Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محبت! ہزاروں میں بکنے والاتعویذ بالکل مفت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

قارئین! یہی تعویذ گھریلو جھگڑوں‘ ناچاقی‘ نفرت کو ختم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور بے شمار مرتبہ کا آزمایا ہوا ہے۔
جھگڑا چاہے میاں بیوی کا ہو‘ ساس بہو کا ہو‘ دیورانی کا ہو یا نند کے ساتھ نوک جھونک رہتی ہو‘ بس بتائے گئے طریقے سے اس تعویذ کا استعمال کریں اور کمال اپنی جاگتی آنکھوں کے ساتھ دیکھیں۔ بے شمار عاملین حضرات اس تعویذ کو ہزاروں روپے میں گارنٹی کے ساتھ بیچتے ہیں‘ گارنٹی اس لیے دی جاتی ہے کہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تعویذ کبھی بھی ناکام نہیں جاتا اور اپنا اثر ضرور دکھاتا ہے۔ مگر میں چونکہ عبقری پڑھتا ہوں اور عبقری سے میں نے بخل شکنی ہی سیکھی ہے‘ پریشان حال مخلوق خدا کی مدد کرنا ہی سیکھی ہے تو اس لیے میں بھی یہ تعویذ کھلے دل کے ساتھ قارئین کے سامنے رکھ رہا ہوں اور اس کے میرے سامنے ہوئے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے صرف ایک واقعہ پیش خدمت ہے:۔میری سگی پھوپھی کا ایک ہی بیٹا ہے‘ تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں‘ بیٹے کی شادی کو تین سال ہوچکےہیں‘ الحمدللہ دو پوتوں کی دادی ہیں‘ایک شب میرے پاس آئیں‘ مجھے علیحدہ کمرے میں بلایا اور بڑے رازدانہ انداز میں فرمایا کہ میری بہو مجھے باقاعدہ تھپڑ مارتی ہے‘ دھکے دیتے ہے‘ گالیاں نکالتی ہے اور وہ یہ بات کہتے ہوئے رو رہی تھیں‘ مجھ سے پھر جو ہوسکتا ہے میں کرتی ہوں‘ جیسے ہی بیٹا گھر آتا ہے بالکل بدل جاتی ہے‘ چونکہ ہم دونوں ہی گھر ہوتی ہیں‘ بیٹا بھی اکثر اس کی ہی سائیڈ لیتا ہے۔ میں ان کی بات سن کو چونک پڑا‘ کافی دیر سوچوں میں گم رہنے کے بعد میں نے انہی یہی تعویذ دیا ۔اس کے ساتھ انہیں سارا دن یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھنے کا کہا۔ صرف ایک ماہ کے بعد میرے گھر آئیں اور انتہائی خوشی میں دونوں ہاتھوں سے میرا سر پکڑا اور میرے ماتھے پر بوسہ دیا اور ساتھ ڈھیروں دعائیں دینے کے بعد کہنے لگیں:آج وہی بہو ہے
جو صبح میرے اٹھنے سے پہلے اٹھتی ہے‘ میرے لیے ناشتہ بناتی ہے‘ پہلے بدتمیزی سے بلاتی تھی‘ اب امی جی کہتی ہے‘مجھے تو اب گزرا زمانہ خواب معلوم ہوتا ہے‘
بیٹا گھر ہو یا نہ ہو‘ بہو کا رویہ نہیں بدلتا‘ مجھے تو ایسا لگتا ہے جیسے اس کے اوپر کسی نے کچھ کردیا تھا جس کا اثر اس کے اوپر تھا‘ اب اس تعویذ کی برکت سے اس کو شفاء ملی ہے۔میرے گھر میں سکون آگیا ہے‘ میری بیٹیاں میری وجہ سے بہت پریشان تھیں‘ وہ بھی اب اس کا رویہ دیکھ کر مطمئن ہیں‘ میری بیٹیاں آتی ہیں تو اب ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتی‘ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا گھر اب مجھے جنت معلوم ہوتا ہے۔

 

محبت و صلح کے لیے تعویذ:یہ تعویذ دونوں میاں بیوی کیلئے  بھی ہے۔ بیوی شوہر کے لیے لکھ سکتی ہے شوہر بیوی کے لیے لکھ سکتا ہے یہ تعویذ ہر انسان لکھ سکتا ہے جن سے ناچاقیاں ہیں یا دونوں فریقین میں دشمنی ہے۔ عمل لکھ کر پانی میں ڈال کر پلائیں اگر پلا نہیں سکتے تو لکھ کر وزن کے نیچے رکھ دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 783 reviews.