Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

15 سا ل سے آ زمودہ نظربد کا دم! آپ بھی بااجازت لیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو آپ کی نسلوں کو دنیا و آخرت کی تمام خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
حضرت جی جب سے تسبیح خانے سے تعلق جڑا ہے بہت سکون اور تسلی ہے کہ ہم اللہ کی پناہ میں ہیں یہاں آنا روح کو سکون عطا فرماتا ہے میں نے عمرہ کے دوران حرم میں کچھ نمازیں ایسی پڑھی ہیں کہ میری ان نمازوں میں کیفیت بدل جاتی تھی اس کے بعد سے اب تسبیح خانے میں دعا یا درس کے درمیان میں نے وہ کیفیت پھر محسوس کی ہے۔ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمارے لیے بہترین راستہ چنا ہے۔ آپ نے پچھلے درس میں کہا تھا کہ میرے لیے دعا کرنے والے کم ہوگئے ہیں نہیں حضرت صاحب جو ایک دفعہ تسبیح خانے آتا ہے وہ کسی اور فقیر یا باباجی کے پاس جانے کے قابل نہیں رہتا کیونکہ آپ اسکا تعلق اللہ سے جوڑ دیتے ہیں۔ اللہ آپ کو لمبی صحت اور عافیت والی زندگی عطا فرمائے آمین۔
میرے پاس پندرہ سال سے ایک نظربد کے دم کے کچھ تجربات ہیں وہ دم میں عبقری کی خدمت میں پیش کرنا چاہتی ہوں یہ دم پہلے میری نند کے پاس تھا بہت بااثر دیکھا ہے میں نے اس دم کو۔ میری نند نے فوت ہونے سے پہلے میری جٹھانی کو دیا اب ان سے میں نے درخواست کی تھی کہ مجھے ہدیہ کردیں ان کی مہربانی انہوں نے وہ دم مجھے دے دیا۔دم یہ ہے اللہ شافی اللہ معافی مسلسل نظر لگے بچے یا انسان کی طرف دیکھتے ہوئے پڑھنا ہے اور اس سے نظر بد ختم ہو جاتی ہے۔ اس دم کے میری آنکھوں دیکھے تجربات ہیں جو میں پندرہ سال سے دیکھ رہی ہوں اگر کسی کو بہت شدید نظر لگی ہو تو دم کرنے والے کی آنکھوں سے پانی نکل آتا ہے اور اس کو جمائیاں بہت آتی ہیں۔ حضرت جی! میرے جیٹھ اس دم کو بہت مانتے تھے وہ جب طبیعت خراب ہوتی تھی تو بہن سے کہتے تھے مجھے نظر ہوئی ہے دم کردو وہ دم کرتی تھیں تو وہ واقعی ٹھیک ہو جاتے تھے۔ ابھی تین ماہ پہلے ہم لوگ کلر کہار سیر پر گئے تو سیر کے دوران کسی نے کہا (ق) کافی صحتمند لگ رہے ہیں اس کے بعد واپسی پر ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی یہ کہیں میرے کان بند ہوگئے ہیں اور مجھے بھاری بھاری سب محسوس ہورہا ہے ہم سب ڈر گئے کہ (ق) گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں اور کوئی ساتھ اور ڈرائیو ر بھی نہیں تو راستے میں کیا کریں گے بڑی آپی نے کہا (ش) ’ق‘ کی ذرا نظر پڑھ دو‘ ان کو کافی دفعہ کہا ناک اور منہ بند کرکے سانس لیں مگر کوئی فرق نہ پڑا آخر میں نے ان کی نظر پڑھنا شروع کی تو تین چار منٹ میں ایک دم ان کو جمائی آئی اور ان کا کان کھل گیا تو باجی نے کہا کہ فلاں نے ’ق‘ کے بارے میں یہ کہا تھا تو اس کی اچانک نظر ہوگئی تھی شکر ہے اللہ کریم کا کہ اسکی کلام میں واقعی بہت اثر ہے۔(ش، گجرات)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 945 reviews.