Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسمائے حسنیٰ کے انوکھے کمالات

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

اسماءحسنیٰ کا انوکھا کمال کسی مرد صالح کا بیان ہے کہ ایک با رمیرے پیر میں ہڈی گھس گئی اس کی وجہ سے میں نہایت سخت بے چینی میں مبتلا ہوا ‘ پھر ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے اسماءحسنیٰ کے ذریعہ سے گریہ زاری کرنے لگا ‘ اسی اثناءمیں مجھ پر خواب کا غلبہ ہوا اور میں سو گیا‘ خواب میں دیکھتا کیا ہوں کہ ایک سانپ میرے پیر کو چوس رہا ہے اور خون اور پیپ نگلتا جاتا ہے اور اس نے ہڈی بھی نکال لی اس کے بعد جب میں بیدار ہوا تو دیکھا کہ خون اور پیپ اور ہڈی میں سے ہر شئے زمین پر پڑی ہے۔ اسماءحسنیٰ کی انوکھی فضیلت اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ پیدا کیا ہے جس کے ہزار سر ہیں اور ہر سر میں ہزار چہرے ہیں اور ہر چہرے میں ہزار منہ ہیں اور ہر منہ میں ہزار زبانیں ہیں اور سب زبانوں سے وہ اللہ کی تسبیح کیا کرتا ہے ۔ ایک دن اس فرشتے نے اللہ سے کہا اے رب کیا آپ نے مجھ سے بھی زیادہ عبادت کرنے والا کسی کو پیدا کیا ہے۔ ارشا د ہوا ہاں میں نے ایک آدمی پیدا کیا ہے اس نے اس کی زیارت کی اجازت چاہی اجازت مل گئی اور اس نے آکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرض سے زیادہ عبادت نہ کرتا تھا ‘ اس نے پوچھا کہ اس کے سوا اور بھی کوئی عمل کرتے ہو اس نے جواب دیا ہاں نماز صبح کے بعد روزانہ دس بار اللہ تعالیٰ کے اسماءحسنیٰ پڑھا کرتا ہوں۔ گھر سے نکلتے وقت کا انمول عمل حضرت عتمی رحمتہ اللہ علیہ نے منافع القرآن میں بیان کیا ہے کہ جو سفر کیلئے اپنے گھر سے نکلتے وقت اپنے دروازہ پر 3بار وَاللّٰہُ مِن وَرَائِکُم مُحِیط (الایة )پڑھے تو اس گھر میں جتنے افراد ہوں آفت سے محفوظ رہیں گے ۔ دعا کے ہاتھ خالی نہیں لوٹتے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بارہ رکعت رات کو یا دن کو پڑھو اور ہر دو رکعت پر تشہد پڑھتے جاﺅ اور جب آخر رکعت کا تشہد پڑھ چکو تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناءکرو اور حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور حالت سجدہ میں سات بار سورہ فاتحہ اور سات بار آیت الکرسی اور دس بار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحیِی وَیُمِیتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر (ترجمہ: اللہ جل شانہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق اسی کا ملک ہے اور اسی کیلئے حمد ہے وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے اور وہ ہر شئے پر قدرت رکھنے والا ہے) پڑھو پھر اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِمَعَا قِدِ العِزِّ مِن عَرشِکِ وَمُنتَھِی الرَّحمَةِ مِن کِتَابِکَ وَ اِسمِکَ الاَعظَمِ وَ جَدِّکَ الاَعلٰی وَ کَلِمَاتِکَ التَّامَّةِ (اے اللہ میں آپ کے معاقدعز اور آپ کی کتاب کے منتہائے رحمت اور آپ کے اسم اعظم اور آپ کی عظمت برتر اور آپ کے کلمات تامہ کے طفیل سے درخواست کرتا ہوں)کہہ کر اپنی حاجت مانگو پھر اپنا سر اٹھا کر داہنے بائیںسلام پھیرو لیکن یہ خیال رہے کہ یہ طریقہ بیوقوفوں کو نہ سکھا ﺅ ورنہ وہ موقع بے موقع دعا کر بیٹھا کرینگے اور مقبول ہو جائے گی ۔ ہر آفت سے نجات جب حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ حجاج سے بھاگے تو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ میں روپوش رہے ۔ ان کونماز کے اوقات صرف ایک قسم کی گونج سے معلوم ہوا کرتے تھے جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر سے سنائی دیتی تھی پھر چند روز کے بعد آواز آئی جس میں یہ ارشاد تھا کہ ابن مسیب پڑھ اَللّٰھُمَّ اَنتَ المَلِکُ وَاَنتَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر وَ مَا تَشَآئُ مِن اَمرٍ یَکُونُ (اے اللہ آپ بادشاہ ہیں اور آپ ہر شئے پر قادر ہیں جو بات آپ چاہتے ہیں ہو جاتی ہے) حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںمیں نے اس دعا کو جس مصیبت میں پڑھا اس سے مجھے نجات اور چھٹکارہ مل گیا ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 167 reviews.