Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال ........ قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

نومبر کے جوابات جواب:۔ اس کیلئے یہ عمل ہے لیکن محنت زیادہ ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِِ الرَّحِیم مستقل 3 سال روزانہ ایک جگہ اور ایک وقت بیٹھ کر 3300 دفعہ پڑھا جائے۔ناغہ نہ ہو تو مقصد حاصل ہو گا۔ (مقصود حسین ‘ کراچی) جواب:۔ یَا بَارِیُ ہر نماز کے بعد ہر شخص 41 بار پڑھے‘ مسئلہ حل ہو جائےگا۔ چیونٹیاں بھاگ جائینگی۔(شاہدہ فاطمہ) جواب:۔آپ مستقل چھوٹی الائچی ‘ برہمی بوٹی اور بڑی الائچی ہموزن پیس کر اس میں ان سب کے ہموزن کشتہ مرجان جواہر دار ملا کر بڑے کیپسول بھر لیں‘ صبح و شام دودھ سے ایک کیپسول لیں دو ماہ تک۔ (عظمت قدیر‘ ساہیوال) جواب:۔بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں‘ پودینہ خشک اور تربد سفید ہموزن پیس کر چٹکی چٹکی دن میں 5 بار دیں ایک ماہ تک۔ (ملک صادق انجم‘ترنڈہ) جواب:۔بہن آپ ایک عمل روزانہ 3سے4 بار کر لیا کریں۔2 رکعت نفل صلوٰة الحاجت پڑھ کر اس کا ثواب حضرت نوح ؑ کی روح کو پہنچائیں۔ بس یہی عمل ہے۔ دنوں میں آپ کی خارش ٹھیک ہو جائے گی۔ انشاءاللہ (عمل شرط ہے)۔ (انوار الحق‘میاں چنوں) جواب:۔بہن یاسمین آپ باقاعدگی سے نمازوں کا اہتمام کریں اور بچے بچیوں کو بھی اس طرف متوجہ کریں‘ دوسرا سورة القریش بچیوں کے ساتھ مل کر روزانہ 313 بار پڑھ لیا کریں‘ کچھ ہی عرصہ بعد آپ کو ہر خوف سے نجات مل جائے گی اور غیب سے رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ انشاءاللہ۔ (قاری شریف‘چیچہ وطنی) دسمبر کے سوالات سوال:۔5 سال قبل میری شادی ہوئی تھی ‘ شادی سے پہلے کاروبار اچھا تھا‘ شادی کے 5 ماہ بعد ہی نقصان ہونا شروع ہو گیا‘ چوری ہوئی اس میں بہت نقصان ہوا‘ ایکسیڈنٹ ہو گیا دکان بند ہو گئی‘ چھوٹا موٹا کام شروع کرتا ہوں مگر ہر طرف سے مایوسی ہوتی ہے‘ رشتہ دار بھی مالی لحاظ سے کمزور ہیں۔ عبقری ایک دکان پر ملا ‘پڑھا دل کو سکون ملا یہ سوچ کر کہ شاید کوئی حل نکل آئے خط لکھ رہا ہوں مالک نے عزت رکھی ہوئی ہے ورنہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے مسئلہ کا حل فرمائیں ساری زندگی دعائیں دونگا۔ (عشرت حسین‘ رحیم یارخان) سوال:۔مجھے انتہائی شدید قسم کی دماغی کمزوری ہے۔ قرآن کا آدھا پارہ آواز سے پڑھ لوں یا کسی ذکر کی ایک تسبیح کر لوں تو سردرد شروع ہو جاتا ہے۔ نیند کی کمی یا کوئی پریشانی ہو تو بھی دماغ درد سے ابلنے لگتا ہے‘ کوئی ایسا حل بتائیں کہ موثر کے ساتھ ذود اثر بھی ہو۔ (ابو حذیفہ ‘ اسلام آباد) سوال:۔ محترم میرا پراپرٹی کا کام ہے۔ جو مکان بھی سیل پر لگایا ہے گاہک آتے ہیں مگر پسند نہیں کرتے حالانکہ نہایت خوبصورت تعمیر کی ہے۔ 3مکان ہیں رقم لگا رکھی ہے اب ہاتھ تنگ ہو رہا ہے۔ کوئی عمل بتائیں تاکہ یہ فروخت ہوں۔ (انور سعید‘ گوجرانوالہ) سوال:۔ میرے بھائی کو کینسر ہے علاج ہو رہا ہے مگر کچھ پڑھنے کے لئے بھی بتائیں تاکہ یہ کینسر جڑ سے ختم ہو جائے۔ بھائی کی حالت کبھی بہتر ہو جاتی ہے اور کبھی قابو سے باہر ہوتی ہے۔ (فاطمہ ظہور‘ نواب شاہ) سوال:۔ عبقری ایک لا جواب رسالہ ہے اور جب سے ہم نے اس کو پڑھنا شروع کیا ہے باقی رسالے چھوڑ دیئے ہیں کیونکہ یہ دن و دنیا اور سکون و راحت کا پیامبر ہے۔ آج میں قارئین کی خدمت میں اپنا ایک مسئلہ پیش کرر ہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ قارئین اس کا کوئی حل ضرور بتائیں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے میرے مسوڑھوںمیں بہت سوجن ہے اور دانتوں سے خون بھی نکلتا ہے۔ حالانکہ میں اچھی سے اچھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کر چکی ہوںلیکن کوئی افاقہ نہیں ہے ۔ قارئین کی خدمت میں گزارش ہے کہ کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیں۔ (حمیرا ناز‘ پنڈی)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 181 reviews.