Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ کوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صٖفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو کبھی بیکار نہ سمجھئے یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ۔ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

قبض سے چھٹکارا پانے کے
گھریلو طریقے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ بہت ہی مفید میگزین ہے‘ قارئین اپنے تجربات لکھتے ہیں جن سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے‘ آج میں بھی قارئین کیلئے کچھ خاص لائی ہوں یقیناً عبقری قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ آج میں قبض کے متعلق لکھ رہی ہوں جس سے لوگ کافی پریشان ہیں‘پرانی قبض صرف ناقص غذا کی وجہ سے جنم لیتی ہے جو لوگ دس بارہ گھنٹے مسلسل بیٹھ کر کام کریں انہیں بھی قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ آج کے دور میں قبض کا مرض بڑھ رہا ہے۔ معدہ ٹھیک ہوتو صحت برقرار رہتی ہے ورنہ کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ سب سے پہلے آپ پانی زیادہ پیجئے یعنی آٹھ سے دس گلاس روزانہ۔ سفید آٹے اور میدے سے بنی چیزوں سے پرہیز کیجئے۔ پیسٹری، کیک، بسکٹ، چاول، سخت ابلے ہوئے انڈے استعمال نہ کریں۔ پانی باقاعدہ پینے سے معدہ صاف رہتا ہے، خون کا گاڑھا پن دور ہو جاتا ہے اور زہریلے مادے بھی خارج ہوتے ہیں۔ آپ روزانہ سلاد بنائیے۔ پیاز، ٹماٹر، کھیرے، بند گوبھی، چقندر آپ کے لیے مفید ہیں۔ سلاد کے پتےبھی شامل کرسکتی ہیں۔ ہندوستان کے طبیب بیل گری استعمال کراتے ہیں۔ یہ جڑی بوٹی ہمارے ہاں عموماً دست روکنے اور پیچش ختم کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ قدرت نے اس میں عجیب و غریب فوائد پنہاں رکھے ہیں۔ آنتوں کی تکالیف میں بھی یہ مفید ہے۔ یہ آنتوں کا فعل درست کرکے انہیں طاقت بخشتی ہے۔ آنتوں کے اندر چھپے فضلے کے باریک ذرات بھی دھکیل کر باہر لے آتی ہے۔ رات کا کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے تازہ بیل گری کھالیں۔ ایک صحتمند آدمی کے لیے 50 سے 60گرام بیل گری کافی ہے۔ آٹھ سے بارہ ہفتے باقاعدہ کھانے سے آرام آجاتا ہے۔ طبیب قبض دور کرنے کے لیے ناشپاتی کو بھی مفید سمجھتے ہیں۔ چند دن ناشپاتی کھانے اور اس کا رس پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔ قبض معمولی ہوتو صبح ناشتہ میں یہ رس پی لیں یا رات کے کھانے کے بعد ایک بڑی ناشپاتی مع چھلکا کھا لیا کریں۔ انگور کا موسم آنے والا ہے، آپ ایک پائو انگور کھائیں۔ آہستہ آہستہ مقدار ڈیڑھ پائو تک بڑھا دیں۔ میٹھے اور پکے امرود مع بیجوں کے کھانے سے بھی آرام آتا ہے۔ انجیر بھی شفا بخش ہے، کھانا کھانے کے بعد چار پانچ دانے کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ کچھ لوگ پانچ دانے انجیر اور سات بادام پانی میں رات کو بھگو کر صبح کھاتے ہیں۔ اس سے بھی ہاضمے کی قوت بڑھتی ہے۔ جلاب لینے سے وقتی طور آرام آتا ہے پھر دوبارہ قبض ہو جاتا ہے۔ ایک نوے سالہ خاتون کو قبض کی شدید تکلیف تھی۔ ایک ایک ماہ اجابت نہیں ہوتی تھی‘ تنگ آکر انہوں نے طبی علاج ملتوی کردیا۔ انجیر اور زیتون کے تیل سے ان کی تکلیف رفع ہوگئی۔ آپ بھی قدرتی غذا سے رجوع کیجئے۔ آہستہ آہستہ قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔ یاد رہے دیر ینہ قبض دو چار دن میں دور نہیں ہوتی، دو تین ماہ لگاتار علاج کروانا پڑتا ہے۔ قبض سے کئی امراض جہنم لیتے ہیں۔ مثلاًزبان سفید تہ سے ڈھک جاتی ہے، نیند کم آتی ہے، منہ میں زخم ہوجاتے ہیں، پیٹ ہر وقت بھرا بھرا لگتا ہے اور بھوک کی کمی ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ آٹا چھان کر اس کا تھوڑا سا بھوسہ گرم دودھ میں ملا لیجئے،رات کو یہ دودھ پینے سے آرام آتا ہے۔ ہرڑ کا مربہ، گلقند، اسپغول کی بھوسی بزرگ صدیوں سے آزماتے آئے ہیں۔ اسی طرح منقیٰ بھی پیٹ صاف کرتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے یہ بے حد مفید ہے۔ بچوں کو اس کی گھٹی دینی چاہیے تاکہ ان کی صحت ٹھیک رہے۔ (ڈاکٹر عائشہ مقبول‘ لاہور)
آنتوں میں خشکی ہوتو روغن بادام یا زیتون کا تیل پینے سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ صبح نہار منہ گرم پانی سے گلاس میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پیتے ہیں اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443 reviews.