Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بھرپور ازدواجی زندگی جی رہا ہوں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!28سال کی عمر میں میری شادی ہوئی۔ بینک بیلنس، گاڑی، اچھا گھر، اچھی نوکری سب کچھ میرے پاس تھا۔ لیکن ازدواجی معاملات میں بہت کمزور تھا۔ شادی سے دو ماہ پہلے میں نے کافی ادویات کا استعمال کیا کہ اپنی اس بیماری کو دور کرسکوں لیکن ناکام رہا۔ بہت سارا پیسہ اس بیماری پر بہایا کبھی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ‘کبھی حکیم میرے خیال سے شہر کا شاید ہی کوئی مشہور حکیم یا ڈاکٹر ہو جس کے پاس میں نہ گیا ہوں۔ سب نے مجھے تسلی دی اور ادویات کا شاپر بھر کر میرے ہاتھ میں تھمادیا کہ اس کا استعمال کرو‘ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میں اپنی بیوی کے پاس نہ جانے کے بہانے ڈھونڈنے لگا۔ کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر رہنا اپنا معمول بنالیا۔ میں اکثر سوچتا تھا اور پچھتاوا ہوتا تھا کہ کاش! میں کالج کے دنوں میں غلط راستے پر نہ چلتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کہ میں اپنے ہی گھر سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈتا پھرتا ہوں۔ خیر میری رہائش تو سیالکوٹ تھی لیکن لاہور اکثر ایک یا دو ہفتے قیام کرتا رہتا تھا کام کے سلسلے میں اور فارغ وقت میں اپنے پرانے دوست جو سیالکوٹ سے لاہور شفٹ ہوگیا تھا اس سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ میں نے اس کو اپنا معاملہ بتایا کہ میں ان مشکلات میں پھنسا ہوا ہوں کچھ کر۔ اس نے مجھے تسلی دی اور مجھے سے کہا کہ تم میرے گھر صبح 10 بجے آنا ایک جگہ جانا ہے۔ میں صبح اس کے گھر پہنچ گیا وہ مجھے موٹر سائیکل پر عبقری دواخانہ لے آیا میں نے اس سے کہا میں نے آگے ہی ڈاکٹرز اور حکیموں کی دوائیوں پر بہت زیادہ پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے چلوں یہاں سے میں نے اندرنہیں جانا۔میری بات سن کر وہ مسکرایامجھے تسلی دی اور کہا تم میرے کہنے پر ایک بار اندر چلو۔ خیر میں نے اس کی بات مان لی اور دواخانے میں موجود اسسٹنٹ حکیم صاحب کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے مجھے ’’نوجوانوں کے روگ کورس، جوہر شفاء مدینہ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے دوائیاں استعمال کرناشروع کیں اور ایک ہفتہ دوائی استعمال کرنے کے بعد اپنے گھر چلا گیا۔ صرف ایک ہفتہ کے بعد ہی میرے جسم میں کوئی نئی طاقت آنا شروع ہوگئی تھی‘ خیر میں نے ایک مہینہ باقاعدگی سے دوا کا استعمال کیا۔مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ میں شفائی اثرات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا‘میں ہر نماز کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرنا شروع ہوگیا ہوں‘ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اب میں ازدواجی طور پر بھرپور اور مطمئن زندگی گزار رہا ہوں۔ اس کے علاوہ عبقری رسالہ اور درس سے مجھے میرا اللہ مل گیا‘ ذکر مل گیا‘ اعمال مل گئے‘ مصلیٰ مل گیا او رتسبیح مل گئی۔ الحمدللہ!اب تو میں لوگوں کو اعمال بتانا شروع ہوگیا ہوں‘ الحمدللہ عبقری رسالہ کی وجہ سے لوگوں کا بہت بھلا ہورہاہے۔ (اسد قیصر، سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 479 reviews.