Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر جگہ آزمایا ہوا زبردست روحانی عمل (حمیرا انور ‘ ماڈل ٹاﺅن‘واہ کینٹ)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

ہمارے مذہب اسلام میں عورت کو قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہاں بہت مجبوری ہو تو بہت اچھی طرح اوڑھ لپیٹ کر یعنی اچھی طرح ستر پوشی کر کے کسی محرم کو ساتھ لے کر جا سکتی ہے۔ ویسے کوشش کرے کہ نہ جائے ‘ میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو میں آپ کو سنانے لگی ہوں۔ میں کئی دنوں سے کافی اپ سیٹ تھی‘ میرے اپنے پیارے مجھے چھوڑ کر دوسری دنیا میں چلے گئے تھے جو بڑی شدت سے یاد آ رہے تھے‘ کسی پل چین نہیں مل رہا تھا‘ عجیب وحشت کا عالم مجھ پر طاری تھا‘ سوچا قبرستان جاتی ہوں اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر دل کو کچھ تو سکون ملے گا‘ عصر کی نماز ادا کی‘ قریبی مارکیٹ سے پھولوں کی چادر خریدی اور اکیلی ہی قبرستان چلی گئی‘ فاتحہ پڑھ کر پھولوں کی چادر قبر پر ڈالنے لگی لیکن پھول آپس میں کچھ اس طرح الجھ گئے تھے کہ چادر کھل ہی نہیں رہی تھی‘ میں نے اپنی مدد کیلئے دائیں بائیں دیکھا کہ کسی بلاﺅں تاکہ پھولوں کی چادر کھول کر قبر پر ڈال سکوں اتنے میں مَیں نے ایک ادھیڑ عمر شخص کو دیکھا جو سفید کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ذرا قریب آیا تو میں نے ہمت کر کے اس شخص سے کہا بھائی یہ چادر قبر پر ڈالنے میں میری مدد کرو‘ یہ کھل نہیں رہی ہے‘ وہ شخص کھڑا ہو گیا اور میری طرف دیکھنے لگا‘ اس کی آنکھوں میں کچھ ایس مقناطیسیت تھی کہ میں اس پر سے اپنی نظر نہ ہٹا سکی‘ اس کی آنکھوں سے کچھ ایسی شعاعیں نکل کر میری آنکھوں میں داخل ہو رہی تھیں کہ مجھے اپنے جسم کے اندر برف کی سی ٹھنڈک کا احساس ہو رہا تھا اور میں کانپنے لگی‘ اچانک کوئی پرندہ میرے سر پر سے چیختا ہوا اڑا اور میں چونک پڑی‘ پھول میرے ہاتھ سے چھوٹ کر قبر پر گر پڑے تھے اور میرا پورا وجود ٹھنڈے پسینے میں ڈوبا ہوا تھا‘ اس شخص کا دورد ور تک پتہ نہ تھا‘ قبرستان میں ہلکا ہلکا اندھیرا چھا رہا تھا میں نے فوراً آیت الکرسی کا ورد شروع کر دیا اور کسی نہ کسی طرح گھر پہنچی‘ کئی دن بعد جب طبیعت سنبھلی تو یہ واقعہ لکھ رہی ہوں اور عبقری رسالے میں بھیج رہی ہوں تاکہ میری بہنیں قبرستان جانے سے گریز کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 160 reviews.