Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

خط ٭ جس لڑکی سے میں محبت کرتا ہوں وہ مجھے دن کے وقت اپنی کتاب میں سے خط نکال کر دیتی ہے اور پھر پڑھنے چلی جاتی ہے۔ اس کے بعد میں نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں۔ (شیخ قمر اقبال‘ دائرہ دین ریال) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دلی مراد پوری ہونے کا امکان ہے بشرطیکہ جائز طریقے سے رشتہ کی کوشش کریں۔ واللہ اعلم استخارہ ٭ میں نے اپنی شادی کے سلسلے میں استخارہ کیا تو میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت سا کمرہ ہے جس میں گملے پڑے ہوئے ہیں‘ ٹی وی چل رہا ہے‘ میری منگیتر چائے لے کر آتی ہے اور میرا نام لے کر کہتی ہے کہ چائے پی لیں۔ چائے پیتے ہوئے میں اور وہ ایک دوسرے کو بڑی اپنائیت سے دیکھتے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے ‘ میں اپنے بہنوئی کے کلینک پر ہوتا ہوں (جبکہ میرا اپنا ذاتی کلینک ہے) کہ ایک مریض کہتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب مجھے چیک کریں‘ میں کہتا ہوں کہ میں نے اپنا کلینک بند کر دیا ہے تو میرا بہنوئی مجھ سے کہتا ہے کہ بھئی اسے دوا اندر سٹور سے لا کر دے دو۔ میں دوا اٹھانے اسٹور میں جاتا ہوں تو اندھیرا سا ہوتا ہے ‘ کھلا سا میدان ہوتا ہے۔ ہر طرف گوبر ہی گوبر ہوتا ہے اور میں واضح طور پر گوبر میں ہوں۔ میں دوا لے کر بھاگتا ہوا واپس آتا ہوں تو ایک نامعلوم شخص مجھے اٹھا کر گوبر میں پھینک دیتا ہے اور میری گردن دباتا ہے اور کہتا ہے کہ اب تمہیں مجھ سے کون بچائے گا۔ میں شور مچانے کی کوشش کرتا ہوں تو آواز نہیں نکلتی اور پھر اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ڈاکٹر جمشید صفدر‘ ملتان) تعبیر:۔ استخارہ کے مطابق یہاں پر رشتہ بہتر رہے گا بشرطیکہ جائز طریقے سے کوشش کی جائے لیکن بعض دنیاوی رکاوٹیں حائل ہیں۔ آپ روزانہ درود تنجینا کی ایک تسبیح پڑھ کر دعا کیا کریں۔ بابرکت خواب ٭میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ یہ اعلان کر رہے تھے کہ جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازے میں شریک ہونا ہے وہ لوگ آئیں۔ وہاں پہنچا تو جنازہ پہاڑ کے اوپر رکھا ہوا تھا اور جنازے میں شرکت کیلئے لوگ پہاڑ کے چاروں طرف کھڑے تھے اور میں دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ مبارک ہمارے مسجد کے پیش امام صاحب اپنے ہاتھوں سے چارپائی سے نیچے اتار کے رکھتے ہیں۔ اس کے بعد اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (غلام مصطفی باجوئی‘ خضدار) تعبیر:۔ ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہے اور آپ کو دینی اور دنیاوی ترقیاں نصیب ہوں گی۔ آپ درود ابراہیمی( نماز والا درود شریف) کثرت سے پڑھا کریں اور سنتوں کا اہتمام فرمائیں۔ راستے میں بھینس ٭ میں کسی سڑک پر جا رہی ہوتی ہوں۔ اس کے بعد ایک کمرے میں جاتی ہوں۔ میرے ساتھ میری بڑی بہن بھی ہوتی ہے ‘ وہ کمرا ہمارا نہیں ہے لیکن کمرے میں دونوں طرف چارپائیوں پر جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ ہمارے ہی رشتہ دار ہیں‘ مجھے باہر نکلنا ہوتا ہے۔ میں ان کے درمیان سے راستہ بناتی ہوئی نکلتی ہوں۔ ایک چار پائی پر میرے ماموں لیٹے ہوتے ہیں ‘ ان کے سامنے تھوڑا سا راستہ ہوتا ہے۔ ادھر ایک آدمی چولہے پر نمکو‘ چپس بنا رہا ہوتا ہے۔ جب میں وہاں سے گزرنے لگتی ہوں ‘ وہ بڑی مشکل سے چولہا اور نمکو ایک طرف کر کے مجھے راستہ دیتا ہے‘ جیسے ہی میں پاﺅں اوپر کرتی ہوں دوسری طرف سے خوبصورت ایک کالی بھینس جس کے ماتھے پر سفید نشان ہوتا ہے‘ اپنا منہ نکال لیتی ہے اور مجھے گزرنے نہیں دیتی۔ میں پیچھے ہٹتی ہوں اور پھر گزرنے لگتی ہوں تو بھینس غصے سے دیکھتی ہے اور زیادہ آگے کو ہو جاتی ہے۔ بھینس رسی سے بندھی ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ رسی توڑ دے گی۔ میں پیچھے ہٹ کے ماموں کے سرہانے کھڑی ہو جاتی ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ نیچے سے گزر جاﺅ۔ جب میں ان کی چارپائی کے نیچے ہونے لگتی ہوں‘ بھینس پھر دیکھ لیتی ہے اور مجھ تک آنے کی کوشش کرتی ہے‘ میں کھڑی ہو جاتی ہوں۔ سب کہتے ہیں یہ نہیں گزرنے دے گی۔ میں ماموں کے بستر پر آ کر چادر منہ تک لیتی ہوں اور پھر تھوڑی دیر بعد دیکھتی ہوں کہ شاید بھینس نے منہ پیچھے کر لیا ہے لیکن صرف میری طرف ہی دیکھ رہی ہوتی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (آمنہ‘لاہور) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی خفیہ دشمن کی طرف سے سفلی اثرات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آپ کے اہم کاموں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ آپ معوذ تین 313 بار پڑھ کر پانی میں دم کر کے 11 دن تک پی لیں۔ بابرکت رشتہ ٭ میں نے دیکھا میرے کزن عمران کی شادی کا چوتھا دن ہے‘ میں اسے شادی کی مبارکباد دینے جاتا ہوں‘ میرا کزن اور اس کی منگیتر بہت خوش ہو رہے ہوتے ہیں‘ ہرطرف گلاب کے پھول بکھرے ہوتے ہیں‘ اتنے میں اچانک ایک لڑکی آتی ہے جو کالے برقع میں ہوتی ہے‘ میرے کزن کو اور اس کی منگیترکو خوش آمدید کہتی ہے اور زور زور سے ہنسنے لگ جاتی ہے۔ ہم پریشان ہوتے ہیں پھر وہ ایک گفٹ دیتی ہے اور چلی جاتی ہے۔ پھر دیکھا بارش ہو رہی ہے اور ہر طرف اندھیرا ہو جاتا ہے۔ میرے کزن کے گھر میں دعوت ہے اور میری پھپھو اور میرے کزن کی منگیتر اور میرے کزن کی والدہ درود شریف کا ورد کر رہے ہیں ۔ میرا کزن عمران میرے پاس آتا ہے اور مجھے کہتا ہے ‘ ہماری خوشیوں کو نظر نہ لگ جائے‘ میں کہتا ہوں کیا بات ہے‘ وہ کہتا ہے جو گفٹ دے گئی تھی اس گفٹ میں سانپ کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔ میں ان سانپوں کے بچوں کو مار دیتا ہوں۔ پھر دیکھتا ہوں کہ بہت طوفانی بارش ہو رہی ہے‘ سب لوگ اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہوتے ہیں ‘ کسی کی بارات آ رہی ہوتی ہے۔ ایک بزرگ گزرتے ہیں وہ میرے کزن کو سفید رنگ کا سوٹ اور گلاب کے پھول دیتے ہیں اور ساتھ میں میرے کزن کی منگیتر بھی ہوتی ہے‘ وہ دونوں بہت خوش ہو کر لیتے ہیں۔ اچانک وہی لڑکی آ جاتی ہے وہ پھر کچھ دینے لگتی ہے‘ لیکن ایک بزرگ عورت اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے اور وہ لڑکی رو رو کر غائب ہو جاتی ہے۔ (دلاور ‘ملتان) تعبیر:۔ آپ کے استخارے کے مطابق یہ رشتہ بہت بابرکت ہو گا ‘ انشاءاللہ آپ کے کزن کو ہر طرح کا سکھ چین اور مالی خوشحالی نصیب ہو گی۔ اگرچہ کہ کوئی حاسد دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کریں گے لیکن اللہ کی مدد ہو گی اور اس کے کسی نیک بندے کی دعاﺅں سے معاملات پھر ٹھیک ہو جائینگے۔ آپ کے کزن نماز مغرب کے بعد 41 بار سورہ ¿ قریش روزانہ پڑھا کریں اور پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 183 reviews.