ہر درد سے شفاءحاصل کرنے کا نسخہ
وَاِن یَّمسَسکَ اللّٰہُ بِضُرِّ فَلَا کَاشِفَ لَہ اِلَّا ھُوَ ۱ وَ اِن یَّمسَسکَ بِخَیرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر (سورہ انعام: آیت 17)
اگرآپ کو ہر قسم کی تکلیف اور درد سے شفاءحاصل کرنی ہو تو سات یا گیارہ دفعہ مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور دم کردیں۔
تنگی سے نجات حاصل کرنے کا نسخہ
رَبَّنَا اَنزِل عَلَینَا مَا ئِدَ ةً مِّنَ السَّمَائِ ۵ وَار زُقنَا وَ اَنتَ خَیرُ الرّٰزِقِینَ (سورہ مائدہ آیت 114)
اگر آپ رزق کی تنگی سے پریشان ہیں یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہو تو مذکورہ آیت کو سات دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔
مقدمہ میں کامیابی حاصل کرنے کا نسخہ
وَقُل جَائَ الحَقُّ وَ زَھَقَ البَاطِلُ ۱ اِنَّ البَاطِلَ کَانَ زَھُوقًا (سورہ بنی اسرائیل: آیت 81)
اگر آپ کو مقدمہ میں کامیابی حاصل کرنی ہو تو روزانہ کسی نماز کے بعد ایک سو تینتیس (133) دفعہ مذکورہ آیت پڑھیں اگر حق پر ہوں تو تب ‘ ورنہ ناحق پڑھنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو سکتا ہے۔
ناسور یا داغ دھبہ کا روحانی علاج
مُسَلَّمَة لَّا شِیَةَ فِیھَا (سورہ بقرہ: آیت 17)
اگر آپ کے بدن پر ناسور ہو یا کوئی داغ دھبہ ہو تو یہ آیت اکتالیس بار دوا یا مرہم پر پڑھ کر پھونکیں پھر استعمال کریں انشاءاللہ داغ دھبہ دور ہو جائے گا۔
گردے اور پتے کی پتھری کا روحانی علاج
وَاِنَّ مِنَ الحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنہُ الاَنہَارُ‘ وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخرُجُ مِنہُ المَائُ ۱ وَاِنَّ مِنھَا لَمَا یَھبِطُ مِن خَشیَةِ اللّٰہِ ۱ وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعمَلُونَ (سورہ بقرہ: آیت 74)
اگر آپ کو گردے اور پتے کی پتھری پریشان کرتی ہو تو یہ آیت اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس وقت تک پیتے رہیں جب تک شفا نہ ہو۔ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ شفاءعطا فرمائیں گے۔
موذی جانور یا دشمن سے حفاظت کا نسخہ
صُمّ بُکم عُمی فَھُم لَا یَرجِعُونَ (سورہ بقرہ : آیت 18)
اگر راستہ میں کسی موذی جانور یا دشمن سے خوف محسوس ہو تو سات دفعہ اس پر مذکورہ آیت پڑھ کر پھونکیں۔
غفلت دور کرنے کا نسخہ
اُولٰئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّن رَّ بِّھِم ق وَ اُولٰئِکَ ھُمُ المُفلِحُونَ (سورہ بقرہ آیت 5)
اگر آپ دین سے غافل اور سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں‘ یا برے افعال میں مبتلا ہیں تو مذکورہ آیت کو پانی پر ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اکتالیس دن تک پیتے رہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں