Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اخروٹ سے پیچیدہ امراض کا شافی علاج (عابد علی، کراچی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی خشک میوہ جات میں ایک اخروٹ ہے جس کا مغز بڑے شوق سے استعمال ہوتا ہے۔ جو بہت توانائی بخش اور مفید ہے۔مغز کو طبعی حالت میں استعمال کرنا چاہیے۔ جب اس کا پھل اکٹھا کیا جاتا ہے تو اسے استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اس وقت ان میں دودھ جیسی رطوبت ہوتی ہے جسے کچا پھل بھی کہتے ہیں۔ تین ماہ کے بعد یہ دودھ جیسی رطوبت جم کر مغز بن جاتی ہے۔ جسے مغز اخروٹ کا نام دیا جاتا ہے ۔عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے۔اخروٹ کے مغز کا مختلف طریقوں اور امراض میں استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے۔ تقویت دماغ اور اعصاب کیلئے مغزاخروٹ دماغ اور اعصاب کو طاقت و توانائی بخشتا ہے دو اخروٹوں کا مغز نکال کر مویز منقیٰ کے ساتھ پیس کر روزانہ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ استعمال کیا جانا مفید ہے اس طرح دماغ اور اعصاب کو طاقت ملتی ہے جس سے سردرد اور یادداشت بہتر ہوتی ہے اور عام جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔ چہرے کی چھائیاں اخروٹ کا مغز جو پرانا ہو جائے چبا کر خراب زخموں اور ناسور کیلئے لگانا مفید ہے۔ تازہ مغز اخروٹ کا لیپ لگانے سے چہرے کی چھائیوں کو فائدہ دیتا ہے۔ فالج اور لقوہ مغز اخروٹ اپنی گرم تاثیر کے سبب سرد امراض میں مفید ہے۔ یہی وجہ ہے شدت سردی سے ہونے والے امراض وجع المفا صل (جوڑوں کا درد) اور فالج و لقوہ میں مغز اخروٹ اور زیرہ سیاہ برابر وزن پیس کر شہد ملا کر جسم پر مالش کریں اور پھر چت لٹا کر اوپر لحاف اوڑھا دیں یہاں تک کہ پسینہ آ جائے پھر جسم کو خشک کر کے سرد ہوا سے بچا کر اسے محفوظ الگ کمرے میں رہنے کی تاکید کریں۔ چند دنوں میں بہتری آجائے گی۔ بد ہضمی نظام ہضم کی اصلاح کیلئے اخروٹ کے مغز پیس کر ناف پر لیپ کریں تو مروڑ رک جاتے ہیں۔ مغز اخروٹ کچھ عرصہ سر کے میں بھگو کر رکھنے کے بعد استعمال کیا جائے تو معدہ کی کمزوری میں فائدہ دیتا ہے چونکہ مغز اخروٹ دیر ہضم ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اس میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے جلد خراب ہو جاتا ہے چنانچہ زیادہ عرصے تک رکھنے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ باﺅلے کتے کا زہر مغز اخروٹ اور پیاز کو ہم وزن ملا کر تھوڑا سا نمک ملا کر باﺅلے کتے کے کاٹے پر لگانے سے اس کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔ مغز اخروٹ کا مربہ یہ مربہ سرد مزاج والوں کیلئے بہت مفید ہے‘ سرد امراض میں جلدی افاقہ ہوتا ہے اور جگر کی برودت ختم ہو جاتی ہے ۔ اس کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ اخروٹ کا تازہ مغز لے کر اوپر کا باریک چھلکا بالکل ہٹا کر مٹی کی ہانڈی میں بھر کر ان کے اوپر تک پانی بھر دیں ‘ نمک ڈال دیں چوبیس گھنٹے بعد نکال کر پانی سے صاف کر لیں اور سائے میں خشک کر کے شہد کا شیرہ بھر دیں کہ مغز ان کے نیچے ڈوب جائے اب انہیں مرتبان میںرکھ کر استعمال کریں۔ اخروٹ کے چھلکے تازہ اخروٹ کے چھلکے جو سبز ہوتے ہیں کو اتار کر منجن کے طور پر استعمال کریں جس سے دانت صاف چمکدار ہو جاتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہیں‘ خون آنا بند ہوجاتا ہے۔ ہمارے ہاں لوگ پہاڑی مقامات سے تازہ اخروٹ لا کر بزرگ خواتین کو تحفے میں دیتے ہیں جو وہ دانتوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ مغز اخروٹ کے منجن میں مزید یہ اجزاءبھی شامل کئے جاتے ہیں۔ اخروٹ کے خول 200 گرام‘ سفید صندل 2 گرام‘ پھٹکڑی بریاں 5گرام ‘ خوردنی نمک 5 گرام‘لونگ 10 گرام‘ مشک کافور 2 گرام‘ ان سب اجزاءکو پیس کر خوب باریک کر لیں اور چھان کر بطور منجن استعمال کریں۔ رات سونے سے قبل اس منجن کا استعمال کریں یہ منجن دانتوں کے جملہ امراض میں مفید ہے۔ پائیوریا سے بچنے کیلئے اخروٹ کی جڑ کی مسواک بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ کے بیرونی سبز چھلکے کو پانی میں جوش دے کر اس میں تھوڑا نمک ملا کر کلی کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ بواسیر اخروٹ کی جڑ کو زیتون کے تیل میں جوش دیں کہ گل جائے پھر بواسیر کے مسوں پر لگالیا کریں۔ کھانسی اور گلے کے امراض:۔ بھنے ہوئے مغز اخروٹ کے ساتھ دو گرام ست ملٹھی ‘ مغز کدو پانچ عدد اور گوند کیکر 3 گرام ملا کر شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے کھانسی اور گلے میں مفید ہے۔ اخروٹ کا تیل اخروٹ میں روغن کی مقدار باقی خشک میوہ جات کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کافی گرم ہوتا ہے ‘ اس کے مساج سے دوران خون تیز ہو جاتا ہے جس سے پٹھوں میں موسم سرما میں ہونے والے درد کو فائدہ ہوتا ہے اور فالج میں بھی مفید ہوتا ہے۔ اخروٹ کا تیل اور زیتون کا تیل باہم ہم ورزن ملا کر سر میں لگانا جوئیں ختم کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 190 reviews.