تمام معمر جوڑے اس صورت حال سے خائف رہتے ہیں۔ ان میں سے جو بھی کسی سخت اور ناقابل علاج مرض کا شکار ہوتا ہے اس کا مقابلہ کرنے کا تمام تر بوجھ کسی ایک پر آ پڑتا ہے اور تیمار داری‘ دیکھ بھال اسے جسمانی طور پر سخت تھکن اور ذہنی دباﺅ کا بھی شکار بنا دیتی ہیں‘ لیکن مشاہدات نے ثابت کیا ہے کہ اس کے باوجود شوہر یا بیوی اپنے ان فرائض کی ادائیگی سے اپنا وزن کم نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ جیون ساتھی کی دائمی جدائی کے بعد اپنا زیادہ بہتر خیال رکھتے ہیں۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ مرنے والے ساتھی کی یقینی موت کا علم پہلے ہی سے ہو جانے کی وجہ سے وہ اس کیلئے ذہنی طور پر تیار رہتے ہیں بلکہ ایسے مرد اور خواتین کو اپنے ساتھی کی علالت کے دوران حاصل ہونے والی دوسروں کی ہمدردیوں‘ تائید اور اعانت سے بڑا حوصلہ اور ہمت ملتی ہے۔
ابتدائے عشق کے تحفے
نارتھ کیرولینا یونیورسٹی نے تقریباً دس ہزار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے مطالعے کے بعد بتایا ہے کہ ابتدائے عشق میں انہیں شدید نفسیاتی صدموں کے علاوہ جسمانی اذیتوں‘ مارپیٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ نفسیاتی اذیتوں کی شرح 20فیصد رہی۔ ان میں طنزیہ جملے اور دھمکیاں شامل تھیں۔ جبکہ 12فیصد نے جسمانی تکالیف ‘ مارپیٹ کا سامنا کیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں