسد، آسیب، سایہ ، سحر اور تمام بندشوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جو چاہتے ہیں جادو جنات نہ ہوں وہ یہ پڑھیں
(۲۲)تمام لوگ چاہے ان کے گھروں میں جادو، جنات کے متعلق کوئی مسئلہ ہے یا نہیں۔ وہ لوگ بیت الخلاء (غسل خانے) کی دعا اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْـخُبُثِ وَالْـخَبَآئِثِ ضرور پڑھیں کیونکہ سب سے زیادہ شیطان مردود کا شکار لوگ یہی ہوتے ہیں۔ ناپاک جگہ پر ناپاک مخلوق کا ٹھکانہ ہوتا ہے اور ہمارے لیے اس جگہ جانا بہت ضروری اور مجبوری ہے۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ مجھے خود ایک شیطان جن نے بتایا تھا کہ ہم ایسے انسانوں کے اندر جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو غسل خانے کی دعا نہیں پڑھتے۔ شیطان جن نے کہا اللہ تعالیٰ نےتمہیں ایک طاقتور اسلحہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے تم ہمارا خاتمہ کرسکتے ہو اور وہ ہیں مسنون اذکار۔ لہٰذا کبھی بھی اس دعا کو پڑھنا نہ بھولیں۔
شیطان اور چیلے دم دبا کر بھاگ جائیں گے
(۲۳)اپنے گھروں میں ہر وقت موبائل، سی ڈی وغیرہ پر سورئہ بقرہ ضرور چلائیں۔ چالیس دن کے بعد سورئہ رحمٰن چلائیں۔ چالیس دن کے بعد اذان اور سورئہ مومنون کی آخری آیات چلائیں ان شاء اللہ شیطان اور اس کے چیلے دم دبا کر بھاگ جائینگے۔
مفتی اعظم سعودی عرب کا بتایا جادو توڑ ٹوٹکہ
(۲۴)جادو، اثرات، سحر، آسیب، بیماری چاہے وہ جسمانی ہو یا روحانی دور کرنے کے لیے سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اپنے رسالہ میں فرمایا کہ سبز بیری کے سات پتے لیکر ان کو پیس لیں اور اتنے پانی میں مکس کرلیں جس سے غسل ہوسکے پھر اس پانی پر ایک بار آیۃ الکرسی، سورئہ بقرہ کی آخری آیات، چاروں قل، سورئہ اعراف کی آیت 117 تا 119، سورئہ یونس کی آیت 79 تا 82، سورئہ طہٰ کی آیت 65 تا 69 پڑھے۔ اوّل آخر گیارہ بار درود شریف پڑھے یہ آیات پانی پر دم کرنے کے بعد مریض تین مرتبہ یعنی تین گھونٹ اس پانی سے پی لیں اور باقی پانی سے اچھی طرح غسل کریں ان شاء اللہ تمام جادو، آسیب، بیماری سب دور ہو جائے گی جب تک مسئلہ حل نہ ہو اس کو مسلسل کرتے رہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پانی ناپاک جگہ نہ بہائیں۔
گھر سے جادو اور بیماریاں ختم! عجب ٹوٹکہ
(۲۵)مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے بھی جادو اور بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ رات کو سنت کے مطابق سوئے اور صبح فجر کے وقت ضرور نماز ادا کرے یہ تمام شیطانی چیزیں اس گھر میں جگہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں جہاں پاکی، ناپاکی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ کوشش کریں اپنے گھروں سے شیطان کی غذا یعنی موسیقی کی وباء کو نکال دیں۔ عورتیں اپنے پردے کا خاص خیال رکھیں شیطان کو سب سے زیادہ تکلیف قرآن پاک پڑھنے سے ہوتی ہے لہٰذا کوشش کریں روزانہ تھوڑا سا قرآن ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھے۔ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں۔ جب دعا کریں تو اپنے ان دشمنوں کا نام ضرور لیں جنہوں نے آپ کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں شروع میں کچھ مشکل لگے گالیکن اس کے بعد آپ پر اللہ کی رحمت کے وہ دروازے کھلیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائینگے۔ یہ تمام چیزیں قرآن و سنت سے لی گئی ہیں یہ تمام پھول ہیں جن کی خوشبو جدا، جدا ہے کسی بھی ایک پھول کو مضبوطی سے تھام لیں یہ پھول آپ کی زندگی میں خوشبو اور خوشیاں مہکا دےگا۔یہ نہ ہو کہ آج تو آپ تمام چیزیں پڑھنا شروع کردیں اور دو دن کے بعد سب کچھ چھوڑ دیں کہ میرا تو کام نہیں بن رہا شیطان کا مقصد بھی آپ کے اندر مایوسی ڈالنا ہے کچھ بھی پڑھیں دل لگا کر، دل جما کر پڑھے، یقین اور اعتماد کے ساتھ پڑھیں کیونکہ آپ رحمن کے بندے ہیں جو ستر مائوں سے زیادہ آپ سے پیار کرتا ہے ان جعلی اور جھوٹے عاملوں کو شکست دیں خود بھی یہ اعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں آپ کی بھی راہیں کھلیں گئی اور دوسروں کی بھی اور مجھے بھی دعائوں میں یاد رکھئے گا۔ (فوزیہ مغل، بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 996 reviews.