Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معدہ کاالسراور دیگر بیماریوں کیلئے طلسماتی عمل!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر اس وقت 65 سال ہے ۔ میں اپنے مجربات سے آگاہ کررہا ہوں۔
الٹی، متلی کیلئے
نمک یا چینی پر اوّل آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ یَاحَفِیْطُ پڑھ کر دم کرکے مریض کو کھلا دیں انشاء اللہ فوراً آرام آئے گا۔
معدے کے السر اور دیگر بیماری کے لیے
ایک صاف اور بڑا کیلا لے لیں‘ زردے کے رنگ اور قلم سے کیلے کے اندر کا چھلکا (جب کیلے کا چھلکا اتاریں تو اندر بھی باریک سا چھلکا)اتار کر 66 مرتبہ یَااللہَ یَا وَاحِدُ لکھ کر اسی وقت مریض کو کھلادیں ان شاء اللہ دس منٹ کے اندر
مریض کو سکون آئے گا۔ ایک کیلا ایک دفعہ کھالیں‘ ساری زندگی آرام رہے گا۔ کیلا کھانے کے بعد ایک گھنٹہ تک کھانا پینا منع ہے۔ میرے پاس بے شمار مریض آتے ہیں‘ السر کی وجہ سے روتے آتے ہیں جاتے ہوئے ہنستے ہیں‘ یہ میرے اللہ کا کرم ہے۔ میں فی سبیل اللہ کام کرتا ہوں۔
ٹرانسفر رکوانے کا وظیفہ
اگر کسی ملازم کی ٹرانسفر ہورہی ہو اس کو رکوانا مقصود ہو تو عشاء کی نماز کے بعد 19 دن تک 19 مرتبہتَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ سورئہ لہب پوری پڑھ کر دعا کریں۔ ان شاء اللہ 19 دن کے اندر اندر تبادلہ منسوخ ہو جائے گا۔
بچوں کا یا بڑوں کا گم ہو جانا!پتھر کے نیچے دبادیجئے

ابرک یا موٹے کاغذ پر لکھ کر تعویذ پتھر یا سل کے نیچے ایسی جگہ دبا دیں جہاں کوئی الٹ پلٹ نہ کرے۔ تعویذ کے اوپر وزن کم از کم پانچ کلو ہو یا چند اینٹیں رکھ دیں اس طریقہ سے کہ تعویز پر وزن رہے۔ تین دن تک انتظار کریں گمشدہ واپس آئے گا۔ آنے پر تعویذ کو پانی میں بہا دیں اور خیرات کردیں حسب توفیق۔ ان شاء اللہ گمشدہ واپس بخیریت آئے گا۔(امجد خان، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 992 reviews.