Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ نقش بازو پر باندھ لیجئے! رزق و دولت کی بارش خود دیکھئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر اور آپکی آنے والی نسلوں پر اپنی رحمتوں، برکات کا نزول فرمائے اور آپ کا سایہ ہم سب پر تادیر قائم و دائم رکھے آمین۔ آپ کی ہدایت اور حکم پر چند اعمال جو میرے آزمائے ہوئے ہیں اور چند نسخہ جات جو مختلف کتب یا لوگوں سے حاصل ہوئے ہیں وہ عبقری کے لیے ارسال کررہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ اعمال میرے لیے اور میری نسلوں کے لیے صدقہ جاریہ بنیں۔
عمل نمبر۱: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔وَلِلہِ الْاَسْـمَاءُ الْـحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِھَا یعنی مجھے اپنی ضرورتوں اور حاجتوں کے لیے میرے اسمائے حسنیٰ کے ذریعے پکارو۔ اس عمل کے اندر بے پناہ طاقتور روح پوشیدہ ہے۔ اس روح کو صاحب علم لوگ باآسانی پہچان لیں گے اس نقش کو مثلث خاکی چال سے زعفران سے ساعت مشتری (ساعت مشتری جمعرات کے دن طلوع آفتاب سے شروع ہوکر ایک گھنٹہ تک رہتی ہے) میں لکھ کر اوپر یارحـمن یارزاق لکھیں اور نقش کے نیچے لکھیں اجب ھشائیل اطلبکم (مقصد) بـحق یارحـمن یارزاق العجل الساعۃ الوحا اس کے بعد یارحـمن یارزاق 606 مرتبہ اوّل آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر اپنے جومقاصد ہوں‘ اس کی کامیابی کے لیے نہایت توجہ و یکسوئی سے دعا مانگ کر نقش پر دم کریں اور اس کو موم جامہ کر کے سیدھے بازو پر باندھ لیں۔ اس کے بعد چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یارحـمن یارزاق کا کھلا ورد کریں نہایت پراثر عمل ہے جو بھی اس کی برکت پا لے گا کسی اور عمل کی حاجت نہ رہے گی ہوسکے تو تازندگی اس پر عمل جاری رکھیں جب تک آپ مدامت جاری رکھیں گے عمل و نقش سوفیصد تاثیر ظاہر کرتا رہے گا بشرط مقصد جائز و نیک ہو۔نقش یہ ہے:

پیچھے والے تعویذ کو ان اعداد کے مطابق بھرا جائے۔ یعنی جہاں ایک نمبر لکھا ہے وہاں اِلٰہُ الْعٰالَمِیْنَ لکھاجائے‘ اسی طرح تمام خانہ جات پُر کیے جائیں۔

 

استخارہ کشف المحجوب سے کیجئے!میرا خاص تجربہ
محترم حضرت حکیم صاحب یہ میرا خاص تجربہ ہے جو میں تحریر کررہا ہوں ایک دن میں کسی بات کو لے کر بہت پریشان تھا سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں اسی رات میں کشف المحجوب پڑھ رہا تھا اچانک خیال آیا کہ یہ کتاب ایک کامل ولی کی تصنیف ہے اور سب کے لیے یکساں ہدایت اور رہنمائی اس میں موجود ہے کیوں نہ اپنا مسئلہ اور حل اس سے حاصل کروں یہ سوچ کر میں نے وضو کیا اور حضور پرنور ﷺ اور حضرت پیر علی ہجویری المعروف داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی روح پاک کو ایصال ثواب کیا اور اپنے مسئلے کے حل کے لیے نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کرکے کشف المحجوب اٹھائی اور آنکھیں بند کرکے چند لمحے اپنے مقصد کا تصور کیا اور اس یقین کے ساتھ کہ جب میں کشف المحجوب کھولوں گا تو نظر میرے مسئلے کے حل پر پڑے گی یہ تصور کرکے بسم اللہ پڑھ کر میں نے جب کشف المحجوب کھولی تو میری نظر مضمون پر پڑی اس کو میں نے اوّل و اخر توجہ سے پڑھا تو آپ یقین کریں حضرت صاحب میں ایک دم اُچھل پڑا کیوں کہ مضمون کے مطابق میں جس پریشانی میں مبتلا تھا وہ میری اپنی غلطی تھی جو مضمون کے ذریعے مجھ پر ظاہر ہوگئی میں نے فوراً اس مضمون پر عمل کیا اور اللہ کے فضل سے وہ پریشانی حل ہوگئی یقیناً یہ ایک انوکھا تجربہ ہے جو کہ بے حد مجرب ٹھہرا ہے۔ اور اب تو یہ میرا معمول ہوگیا ہے جب بھی استخارہ کی حاجت ہوتی ہے تو میرے ہاتھ میں کشف المحجوب ہوتی ہے ۔(محمد نوید علی،حیدر آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 947 reviews.