Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم بنے کرکٹر (محمد علی راجا)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

دوستو! کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک دن ہم نے سوچا کہ ہم کرکٹر کیوں نہیں بن سکتے؟ بس جناب‘ ہمارے سر پر کرکٹر بننے کا بھوت سوار ہو گیا اور اسی شوق میں ہم نے اپنے بال ایک مشہور کرکٹر کی طرح بڑھانے شروع کر دیئے۔ ہمارے محلے میں گابا نام کا ایک نائی رہتا تھا جو بہت موٹا تھا۔ اس کی دکان ہماری گلی کی نکر پر تھی۔ جب ہم وہاں سے گزرتے تو اسے چھیڑتے اور دو چار ڈائیلاگ بھی سنا دیتے۔ ایک دن تنگ آ کر گابے نے ہمارے والد صاحب سے شکایت کر دی۔ جب والد صاحب کو ہماری کرکٹری کے متعلق معلوم ہوا تو حکم دیا کہ ابھی اور اسی وقت اپنے بڑے بھائی جان کے ساتھ جاﺅ اور یہ جنگلیوں جیسے بال گابے نائی سے کٹوا کر آﺅ۔ تمہاری یہی سزا ہے۔ پیارے دوستو! مرتا کیا نہ کرتا ۔ مجبوراً بھائی جان کے ساتھ گابے نائی کی دکان کی طرف روانہ ہوئے۔ گابا نائی کسی گاہک کی شیو بنا رہا تھا ہمیں دیکھ کر اس کی آنکھیں چمکنے لگیں اور وہ ہماری طرف ایسے دیکھنے لگا جیسے کوئی قصائی کسی بکرے کا چیک اپ کر رہا ہو۔ جب ہماری باری آئی تو بھائی جان نے گابے کو اشارہ کیا اور وہ زور زور سے ہنسنے لگا۔ ہمیں اس کی آواز زہر معلوم ہو رہی تھی۔ ہم اپنے پیارے بالوں کے کٹنے کے افسوس میں سوچوں میں غرق جب کرسی پر بیٹھے تو گابے نے ہمیں یہ شعر سنایا وہ آئے ہماری دکان پر خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے استرے کو دیکھتے ہیں لیکن ہم نے اس کی باتوں پر کوئی دھیان نہ دیا اور سر جھکائے بیٹھے رہے اور گابے نائی کا استرا ہماری کھوپڑی پر چلتا رہا۔ جب ہوش آیا تو شیشے میں پورے 100 واٹ کا بلب روشن نظر آ رہا تھا۔ ہم نے اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کی تومعلوم ہوا کہ یہ ہماری ٹنڈ ہے جو تیل لگانے کی وجہ سے چمک رہی ہے۔ ہمارے ہوش اڑ گئے ۔اس کے ساتھ ہی بھائی جان کا ایک زور دار قہقہہ فضا میں گونجنے لگا۔ گابا نائی انتقام لینے کے بعد بہت خوش دکھائی دے رہا تھا کیوں کہ اس نے ہمیں گنجا کرکے ہماری کرکٹری کے شوق کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ ہم جب افسردہ و غمگین گھر میں داخل ہوئے تو ہماری چمکتی ہوئی چندیا کو دیکھ کر چھوٹے بہن بھائیوں نے زور دار قہقہہ لگایا اور ہم شرم کے مارے اپنے کمرے میں گھس گئے اس کے بعد ہم نے اس وقت تک سر پر رومال اوڑھے رکھا جب تک بال بڑے نہیں ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے کرکٹر بننے سے توبہ کر لی۔ آج بھی جب گابے نائی کی دکان کے سامنے سے گزرتے ہیں تو ایک ٹھنڈی سانس لے کر رہ جاتے ہیں۔ پیارے دوستو! آپ بھی کبھی کرکٹر بننے کی کوشش نہ کرنا ورنہ آپ کا حشر بھی ہمارے جیسا ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 177 reviews.