Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک لفظ کا پڑھناتھا کہ جو خیال کرتا ہوں‘ ہوجاتا ہے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

عبقری پھیلانے کا اجر آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں اسی سال شروع میں لاہور آیا اور تین دن تسبیح خانے میں رہا آپ سے ملاقات ہوئی آپ نے اتنی شفقت اتنی محبت فرمائی کہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا میں محبت کا مارا تھا میرے اپنوں نے شاید کبھی میرے ساتھ اتنی محبت نہیں کی آپ کی محبت دیکھ کر میری آنکھیں نم ہو گئیں آپ کے مبارک ہاتھوں سے کھانا اور پھر ایک ہزار روپے جو آپ نے مجھے دیئے شاید میری پوری زندگی میں اس سے بڑی خوشی اور سعادت کی بات ہو ہی نہیں سکتی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرتبے کو اور بلند کرے اور تسبیح خانے کے پیغام پوری دنیا میں عام ہو عبقری رسالہ مزید ترقی کرے کیونکہ عبقری سے جو فائدہ لوگوں کو پہنچ رہا ہے وہ بیان سے باہر ہے میں اپنے گائوں میں آپ کا اکلوتا مرید اور عبقری کا قاری تھا میں عبقری لاکر لوگوں کو ہدیہ کرتا رہا آپ کی باتیں آپ کے تذکرے کرتا رہا آج الحمد اللہ آدھا گائوں عبقری کا پڑھنے والا ہے میری جہاں تک پہنچ ہے میں ہر بندے کو عبقری پڑھنے کا ، درس سننے کا آپ سے ملنے کا مشورہ ضرور دیتا ہوں بلکہ اس دفعہ لاہور بس اڈے سے میں ٹیکسی کے ذریعے مزنگ تک آیا تو میں نے ٹیکسی والے سے آپ کا تذکرہ کیا تو وہ آپ سے لاعلم تھا میں اس سے خفا ہوا کہ ہم اتنے دور سے آتے ہیں تم پاس رہ کر محروم ہو پھر میں نے اس کو آپ کے بارے میں بہت کچھ بتایا ۔
میری ہمشیرہ کو اولاد عبقری وظیفہ پڑھنے سے ملی
عبقری رسالے کا بتایا کہ گھر میں بیوی بچوں کو پڑھنے کیلئے دینا، عبقری کی وجہ سے نہ صرف مجھے میرے گھر والوں کو بلکہ بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا کسی کی بندش گئی ، کسی کی بیماری گئی، کسی کو اولاد کی نعمت ملی جس میں میری ہمشیرہ بھی شامل ہے ، کسی کا تبادلہ ہوا، کسی کا ویزہ لگا۔ مجھے بھی آپ سے ملانے کا ذریعہ عبقری رسالہ ہی بنا پھر کتنے سال گزر گئے آپ سے اور عبقری سے تعلق مضبوط تر ہوتا گیا۔
دل کی دنیا ہی بدل گئی
حضرت حکیم صاحب آپ کے بتائے ہوئے وظائف سے میرے اندر کی دنیا بدل گئی صرف یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ دفعہ پڑھنے سے میرے اندر کی ساری غلاظت دُھل گئی ‘میں پانچ وقت کا نمازی، تہجد گزار، تلاوت قرآن اور ذکر اذکار کا عادی ہوگیا۔ اعمال کی کثرت سے مجھے دینی طور پر بہت نفع ہوا اور میرے خیال میں اصل نفع یہ ہی ہے آپ نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے۔
ایک لفظ پڑھا! جو خیال کرتا ہوں ہوجاتا ہے
حضرت حکیم صاحب! آپ نے جمعرات کے ایک درس میں بتایا کہ کسی شخص کو آپ نے لفظ ’’کہف‘‘ پڑھنے کو بتایا جس سے سال بھر میں اس کے خیال میں اتنی طاقت آگئی کہ وہ جو خیال کرتا تھا وہ ہو جاتا تھا بالکل اسی طرح کا معاملہ میرے ساتھ بھی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ میں بہت سالوں سے ہر نماز کے بعد 101 مرتبہ یااللہ کی تسبیح پڑھتا ہوں پھر دن میں بھی کبھی ہزار کبھی 500مرتبہ پڑھتا ہوں میری ہر ضرورت غیب سے پوری ہوتی ہے لگتا ہے میرے آس پاس کوئی ہے جو سوچا وہ شام سے پہلے پہلے مل گیا‘ بالکل بے روزگار ہونے کے باوجود میری جیب پیسوں سے خالی نہیں ہوتی۔
اسم اللہ سے جنون کی حد تک عشق
اس دفعہ لاہور گیا میرے پاس پیسے کم تھے میں خیال کررہا تھا کہ اگر ہزار روپے اور ہوتا تو میرا کام آسان ہو جاتا ‘وہ ہزار روپیہ میرے اللہ نے مجھے آپ سے دلوا دیا ۔ میں بہن سے ملنے کوئٹہ گیا‘ وہاں سے دوسری بہن کے پاس کراچی گیا‘ کراچی سے لاہورعبقری سالانہ روحانی چلہ(اجتماع) پر آیا جاتے وقت میرے پاس تین ہزار روپے تھے‘ سب کچھ نمٹانے کے بعد تقریباً ایک ماہ کے بعد گھر پہنچا تو میرے پاس اپنے ذاتی تین ہزار روپے میں سے بارہ سو روپے باقی تھے ‘مجھے اسم اللہ سے جنون کی حد تک عشق ہے‘ سب کچھ پڑھتا رہوں جب تک اس نام کو نہ پڑھوں مجھے قرار نہیں ملتا جیسے جسم کھانا کھانے سے سیراب ہوتا ہے ایسے ہی میرے اندر شاید روح کی بھوک مٹتی ہے۔ اس کو پڑھنے کے بعد مجھے قرار اور سکون ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت تندرستی، سلامتی اور عافیت عطا فرمائیں اور آپ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 726 reviews.