مجھے آفس کے ساتھ خواتین سٹاف کیساتھ کھیوڑہ سیر کیلئے جانا تھا۔ جانا بھی ضروری تھا مگر مجھے معلوم تھا ابا جان مجھے اجازت نہیں دیں گے‘ بہر حال میں نے آیة الکرسی کا ایک عمل کیا وہ یہ ہے۔
ترتیب
3 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا اور اللہ سے دعا کی کہ ابو مجھے جانے کی اجازت دے دیں۔
بہر حال یہ عمل کرنے کے بعد ابو کے سامنے گئی اور مقصد بیان کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اور آیة الکرسی کی برکت سے ابو نے اجازت دے دی۔ جب ہم لوگ گئے تو واپسی پر کافی دیر ہو گئی کیونکہ ہم لوگ کھیوڑہ سے واپس لاہور آنے کی بجائے کچھ لوگوں کے کہنے پر کلر کہار چل دیئے ‘ مجھے بہت پریشانی ہو رہی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا واپسی پر بہت دیر ہو جائے گی۔ بہر حال اللہ سے دعا کی جو میرے حق میں بہتر ہے وہی فیصلہ کر اور پریشانی سے نجات دے۔ کلر کہار ابھی پہنچے بھی نہ تھے کہ راستے میں بہت بارش شروع ہو گئی ‘ بارش کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کلر کہار پوائنٹ پر جانے کی بجائے کسی ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھائیں اور واپس لاہور جائیں۔ وہاں کھانا کھانے کے بعد ہم لوگ لاہور کیلئے روانہ ہو گئے اور جب لاہور کا راوی کراس کیا تو ساڑھے آٹھ ہو رہے تھے ابو نے فون کیا تو کہا کہ راستے میں ہوں‘ پہنچنے والی ہوں‘ بس نے سب کو ڈراپ کرنا تھا لہٰذا اس میں بہت ٹائم لگ رہا تھا ‘ دوبارہ ابو کا ساڑھے دس بجے فون آیا تو ہم اپنی ایک کولیگ کو ڈراپ کرنے قینچی چونگی امر سدھو گئے ‘ وہ بھی کافی لمبا راستہ ہے اس کے بعد دو خواتین کو اتارنا تھا اور پھر میری باری آنی تھی‘ بہرحال ابو نے فون پر مجھے ڈانٹا۔ میں نے مزید ابو کی ڈانٹ سے بچنے کیلئے آیة الکرسی کا ورد شروع کر دیا۔ پریشانی اور بے چینی کے عالم میں مجھے یاد نہیں میں نے کتنی مرتبہ آیة الکرسی کو پڑھا مگر اس کے پڑھنے سے یہ فائدہ ہوا کہ میں ابو کی ڈانٹ سے بچ گئی‘ رات کے ساڑھے گیارہ بجے میں گھر واپس آئی تو ابو کی ڈانٹ کا پڑنا تو بنتا تھا مگر اللہ کا کرم ہوا اور میں ابو کی ڈانٹ سے بچ گئی۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ حکیم صاحب کے پاس لوگوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے اور وہ لوگ جو بغیر ٹائم لئے آتے ہیں تو پھر وہ انہیں ٹائم دینے سے معذرت کر لیتے ہیں مگر جب مجھے بہت ضروری کام ہوتا ہے اور حکیم صاحب سے ملنا بھی ضروری ہو اور آپ کے پاس ٹائم نہ ہو تو میں ان کی خانقاہ پر بیٹھ کر آیة الکرسی کا ورد شروع کر دیتی ہوں اور دل ہی دل میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ مجھے اہمیت دیں اور خاص توجہ عنایت کریں اور ایک بار نہیں بلکہ کافی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مجھے سب سے پہلے بلوایا اور توجہ دی اور میری بات بھی تسلی سے سنی۔ لہٰذا میں نے تو اپنے اعمال کے ذریعے اور اللہ کے کرم کی بدولت سب کچھ پایا ہے‘ حکیم صاحب کی انمول شفقت بھی انہی اعمال کی وجہ سے پائی ہے۔ کچھ خواتین نے اعتراض کیا کہ حکیم صاحب میری بات سن لیتے ہیں ان کی نہیں سنتے ہیں‘ تو میں نے انہیں یہ عمل بتایا اور کہا کہ اس عمل کے کرنے کے یقین سے یہ سب ہوتا ہے۔ ورنہ میں تو نہیں جانتی کہ ایسی کونسی خاص بات ہے جو حکیم صاحب کی قربت و شفقت پانے کا باعث ہے۔ بس سب اللہ اور اس کے کلام کی دین ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں