Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

41 جمعہ کا عمل ! کاتب تقدیر سے رئیس بننا لکھوالیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

حضرت جی! غالباً 27 رمضان 2013 کے درس میں آپ نے ایک عمل بتایا تھا کہ 41 یا 81 جمعہ تک اوّل آخر تین دفعہ درود پاک گیارہ دفعہ سورئہ الم نشرح اور گیارہ بار سورئہ قدر (انا انزلنا) پڑھے۔ فوائد تو اس کے تقریباً چھ بتائے تھے لیکن ایک فائدہ آپ نے یہ بتایا تھا کہ جو شخص اگر متواتر 41 یا 81 جمعہ پڑھ لے یہ عمل جمعہ کی نماز کے بعد تو اللہ پاک اس کے لیے اور اسکی نسلوں کے لیے وسعت کے دروازے کھول کر رکھ دے گا اور یہ بات تقدیر کے قلم سے لکھ کر رکھ دے گا تو میں نے اس وسعت کو پانے کیلئے عمل شروع کردیا۔  اس کا سب سے پہلے جو مجھے فائدہ ہوا وہ یہ ہوا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار بلاناغہ 81 جمعہ ادا کیے اس سے پہلے ناغہ سے جمعہ کی نماز ادا کرتا تھا۔ اللہ کے فضل سے یہ عمل میں نے 81 جمعہ پورا کیا اور 81جمعہ تک رزق میں اللہ تعالیٰ نے وسعت ہی دکھائی‘ مجھے اور آج تک وسعت کی طرف ہی لے جارہا ہے‘ میرا اللہ مجھے اور اللہ کی رحمت سے امید ہے‘ یہ سلسلہ اللہ نسلوں تک چلائے گا۔جیسے ہی 81 جمعہ پورے ہوئے تو مُـحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْـمَدُ رَسُوْلُ اللہِ والا نقش میں نے لکھا اور ان دونوں عمل کے بعد اگلے ہی ہفتے اچانک ایک دور کے رشتہ دار نے فون پر کہا کہ زین کیلئے ایک تحفہ لا رہا ہوں‘ جب تحفہ آیا تو وہ غلافِ کعبہ تھا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ترتیب 81 جمعہ والے عمل اور درس میں بلاناغہ حاضری کی برکت ہے۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 962 reviews.