محترم حکیم صاحب
السلام علیکم! یہ واقعہ میری آنکھوں دیکھا ہے۔ میری ایک عزیزہ شہناز کی شادی ہوئی ‘ وہ امید سے ہوئی تو اسے داغ لگنا شروع ہو گئے۔لیڈی ڈاکٹر نے اسے الٹرا ساﺅنڈ کا مشورہ دیا ‘ الٹرا ساﺅنڈ میں پتہ چلا کہ رحم میں دو رسولیاں ہیں۔ ایک بڑی اور ایک چھوٹی‘ گھر میں تین بھائیوں کی اکلوتی بہن کے دکھ کی لہر دوڑ گئی۔ مسئلہ یہ تھا کہ ابھی معمولی بلیڈنگ ہو رہی ہے آگے نجانے کیا ہو گا۔ شہناز کے والد بھی بہت پریشان تھے۔ ایک دفعہ انہیں دور کا رشتہ دارحکیم ملا تو حکیم صاحب نے اس شرط پر نسخہ دیا کہ جس کسی کو بھی ضرورت ہو گی آپ یہ نسخہ مفت اسے دینگے۔ رسولیاں چاہے سر میں ہوں یا کہیں بھی ‘ پانی والی ہوں یا خون والی سب کیلئے مجرب نسخہ ہے۔ اتنے عرصے میں چار ماہ گزر گئے۔ دوبارہ الٹرا ساﺅنڈ کیا تو رسولیاں بہت تیزی سے بڑھ رہی تھیں۔ الحمد للہ یہ نسخہ استعمال کیا گیا ‘ یاد رہے کہ الٹرا ساﺅنڈ ہر ماہ ہوتا رہا اور رسولیاں بڑھ رہی تھیں۔ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچہ دانی بچے کی پیدائش کیساتھ ہی نکال دی جائےگی۔
یہ نسخہ استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب بڑے آپریشن کے وقت رسولیوں کا نام و نشان بھی نہ تھا ۔ الٹرا ساﺅنڈ کی رپورٹیں ایک طرف اور اللہ کی حکمت ایک طرف۔ اس واقعہ کو تیرہ ‘ چودہ سال گزر گئے ہیں۔ شہناز تین بیٹوں کی ماں ہے۔ مگر ایک الجھن ابھی بھی ہے ۔ شہناز کا شوہر ایک انجینئر ہے۔ ان دنوں وہ سرحد ہزارہ میں تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ ایک نسخہ اتنی بڑی رسولیوں کو ختم کر سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر یہ رپورٹیں الٹرا ساﺅنڈ کی ہیں تو رسولیاں کہاں گئیں۔ اس کا ذہن اس طرح بڑھتی ہوئی رسولیوں کی رپورٹ اور نسخہ کو نہیں مانتا۔ آپ کیا کہتے ہیں ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ جس نے ماننا ہے تو اپنے بھلے کیلئے اور نہیں ماننا تو ہمیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہم تو نسخہ صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ اللہ کرے کسی دکھی کا بھلا ہو جائے اور ہمیں خلوص دل سے اپنی دعاﺅں میں یاد کرے۔
نسخہ
آکسن کا پودا اکھاڑ لیں یا توڑ لیں‘ بیس کلو اس کا وزن ہو۔ اس کو پتوں اور ڈنڈیوں سمیت چھاﺅں میں خشک کریں۔ خشک ہونے پر اس کو جلا لیں۔ بڑا سا گھڑا لیں اس کو پانی سے بھرکر آکسن کی راکھ اس میں ڈال دیں۔ ایک ہفتہ تک صبح و شام لکڑی کے چمچ سے ہلائیں۔ ایک ہفتہ بعد پانی سفید ہو تو اسے آرام سے ململ کے کپڑے میں آہستہ سے نتھار لیں کہ بیٹھی ہوئی راکھ یا تنکا شامل نہ ہو۔ اس کو سٹیل کے دیگچے میں گرم کریں۔ اس کے اوپر کوئی جالا وغیرہ آجائے گا۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس کو دوبارہ ململ کے کپڑے میں چھان لیں تاکہ میل کچیل صاف ہو جائے۔ پھر اس کو سٹیل کے دیگچے میں پکانا ہے۔ پانی خشک ہو کر ایک پاﺅ رہ جائے تو اس میں مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔ یہاں تک کہ سارا پانی خشک ہو کر نمک بن جائے ۔ جلنے نہیں دینا‘ کالا نہ ہونے پائے۔ اس کا رنگ سفید یا آف وائٹ ہو یہ نمک کی ڈلیاں بن جائیں گی۔ دیگچے کے ساتھ چمٹ بھی جاتا ہے ۔ اس کو اکھاڑ لیں ‘ اسے پیس لیں یا گرینڈ کر لیں۔
اس دوائی کو پلاسٹک یا شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ ڈھکن کبھی کھلا نہ چھوڑیں۔ یہ دوائی پانی بن جائےگی۔
کھانے کا طریقہ
ایک چمچ بالائی میں آدھا چمچ دوائی چھپا دیں ‘ دوائی زبان کو لگے بغیر نہار منہ کھائیںاوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں۔ یہ دوائی ختم ہونے تک کھائیں یہ مکمل نسخہ ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اللہ پاک شفا دیں گے۔ دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔ دو نفل حاجت کے پڑھ کر دعا مانگیں۔
یہ نسخہ جس جس کو بھی دیا ہے اللہ پاک نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے شفا والی نعمت سے سرفراز فرمایا ہے لیکن شرط صرف پابندی سے نسخہ استعمال کرنے کی ہے اور اللہ کی ذات عالی کی طرف سو فیصد یقین ہو کہ میرا رب چاہے تو مٹی میں بھی شفا ڈال دے۔ وہ ضرور مجھے شفا یاب کرے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 170
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں