Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں۔ اپنے روحانی اور طبی مشاہدات لکھیں نیز عبقری کے آزمائے ہوئے تجربات سے قارئین کو ضرور مستفید کریں اور صفحے کے ایک طرف لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔ نو پلک ہم خود سنوار لیں گے السلام علیکم! انمول کتاب سے چند انمول موتی پیش کر رہا ہوں امید ہے ضرور شائع کریں گے۔ 1۔جو عورت اپنے خاوند کے ساتھ بغض رکھے اور بچوں کو باپ کے خلاف بھڑکائے عذاب میں مبتلا ہو گی۔ 2۔ جو عورت صبح اٹھ کر مسکراہٹ کے ساتھ اپنے خاوند کے چہرے کا دیدار کرے اللہ تعالیٰ اس کی ہر مصیبت دور کر دیتا ہے۔3۔ جو عورت اپنے خاوند کی ہر جائز بات مانے اللہ تعالیٰ اس سے خوش ہوتا ہے اور رحمت برساتا ہے۔ ۴4۔ جو عورت اپنے خاوند کی نسبت دوسرے غیر محرم سے محبت کرے گی اللہ تعالیٰ اس کو کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا کر دے گا۔5۔ جو عورت ہمیشہ گھر میں لڑتی رہتی ہو اور موڈ خراب رکھتی ہو رزق کی کمی کا باعث ہے۔6۔ خاوند کی دعا اپنی بیوی کے حق میں بہت جلد قبول ہوتی ہے۔ 7۔ جو عورت اپنے گھر کی خاطر دعا نہیں مانگتی اللہ تعالیٰ اس کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔8۔ جو عورت ہمیشہ مسکراتی اور خوش رہے اللہ تعالیٰ اسے بے شمار رزق عطا کرتا ہے ۔ 9۔جو عورت ہمیشہ اپنے خاوند سے مسکرا کر بات کرے اور اس سے خوش رہے اللہ تعالیٰ اسے کوئی بیماری نہیں دیتا۔ 10۔ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کی اکثریت دوزخ میں جائیگی کیونکہ وہ اپنے خاوندوں پر لعن طعن کرتی ہیں اور ان کی ناشکری کرتی ہیں۔عزیز بہنو اور بیٹیو مندرجہ بالا اقوال پڑھ کر اپنی درستی کر لو تاکہ آپ کی آخرت اور دنیا سنور جائے ایسا نہ ہو کہ آپ کی باقی ماندہ زندگی تباہ و برباد ہو جائے اور آپ سے ہر کوئی نفرت کرے۔ (ڈاکٹر پروفیسر محمد سا جد‘ بہاولپور ) محترم جناب حکیم محمد طارق صاحب! السلام علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہونگے‘ آپ کا ماہنامہ ” عبقری“ رسالہ بہت اچھا ہے‘ دل کرتا ہے اسی کو پڑھتے رہیں‘ اس لئے ہم نے ماہنامہ ” عبقری “ کیلئے تین تحفے لکھے ہیں امید ہے آپ انہیں شائع کریں گے۔ جنات سے نجات کا عمل ایک نادر درود شریف یہ ہے:۔ یہ صلوٰة البئیر ‘ کنویں والا درود ہے۔ مو ¿لف دلائل الخیرات محمد بن سلیمان جزولی رحمتہ اللہ علیہ کو وضو کیلئے پانی کی ضرورت پڑی دیکھا کہ ایک کنواں ہے مگر اس پر ڈول رسی نہیں ہے۔ آپ کی اس پریشانی کو دیکھ کر ایک لڑکی آئی اور اس نے کچھ پڑھ کر تھوک دیا جس سے پانی ابل کر کناروں تک آ گیا۔ آپ حیران ہوئے اور پوچھنے پر معلوم ہوا وہ لڑکی یہ درود شریف پڑھتی ہے جس سے اسے یہ مرتبہ حاصل ہوا۔ شیخ زروق رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ مولف دلائل الخیرات کی قبر سے مشک و عنبر کی خوشبو آتی ہے جو درود شریف کی برکت ہے۔ (زاد السعید ص 16) حدیث شریف میں ہے کہ اس کے پڑھنے والے کا چہرہ پل صراط پر چاند کی طرح چمکدار ہو گا۔ (ذریعتہ الوصول ۵۷۱) (بحوالہ: اللھماس 88/1 از: منظور احمد شامی) وہ مبارک درود شریف یہ ہے :۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ صَلٰوةً دَا ئِمَةً مَّقبُولَةً تُوَدِّی بِھَا عَنَّا حَقَّہُ العَظِیمَ۔ترجمہ: یا اللہ پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر ایسا درود بھیجیں جو ہمیشہ ہو اور قبول شدہ ہو اس درود شریف سے ادا کر دیجئے ہم پر سے ان کا عظیم حق (از: منظور احمد شامی) ایک صاحب لکھتے ہیں کہ یہ درود شریف مجھے تقریباً 40 سال کی کوشش کے بعد ملا اور ہم کو تقریباً 10سال کی کوشش کے بعد ملا۔ ہماری ملاقات اس صاحب سے ہوئی انہوں نے فرمایا عشاءکے بعد سب کام سے فارغ ہو کر اس درود شریف کو 1100 مرتبہ پڑھ کر سو جاﺅ پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔ ایک راز وہ یہ ہے کہ حیوٰة الحیوان میں امام یافعی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اسم یَا لَطِیفُ ایک راز ہے اس کو 16641 بار اس طرح پڑھو کہ 129 دانے کی تسبیح کو 129 بار پڑھو اور ہر تسبیح کے بعد کہو لَاتُدرِکُ الاَبصَارُ وَ ھُوَ یُدرِکُ الاَبصَارَ وَ ھُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُ تو وہ اپنی حاجت کو پا لے گا۔ (از : منظور احمد شامی) جنات سے نجات کا عمل (تجربہ شدہ‘ کامیاب شدہ)اگر کسی میں جنات کا اثر ہو تو یہ پڑھ کر پانی پلائے۔ پہلے اَلٓمٓ کو 19 مرتبہ پڑھے پھر آیت الکرسی شروع کرے جب پہنچے وَلَا یَوُ ¿ دُ ہ ¾ حِف ±ظُھُمَا تو اس کو 1900 مرتبہ پڑھ کر آیت الکرسی مکمل کر دے‘ پانی پر دم کر دے صبح و شام پانی پلائے اور سوا کلو سرسوں کا تیل لے کر ایک بڑی بوتل میں ڈال کر تو یہی پڑھے پہلے الٓمّٓ کو 19 مرتبہ پڑھے پھر آیت الکرسی شروع کرے جب پہنچے وَلَا یَوُ ¿ دُ ہ ¾ حِف ±ظُھُمَا تو اس کو 1900 مرتبہ پڑھ کر آیت الکرسی مکمل کر دے‘ پھر وہ تیل لگائے پورے جسم پر سر سے لے کر پاﺅں کے ناخن تک‘ اگر ایک دن ایک مرتبہ لگائے تو 41 دن پورے اور اگر ایک دن میں تین مرتبہ لگائے ‘ صبح ‘ دوپہر‘ شام تو 19 دن پورے۔ جب تیل لگانا شروع کرے تو اس طریقے سے لگائے کہ جسم کا کوئی حصہ باقی نہ رہے‘ 5‘ 7 منٹ رک کر پھر وہ تیل جو لگا ہوا ہے ایک تولیہ سے صاف کر لے اور تولیہ دھونا نہیں ہے اور جب 41 یا 19 دن پورے ہو جائیں تو ایک جگہ باہر لے جا کر اس تولیہ کو جلا دے۔ عورت کیلئے ناپاکی کی حالت میں تیل نہیں لگانا اور صرف اور صرف پانی پینا ہے جو پڑھا ہوا ہے۔ جب ناپاکی کے دن نکل جائیں تو پھر جتنے دن باقی رہتے ہیں تو وہ پورے کرے۔ پرہیز انڈا‘ مچھلی‘ پیاز‘ لہسن‘ میت والے گھر میں نہ جائے اور نہ ہی میت والے گھر کا کچھ کھائے پئے اور نہ ہی بچے کی پیدائش والے گھر میں جائے اور نہ اس کا کچھ کھائے پئے اور بڑا گوشتسے پرہیز کرے۔ اگر زیادہ تکلیف ہو جائے تو آیت الکرسی کا تعویز بنا کر گلے میں ڈال دے‘ آیت الکرسی کے تعویز کا طریقہ یہ ہے سب سے پہلے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم لکھے پھر تین مرتبہ الٓمّٓ لکھے پھر آیت الکرسی لکھتا آئے جب پہنچے وَلَا یَوُ دُ ہ حِفظُھُمَا پر تو اس کو 7 مرتبہ لکھے پھر پوری کر دے۔ (قربان علی ملک‘ محمد ارشد ملک‘ ٹنڈو آدم) کھانسی سے نجات کیلئے آسان نسخہ کھانسی تین حرفی لفظ ہے۔ لیکن یہ ایسا خوفناک مرض ہے کہ انفرادی طور پر ہی تکلیف دہ نہیں ہے بلکہ وہاں تمام اہل خانہ کو بے چین کر دیتا ہے۔ کھانسی کی تین اقسام ہیں ‘یہ آسان اور سستا نسخہ تینوں اقسام کی کھانسی کیلئے یکساں مفید ہے۔ ایک پاﺅ سونف لے لیجئے‘ اس کو باریک پیس لیں‘ جب کھانسی اٹھے تو چائے والا چمچ لیجئے اور ایک کپ چائے بنا لیں ‘ پہلے سونف کھا لیں پھر چائے پی لیں کھانسی ٹھیک ہو جائے گی‘ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ میری خطرناک کھانسی سونف چائے کے ساتھ کھانے سے ٹھیک ہو گئی ۔ 22 بیماریوں کیلئے انمول تحفہ چھ بیماریوں کیلئے ایک دوا بنائیے اور استعمال کیجئے زیادہ کامیابی آپ کو اس صورت میں ہوگی‘ نسخے اطمینان سے پڑھیں‘ اعتماد اور مکمل یقین کے ساتھ اللہ سے دعا کر کے استعمال کریں‘ دیکھئے جس ذات نے بیماری دی ہے اسی ذات نے علاج بھی اپنے بندوں کیلئے بھیجا ہے‘ میں یقین سے آپ کو کہتی ہوں جتنا جلد افاقہ جڑی بوٹیوں کی دواﺅں سے اور حکماءکے بتائے ہوئے نسخوں سے ہوتا ہے اتنا اضافہ آپ کو اسپیشلسٹ سے بھی نہیں ہوگا‘ پہلے نسخہ بنا لیجئے پھر اس کا استعمال بھی کیجئے۔ اشیائ:۔ میتھی دانہ آدھا پاﺅ‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ ریوند چینی ایک چمچ‘ چائے کی پتی خالص ایک چمچ اگر شہد کی مکھیوں کا چھتہ مل جائے جس سے شہد نچوڑ لیا ہو جسے موم کہا جاتا ہے وہ ایک عدد ‘ اگر نہ ملے تو پھر دس عدد موم بتی لے لیں‘ ڈیزل آدھا لیٹر۔ میتھی دانہ‘ کلونجی‘ریوند چینی‘ چائے کی پتی بہت باریک پیس لیں۔ اب آپ ڈیزل کو کڑھائی میں ڈال لیجئے۔ ڈیزل گرم ہو جائے تو اس میں موم یا موم بتی ڈال دیجئے گا اور پھر تمام باریک پسی ہوئی اشیاءاس کڑاہی میں ڈال دیجئے گا اور آنچ کم کر دیجئے گا۔ دس منٹ تک آگ جلتی رکھیں پھر چولھا بند کر دیجئے گا اور کڑھائی کو ڈھانپ دیجئے‘ 72 گھنٹے ڈیزل میں ان اشیاءکو پڑا رہنے دیجئے پھر اس کو ہلکا گرم کر کے کسی جار میں چھان کر رکھ لیجئے۔ اس کا استعمال درج ذیل ہے۔ 1:۔ بچوں یا بڑوں کو نمونیا ہو جائے ‘ خواہ سردی ہو یا گرمی یہ تیار شدہ دوا پسلیوں پر‘ پیٹ پر ‘ پوری ٹانگوں پر مل دیجئے ‘ ہر 8 گھنٹے بعد یہ دوا استعمال کرائیں‘ 72 گھنٹے بعد نمونیہ ٹھیک ہو جائے گا۔2:۔ اگر پیٹ میں درد ہے تو تین گھنٹے کے وقفے سے یہ دوا پیٹ پر ملیں شفا پائیں گے۔3:۔ بعض اوقات شدید قبض ہو جاتا ہے اور اینما کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘ روٹی پر اچھی طرح یہ دوا لگا کر استعمال کر ادیجئے گا اینما کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔4:۔ گلے میں ورم ہے یا ناک پر ورم ہے‘ تو ٹھوڑی اور گردن پہ اپنے دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح یہ دوا لگائیں ‘ اگر سخت گرمیاں ہیں تو گردن پر ہاتھوں سے اچھی طرح یہ دوا لگائیں اگر سخت سردیاں ہیں تو گردن پہ گرم پٹی باندھ لیں‘ ایک ہفتے تک اس دوا کو استعمال کریں‘ آپ حلق کے اندر کڑواہٹ محسوس کریں گی لیکن پریشان نہ ہوں۔5:۔ اگر گلا بیٹھ گیا ہے تو بھی یہ دوا لگانے کیلئے استعمال کریں‘ گلا ٹھیک ہو جائے گا۔ 6:۔ اگر جوڑوں میں درد ہے تو یہ نسخہ اکسیر ہے‘ گھٹنے کی مالش کریں ‘ اگر سردی ہے تو منی کیپ کا استعمال کریں‘ ہاتھ اور کہنیوں کی مالش کریں‘ گردن میں درد ہے تو اس دوا سے مالش کریں‘ چند منٹ میں ٹھیک ہو جائےگا۔7:۔ اگر فریکچر ہو جائے تواس دوا سے مستقل مالش کریں اور پھر یہی دوا لگا کر گرم پٹی باندھ دیجئے گا‘ حال میں 16 سال کے بچے کے پاﺅں میں فریکچر ہو گیا اور صرف اس دوا سے اللہ نے شفاءدی۔ 8:۔ اگر بچے کی پیدائش سے قبل پیٹ کی مالش کر دی جائے اوردوا کو پھراستعمال کروا دیا جائے‘ پیدائش با آسانی ہو جاتی ہے۔ 9:۔ اگر کانوں میں درد ہے یا بند ہیں ‘ کانوں کے پیچھے اس دواکی صبح و شام مالش کریں ٹھیک ہو جائینگے۔ 10:۔ اچانک کھانسی ہو یا سانس رک جائے فوراً یہ دوا ٹھوڑی کے نیچے اور گردن پہ ملیں ‘ کھانسی رک جائے گی‘ سانس صحیح ہو جائے گی۔11:۔ اکثر پھندا لگ جاتا ہے‘ وہ بہت تکلیف دہ عمل ہے‘ اگر پھندا لگ جائے تو یہی دوا لگائیں جلدی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔12:۔ سردیوں میں بچوں کو تین دن بعد مالش کریں بچوں کو کبھی نزلہ ‘ بخار اور کھانسی نمونیہ نہیں ہوگا۔ شدید سردی ہو تو بچوں کو ہر روز مالش کر دیں کبھی آپ کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جاناپڑے گا۔ بچے کبھی بیمار نہیں ہونگے۔ یاد رہے مالش ہمیشہ رات کو کریں۔13:۔ اگر گردن میں درد ہے ‘ یا جھٹکا آگیا ہے اس دوا سے ایک ہفتہ مالش کریں ‘ کبھی گردن میں تکلیف نہیں ہوگی۔14:۔ اگر مہروں کے درد کا مسئلہ ہے تو مستقل اپنے کندھوں کی مالش کریں‘ حیرت انگیز فائدہ ہوگا۔15:۔ یاد رکھئے یہ دوا سردیوں میں مسلسل استعمال سے بے حد فائدہ پہنچاتی ہے۔ 16:۔ خاص طور پر دمے کے مریض ‘ سینے اور گردن کی مالش کریں‘ دمہ ٹھیک ہو جائے گا۔ گلے کی نالیاں اگر بند ہو گئیں ہیں تو کھل جائیں گی۔ میرا خصوصی پیغام ہے بزرگوں کیلئے‘ سردی ہو یا گرمی وہ خود اپنے گھٹنوں کی اور گردن کی مالش کیا کریں‘ خاص طور پر پورے ہاتھ اور بازو کی اس کے استعمال سے کبھی بیماری اور سردی نہیں لگے گی‘ رگیں خشک نہیں ہوں گی ‘و رم نہیں ہوگا۔ 17:۔ ناف کا مسئلہ کثرت سے خواتین کو ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے ناف ہو گئی‘ ناف جب ہوتی ہے اس کے درد کی شدت جان لیوا ہوتی ہے‘ جب ناف ہو جائے تو تین دن مالش کریں‘ صبح نہار منہ‘ شام کھانے سے قبل‘ ناف کا مرض نہیں ہوگا۔ 18:۔مخصوص ایام میں خواتین اور بچیوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ اس دوا کی پورے پیٹ اور گھٹنوں تک مالش کریں‘ ہمیشہ کیلئے تکلیف ختم ہو جائے گی۔ جو بہنیں مستقل مزاجی سے یہ دوا استعمال کریں گی انہیں خبر بھی نہیں ہو گی ہمارے ایام کب آئے اور کب ختم ہوئے۔19:۔ اگر چہرے پہ دانے نکل آئیں‘ خواہ جتنا بھی باریک یا بڑا دانہ ہو‘ ایک ماچس کی سینک لیں اور اس پہ یہ دوا لگائیں اور اس پھنسی یا دانے پہ لگالیں۔ چند منٹ میں یہ دوا اندرونی مواد نکال دے گی اور اگر پھوڑے اور پھنسی نکلتے ہوں تو دوا زیادہ مقدار میں لگائیں‘ ایک بار ٹھیک ہونے کے بعد دوسری بار کبھی پھوڑے اور پھنسی کا مرض نہیں ہوگا۔ 20:۔ پاﺅں کی انگلیوں میں انفیکشن ہے تو یہ دوا لگائیں‘ انفیکشن ٹھیک ہو جائےگا۔ 21:۔ اگر گلے میں کوئی چیز اٹک جائے تو اس دوا سے مالش کریں وہ چیز گلے میں سے نکل جائے گی‘ انشاءاللہ۔ 22:۔ اگر بچے کی پیدائش کے فوراً بعد پورے جسم کی 21 دن اس دوا سے مالش کرلیں جسم میں کبھی درد نہیں ہوگا۔ یہ نسخہ مجھے بہت دعاﺅں کے بعد ملا‘ طویل عرصے میں نے انتظار کیا‘ بڑے وظائف کئے‘ یہ نسخہ کسی اللہ والی نے عطا کیا۔ اللہ ان پر اپنی رحمت کی بارش کرے ‘آمین۔ یہ خاتون مڈ وائف تھیں‘ گویا حکمت کی کتاب تھیں‘ مخلص تھیں ان کے ہاتھ میں بے حد شفاءتھی۔ اپنی زندگی میں انہوں نے نسخے تقسیم نہیں کئے۔ جب وہ خاتون بے حد علیل ہوئیں تو انہوں نے یہ نسخہ تفصیل سے لکھوا دیا۔ یہ نسخہ میرے پاس طویل عرصہ رہا۔ سوچتی رہی یہ نسخہ کونسے حکیم صاحب کے حوالے کر وں جو اس کا حق ادا کر سکے۔جتنا عرصہ میرے پاس یہ نسخہ رہا اللہ مجھے معاف فرمائے۔ اب یہ ذمہ داری ماہنامہ عبقری والوں کی ہے۔ (اُم ابوذر ‘بہاولنگر)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 189 reviews.